الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

این آئی سی نے سی بی ایس ای اور اٹل اختراعی مشن (اے آئی ایم)، نیتی آیوگ کے اشتراک سے سی بی ایس ای سے ملحق اسکولوں کے لئے کولیب سی اے ڈی سافٹ ویئر فراہم کیا اور طلبا اور پیشہ ور افراد کے لئے ای-بک جاری کیا

Posted On: 14 JAN 2021 5:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی14،جنوری2021

نیشنل انفارمیٹک سینٹر (این آئی سی)، وزارت برائے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور سینٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای)،وزارت تعلیم نے آج یہاں  اٹل اختراعی مشن (اے آئی ایم) اور نیتی آیوگ کے ساتھ کولیب سی اے دی سافٹ ویئر فراہم کیا اور کولیب سی اے دی تھری ڈی ماڈلنگ سے متعلق ایک جامع ای بک جاری کیا۔ اس ورچوئل پروگرام کو متعدد معزز شخصیات نے اپنی موجودگی سے رونق بخشی۔ ان معزز شخصیات میں الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے سکریٹری جناب اجے ساہنی، نیشنل انفارمیٹک سینٹر (این آئی سی) کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نیتا ورما، اٹل اختراعی مشن کے مشن ڈائریکٹر جناب راما نن راما ناتھن، سی بی ایس ای کے چیئرپرسن جناب منوج اہوجہ،( آئی ٹی اورپروجیکٹس سی بی ایس ای )کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انترکش جوہری، (اکیڈمکس ،سی بی ایس ای)کے ڈائریکٹر جوزف ایمونئل، این آئی سی کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور کولیب کیڈ کی ایچ او جی ڈاکٹر سویتا دوار اور این آئی سی اور سی بی ایس ای کے دیگر سینئر افسران شامل ہیں۔

این آئی سی اور سی بی ایس ای سے ملحق اسکولوں کی دسویں اور بارہویں جماعت کے لئے انجینئرنگ گرافکس نصاب میں طلبا اور اساتذہ کے لئے کولیب کیڈ سافٹ ویئر میں مدد اور ٹریننگ کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط بھی کئے۔

ورچوئل پروگرام کے دوران الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کےسکریٹری جناب اجے ساہنی نے این آئی سی اور کولیب کیڈ کی پوری ٹیم کو ان کی کوششوں کے لئے مبارکباد دی اور کہا کہ ’این آئی سی کی ٹیم نے ملک کے نامور اداروں کے اشتراک سے ایک عمدہ پروڈکٹس تیار کیا ہے۔  یہ سافٹ ویئر اٹل ٹنکرنگ لیب کے طلبا کے ہاتھوں میں انتہائی کارآمد ثابت ہوا ہے اور اب جب یہ سی بی ایس ای کی مدد سے اصل دھارے میں چلا جائے گا تو اس کے امکانات بہت زیادہ ہیں‘۔ انہوں نے یہ بھی بتایاکہ اس ٹول کا استعمال پلے گروپ، ہابی گروپوں اور پیشہ وارانہ تربیت کا حصہ ہونا چاہئے۔

کولیب کیڈبھابھا آٹومک ریسرچ سینٹر (بی اے آر سی) اور سارا بھائی اسپیس سینٹر (وی ایس ایس سی) کے اشتراک سے این آئی سی کے ذریعہ اندرون ملک تیار کردہ پہلا ٹول ہے۔یہ ٹول باہمی تعاون کے نیٹ ورک سے چلنے والا اور ڈیسک ٹاپ سافٹ ویئر سسٹم ہے، جس میں طلبا اور انجینئرنگ گرافکس نصاب کے اساتذہ کے لئے ٹو ڈی مسودہ تیار کرنے اور تفصیل فراہم کرنے سے لے کر تھری ڈی پروڈکٹ ڈیزائن  کے لئے مکمل انجینئرنگ حل فراہم کیا جاتا ہے۔

