امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم نے اناج (چاول، گندم ، جو ، مکئی اور سورن) ، گنے ، چقندر کی چینی جیسے سیڈ اسٹاک سے پہلی پیڑی (جی1) کے ایتھنول پیدا کرنے کے لئے ملک میں ایتھنو ل کے عملِ کشیدگی صلاحیت بڑھانے کے لئے ترمیم شدہ اسکیم سے آگاہ کرایا
اس اسکیم کو فروغ دینے کے لئے محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم نے تمام ریاستی حکومتوں کے چیف سکریٹریوں کو خط لکھے
Posted On:
14 JAN 2021 7:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی،14جنوری 2020/ ملک میں ایتھنول پروڈکشن کی صلاحیت کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے 2025 تک 20 فی صد آمیزش حاصل کرنے کے لئے خوراک اور عوامی تقسیم کے محکمے نے پہلے کی اسکیم میں ترمیم کی ہے اور اپنے ایتھنول عمل کشیدگی میں صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لئے پروجیکٹ کے حامیوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لئے ترمیم شدہ اسکیم سے آگاہ کیا ہے۔ سیڈ اسٹاک جیسے (چاول، گندم ، مکئی اور سورن) گنے چقندر کی چینی وغیرہ سے اول جنین (جی1) ایتھنول پیدا کرنے کے لئے ملک میں عمل کشید کی صلاحیت بڑھانے اور مذکورہ اناجوں ، گنے ، اور چقندر کے پانی یا شیرے وغیرہ کی کشید کے ذریعہ دوہرے فیڈ اسٹاک سے ایتھنول پیدا کرنے کے لئے ڈسٹریلیری قائم کرنے سے متعلق اطلاع کے مطابق 14 جنوری 2021 کو جاری کی گئی ہے جس کے تحت مالی امداد/ موازنت حاصل کرنے کے لئے چینی ملیں/ ڈسلیریز /صنعت کاروں کو اطلاع کیا جاتا ہے وہ اپنی درخواستیں ، نوٹی فکیشن جاری ہونے کی تاریخ سے 30 کے ان در محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم کے ذریعہ جاری پرفورما پر ڈی ایف پی ڈی پورٹل ((https://sugarethanol.nic.in) آن لائن جمع کرائیں۔
تما م ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی ریاست کے کاروباری افراد کے لئے اس اسکیم کو فروغ دیں اور انہیں اس اسکیم میں حصہ لینے کے لئے حوصلہ افزائی کریں تاکہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ہدف کو مقررہ وقت کے اندر بہتر طریقے سے حاصل کیاجاسکا۔ ریاستی حکومتوں سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس منصوبے کے لئے زمین کا بندوبست کریں ، جلد سے جلد کلیئرنس کا ماحول بنائیں اور ڈسٹلرییز قائم کرنے میں تاجروں کا آسانی فراہم کریں۔ ایسوسی ایشنوں سےبھی درخواست کی گئی ہے وہ اس اسکیم کو فروغ دیں اور اپنے ممبروں کو بھی اس اسکیم میں حصہ لینے کی ترغیب دیں۔
اس اسکیم کے تحت پروجیکٹ کے تجزیہ کاروں کے لئے ڈسٹریلیز کی توسیع یا شیرے پر مبنی دوہرے فیڈ اسٹاک میں تبدیل کرنے کے لئے ڈسٹریلیز کے قیام کے لئے حکومت پانچ سال تک ایک سال کا موریٹوریم بھی شامل ہے بینک کی 6 فی صد شرح سود یا بینک کے ذریعہ چارج کئے گئے 50 فی صد شرح سود ، بھی کم ہو کا خرچ برداشت کرے گی۔ اس سے 40 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری حاصل ہوگی۔ آئندہ ہونے والی صلاحیت میں اضافہ /نئے ڈسٹریلیز میں قیام کے لئے سرمایہ کاری کے سبب دیہی علاقوں میں روزگار کے متعدد نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ایتھنول کی پیداوار میں فیڈ اسٹاک وافر مقدار میں دستیاب ہے اور حکومت نے فیڈ اسٹاک سے ہونے والی ایتھنول کے لئے قیمتیں مقرر کردی ہیں۔ اس کے علاوہ او ایم سیز نے خریداروں کو یقین دلایا ہے کہ آئندہ دس سالوں کے لئے کشیدکی گئی ایتھنول کی خریداری سے انہیں راحت ملے گی کیونکہ آنے والے ایتھنول منصوبے قابل عمل ہیں۔
گنےاورایتھنولکیپیداوارخاصطورپرتینریاستوںیعنیاترپردیش،مہاراشٹرااورکرناٹکمیںہوتیہے۔ انتینوںریاستوںسےایتھنولکیدوردرازریاستوںتکآمدورفتمیںبھاریآمدورفتلاگتآتیہے۔ پورےملکمیںاناجپرمبنینئیڈسٹیلریز کے قیامسےایتھنولکی پیداوار اور تقسیماورنقلوحملپربہتکملاگتآئےگیاوراسطرحآمیزشکےہدفکوپوراکرنےمیںتاخیرکوروکاجاسکےگااورپورےملکمیںکاشتکاروںکوفائدہہوگا۔
زراعت پر مبنی معیشت کو فروغ دینے کے لئے درآمداتی فصل پر انحصار کو کم کرنے کے لئے خام تیل کے امپورٹ بل کے سبب غیر ملکی زر مبادلہ کو بچانے کے لئے اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے ، حکومت نے پیٹرول کے ساتھ ایتھنول کے دس فی صد آمیزش کا ہدف رکھا ہے ۔ یہ ہدف 2022 تک دس فی صد اور 2030 تک 20 فی صد آمیزش پر مبنی ہے۔
یہ توقع ہے کہ موجودہ ایتھنول کی سپلائی سال 21-2020 میں، تقریباً 325 کروڑ لیٹر ایتھنول کی سپلائی او ایم سیز کو 8.5 فی صد آمیزش حاصل کرنے کا امکان ہے۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ ہم 2022 تک 400 کروڑ لیٹر ایتھنول کی فراہم کے ساتھ دس فی صد آمیزش کا ہدف حاصل کریں گے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-394
(Release ID: 1688989)
Visitor Counter : 235