کابینہ

کابینہ نے سائنسی اور تکنیکی تعاون کے لئے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی

Posted On: 13 JAN 2021 1:01PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی کے زیر قیادت مرکزی کابینہ نے سائنسی تکنیکی تعاون سے متعلق مفاہمت نامے کو منظوری دے دی ہے جو موسمیات کے قومی مرکز( این سی ایم)، متحدہ عرب امارات  (یو اے ای) اور  ہندوستان کی اراضی سائنسز کی وزارت(ایم او ای ایس) کے درمیان طے پایا ہے۔

مفاہمت نامہ معلومات ، اعداد وشمار  اور  موسمیات  ،زلزلے  سے متعلق اور  سمندری خدمات  کے لئے  آپریشن جاتی مصنوعات ساجھا کرنے کی راہ ہموار کرے گا جس میں راڈار، سیٹلائٹ، لہروں کو ناپنے کاآلہ اور زلزلے اور موسمیات کے اسٹیشن شامل ہیں۔

  1. تحقیق ،تربیت، صلاح و مشورے، موسمیات کی معلوماتی خدمات پر توجہ مرکوز کرنے، سمندری طوفانوں کی پیشگوئی کے لئے سیٹیلائٹ کے اعداد وشمار کو استعمال کرنے کے مقصد سے سائنسدانوں، تحقیق کاروں اور ماہرین کے ذمے تجربے اور  دوروں کاتبادلہ۔
  2.  مفاد عامہ کی سرگرمیوں سے متعلق سائنسی اور تکنیکی معلومات کاتبادلہ۔
  3. مفاہمت  نامہ میں بیان کردہ نیز دونوں ممالک کے  مفاد میں تعاون کے شعبے سے تعلق رکھنے والے متعلقہ مسائل پر باہمی سائنسی اور تکنیکی سیمینار، ورک شاپ، کانفرنسوں اور تربیتی کیمپوں کا انعقاد کرنا۔
  4.  تعاون کے دیگر شعبے جو کہ فریقین کے ذریعہ باہمی طور پر اتفاق رائے سے طے کئے جائیں۔
  5. سمندری پانی پر باہمی سمجھوتے سے متعلق موسمیاتی مشاہداتی نیٹ ورک کی تنصیب۔
  6.  ہندوستان اور شمال مشرقی متحدہ عرب  امارات کے ساحلی علاقوں کو متاثر کرنے والے سنامی کی تحقیق کے لئے عمان کے سمندر اور بحرہ عرب کے ذریعہ  پیدا ہونے والے سنامی کی  تیز تر اور زیادہ قابل بھروسہ پیشگوئی کے لئے خصوصی صلاحیت والے سنامی ماڈل کو تیار کرنے میں تعاون کرنا۔
  7.  پیشگوئی کے ماڈلنگ کے سافٹ ویئر کی شکل میں سنامی کی پہلے سے وارننگ کے مرکز(ٹی ای ڈبلیو سی) کو مدد دینے میں تعاون جسے خصوصی طور پر سنامی کی پیشگوئی کی کارروائیوں کو حمایت فراہم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
  8. زلزلے سے متعلق  ان سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے ہندوستان کے جنوب اور مغرب اور یو اے ای کے جنوب میں واقع زلزلے سے متعلق اسٹیشنوں میں سے کچھ کے زلزلے سے متعلق ریئل ٹائم اعداد وشمار کو ساجھا کرنا جن کے باعث  بحرہ عرب اور بحرہ عمان میں سنامی آسکتی ہے۔
  9. زلزلے سے متعلق سائنس کے شعبے میں تعاون کردہ جس میں زلزلے سے متعلق ان سرگرمیوں کا مطالعہ شامل ہیں جو بحرہ عرب میں سنامی کی لہریں پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
  10.  معلومات کے تبادلے کے ذریعہ ریتیلے اور گرد کے طوفانوں کی جل وارننگ میں تعاون کرنا۔

بیک گراؤنڈ

موسم کی خدمات معیشت کے موسم پر مبنی شعبے کی کارکردگی بڑھانے میں اہم رول ادا کرتی ہے یہ زراعت، نقل و حمل، پانی وغیرہ جیسے موسم پر مبنی اقتصادی شعبوں میں خطرے کے انتظام کرنے میں اہم رول  ادا کرتی ہے جس سے خطے میں اقتصادی  پیش رفت پر اثر پڑتا ہے۔علاقائی اور عالمی تعاون کے ذریعہ لچک کو مستحکم کیاجاتا ہے کیونکہ ممالک جل وارننگ نظاموں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں  اور موسمیاتی اور پیشگوئی کی خدمات کی جدید کاری کرتے ہیں۔ موسم کی  انقلابی نوعیت کے باعث علاقائی تعاون سے بدلتے ہوئے موسم کے مزاج، موثر جوابی حکمت عملیاں وضع کرنے، سرمایہ کاری کی لاگت کو کم کرنے اور متعلقہ علاقائی تکنیکی اختراع کو مستحکم کرنے کے علاوہ جدید کاری اور پائیداری سے متعلق شکنجوں پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ہندوستان کی اراضی سائنسز کی اور متحدہ عرب امارات میں موسمیات کے قومی مرکز کے درمیان مربوط شرکت  کثیر رکاوٹیں، جلد وارننگ نظام اور موسم کی لچک سے متعلق سرگرمیاں،  خطے میں اقتصادی نشوونما کے لئے نمایاں طور پر اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

ہندوستان اور این سی ایم، متحدہ عرب امارات میں متعلقہ اداروں میں کی جارہی سائنسی سرگرمیوں پر  8 نومبر 2019 کو متحدہ عرب امارات کے ایک وفد کے ذریعہ اراضی سائنسز کی وزارت کے دورے کے دوران  تبادلہ خیال کیا گیا  اس کے دوران تحقیق کے  بہت سے عام شعبوں کی نشاندہی کی گئی۔ دونوں فریقین نے تیز تر سائنسی اور تکنیکل تعاون اور سنامی کے زیادہ قابل بھروسہ پیشنگوئی کے نظام میں دلچسپی کااظہار کیا جن کے باعث عمان کے سمندر  اور بحرہ عرب کے ذریعہ ہندوستان اور شمال مشرقی متحدہ عرب ا مارات کے ساحلی علاقوں پر اثر پڑتا ہے۔

 

******

 

ش  ح ۔ا ع۔ ر ض

U-NO.346




(Release ID: 1688246) Visitor Counter : 204