نیشنل انفارمیٹکس سینٹر کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نیتا ورما نے کہا ’ہم یہ سافٹ ویئر سی بی ایس ای کے طلبا کے ساتھ شیئر کرکے بے حد خوش ہیں۔ یہ ایک بہت ہی آسان سافٹ ویئر ہے، جس میں انڈسٹری کی خصوصیات ہیں۔یہ سافٹ ویئر طلبا کے لئے تھری ڈی ماڈل ڈیزائننگ سیکھنے کے لئے ایک جدید طریقہ ہے اور یہ علم انہیں ان کی اعلیٰ تعلیم میں مسابقتی برتری عطا کرے گا۔  ہمارے وزیر اعظم کے آتم نربھر بھارت کے وژن میں جب ہم خاص طور پر ملک میں صنعت اور مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے جارہے ہیں تو اس طرح کا اقدام ایک اہم طریقے سے تعاون فراہم کرے گا۔ ‘

اٹل اختراعی مشن، نیتی آیوگ کے مشن ڈائریکٹر جناب رامانن راما ناتھن نے کہا ’یہ اٹل اختراعی مشن کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز اور استحقاق ہے اور میں نیشنل انفارمیٹکس سینٹر کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے قریب سے ہمارے ساتھ مل کر کام کیا اور اس ٹول اور متعدد دیگر پہلوؤں کے ذریعہ ہمارا تعاون کیا۔  اٹل اختراعی مشن نوجوان طلبا میں مسئلے کو حل کرنے کے لئے اختراعی ذہنیت متعارف کرانے میں سرفہرست رہا ہے۔  اٹل ٹنکرنگ لیبس اسکولوں کے طلبا کو اپنی سوچ میں صنعت کار بننے کے لئے ایک مثالی تربیتی میدان فراہم کرتی ہیں۔ یہ نہایت اہم ہے کہ نوجوان طلبا کو ان کی سوچ کو تشکیل دینے  اور اہم مصنوعات کو ڈیزائن کرنےکے لئے ٹولز فراہم کیا جائے۔ یہ ہمارے طلبا میں ڈیزائن سوچنے کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔‘

سی بی ایس ای کے چیئرپرسن جناب منوج آہوجہ نے کہا ’قومی تعلیمی پالیسی  پیشہ وارانہ فروغ پر بہت زیادہ زور دیتی ہے اور سی بی ایس ای طلبا کو پیشہ وارانہ مضامین کی ایک وسیع فہرست پیش کرنے کے لئے ایک اہم بورڈ رہا ہے۔ اٹل ٹنکرنگ لیبس کے ذریعہ فراہم کردہ مواقع کے ساتھ کولیب کیڈ جیسے پروجیکٹ طلبا کو معلومات کے سلسلے میں پیش رہنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ ہم مستقبل میں اٹل ٹنکرنگ لیبس اور انفارمیٹکس سینٹر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں‘۔

کولیب کیڈ تھری ڈی ماڈلنگ 1.0 سے متعلق جامع ای-بک رجسٹرڈ صارفین کے لئے کولیب کیڈ پورٹل کے ذریعہ عوامی اجرا کے لئے تیار ہے۔  یہ کولیب کیڈ سافٹ ویئر کو سمجھنے اور استعمال کرنے میں سی اے ڈی طلبا نئے سیکھنے والے اور پیشہ ور افراد کی رہنمائی کرے گی۔ یہ ای بک این آئی سی، نئی دلی کے کولیب کیڈ گروپ کے ذریعہ ڈیزائن اور تیار کی گئی ہے۔

ا س اقدام کا مقصد پورے ملک میں طلبا کو تخلیقی صلاحیتوں  اور تخیل کی آزادی کے ساتھ تھری ڈی ڈیجیٹل ڈیزائن تیار کرنے اور ترمیم کرنے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ یہ سافٹ ویئر طلبا کو پورے نیٹ ورک میں ڈیزائن کے مابین تعاون کرنے اور اسٹوریج اور ویزولائزیشن کے لئے بیک وقت اسی ڈیزائن کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کا بھی اہل بنائے گا۔

 

 

...............................................................

 

                                                                                                                                                ش ح، م ع، ع ن

U-384


(Release ID: 1688719) Visitor Counter : 171