سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایک نئے وژن کے ساتھ نئی اکائی سی ایس آئی آر-نیشنل انسٹی آف سائنس کمیونیکیشن اور پالیسی ریسرچ سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کا افتتاح کیا


نیا انسٹی ٹیوٹ سائنس اور ٹکنالوجی ، سماج اور سائنس کمیونیکیشن اور پالیسی ریسرچ کے انٹرفیس پر کام کرنے والے سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی اے آئی آر اور سی ایس آئی آر- نسٹیڈس نامی سی ایس آئی آر کے دو پروقار اداروں کے انضمام کے بعد قائم کیاگیا ہے

یہ انضمام سائنس، ٹکنالوجی اور اختراع ایس ٹی آئی پالیسی ریسرچ اور کمیونیکیشن کے شعبے میں مفاہمت کو فروغ دینے کے لئے عالمی سطح پر ایک پراعتماد تھنک ٹینک اور وسائل سینٹر کی شکل میں ابھرنے کے نظریے سے دو اداروں کی طاقت کو ملانے کے طریقے سے مستحکم کرے گا: ڈاکٹر ہرش وردھن

دونوں اداروں کا انضمام ایک اور ایک گیارہ کے برابر ہے، نہ کہ دو کے برابر: ڈاکٹر شیکھر سی مانڈے، ڈی جی سی ایس آئی آر اور سکریٹری ڈی ایس آئی آر

Posted On: 14 JAN 2021 5:46PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی، ارضیاتی سائنسز اور صحت وخاندنی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج نئی دلی میں سائنٹفک اور انڈسٹریل ریسرچ سی ایس آئی آر کی کونسل کے نئے انسٹی ٹیوٹ سی ایس آئی آر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اور پالیسی ریسرچ سی ایس آئی آر- این آئی ایس- سی پی آر کا افتتاح کیا۔ نیا انسٹی ٹیوٹ سائنس اور ٹکنالوجی، سماج اور سائنس کمیونیکیشن اور پالیسی ریسرچ کے انٹرفیس پر کام کرنے والے سی ایس آئی آر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، ٹکنالوجی اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹڈیز (سی ایس آئی آر-این آئی ایس ٹی اے ڈی ایس) نامی سی ایس آئی آر کے دو اداروں کے انضمام کے بعد قائم کیاگیا ہے۔


http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AUBD.jpg http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020DE1.jpg

ڈاکٹر ہرش وردھن نے اس موقع پر سی ایس آئی آر –این آئی ایس سی پی آر کیمپس کے سینٹر لان میں پودا لگانے کے بعد نئے انسٹی ٹیوٹ کی تختی کا نقاب کشائی کی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس انضمام کا مقصد سائنس، ٹکنالوجی اور اختراع (ایس ٹی آئی) پالیسی ریسرچ اور کمیونیکیشن کے شعبے میں مفاہمت کو فروغ دینے کے لئے عالمی سطح پر ایک پراعتماد والے تھنک ٹینک اور وسائل مرکز کی شکل میں ابھرنے کے نظریے سے دو اداروں کی طاقت کو مستحکم طریقہ سے ملانا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر ، سائنس کمیونیکیشن اور پالیسی ریسرچ کے اہم شعبوں کے ساتھ سماج کی خدمت کرے گا، جو کووڈ-19 وبا کے دوران اہم ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ثبوت پر مبنی پالیسی اور اختراع ‘آتم نربھر بھارت’ کو پورا کرنے میں اہم رول نبھائیں گے۔

سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شیکھر سی مانڈے نے اس بات کو اجاگر کیا کہ انسٹی ٹیوٹ کمیشن مختلف شراکت داروں کے درمیان ایس ٹی آئی پالیسی اسٹڈیز اور سائنس کمیونیکیشن کو فروغ دینے کے ساتھ ہی سائنس ، ٹکنالوجی صنعت اور سوسائٹی کے انٹر فیس پر ایک وسیلے کی شکل میں کام کرنا ہے، جو ملک میں سائنس اور ٹکنالوجی ایکو سسٹم کی مضبوط بنیاد کے لئے ضروری ہے۔

سی ایس آئی آر –این آئی ایس سی اے آئی آر اور سی ایس آئی آر-این آئی ایس ٹی ڈی ایس کی ڈائریکٹر پروفیسر رنجنا اگروال نے پچھلی کچھ دہائیوں میں دونوں اداروں کی طرف سے نبھائے گئے اہم رول پر روشنی ڈالی۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0040TA2.jpg http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005XNO6.jpg http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0064ESI.jpg http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007ANB8.jpg

...........................

 

     ش ح، ح ا، ع ر

 

U-390



(Release ID: 1688804) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil