وزارت خزانہ

آمدنی ٹیکس کے محکمے کی حیدرآباد میں تلاشی کی کارروائی

Posted On: 12 JAN 2021 7:49PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،12؍جنوری:

آمدنی ٹیکس کے محکمے نے 7 جنوری2021ء کو تلاشی اور ضبطگی کی ایک کارروائی کی۔ یہ کارروائی فرضی ذیلی ٹھیکیداروں نیز فرضی کمپنیوں  کو استعمال کرکے  ٹیکس چوری سے متعلق  تحقیقات کے ساتھ ساتھ ان کمپنیوں سے متعلق تفتیش پر مبنی تھی ، جو انہوں نے قرض کی ادائیگی  سے بچنے کے لئے فراہم کی تھی۔

تلاشی کی یہ کارروائی تلنگانہ میں ایک سرکردہ شہری ٹھیکیدار کے یہاں کی گئی، جو فرضی ذیلی ٹھیکیداروں اور فرضی رسیدوں کے استعمال کے ذریعے پیسہ بنا رہاتھا۔پورے حیدرآباد میں 19 جگہوں پر تلاشی کی کارروائی انجام دی گئی۔تلاشی کے دوران ایک ایسے افرادی نیٹ ورک کا پتہ چلا ہے، جو اینٹری کی کارروائیوں کا ایک ریکٹ  چلا رہا تھا اور نقلی بلوں کے ذریعے وسیع دولت اکٹھی کررہا تھا۔

بہت سی نام نہاد کمپنیوں نیز فرموں کو ان اینٹری آپریٹروں کے ذریعے استعمال کیا جارہا تھا، جو فرضی بلوں کے ذریعے کالے دھن اور نقد رقوم نکالنے کےلئے استعمال کرتے تھے اور اس طرح فرضی اِن پُٹ ٹیکس کریڈٹ(آئی ٹی سی)جاری کردیا جاتا تھا۔اس طرح کے اینٹری آپریٹروں، ان کے ڈمی ساجھیداروں نیز ملازمین ، مستفدین کے کیش ہینڈلر کے اسٹیٹ منٹ  بھی پکڑے گئے ہیں، جو تمام پیسے کے لین دین کی توثیق کرتے ہیں۔

تلاشی کے دوران بچولیے آپریٹنگ سیل کمپنیوں کے ذریعے فرضی ذیلی کانٹریکٹ دیئے جانے کے ثبوت بھی ضبط کئے گئے ہیں۔وسیع پیمانے پر کالا دھن اور نقد رقم بنانے کے اس طریقہ کار کو استعمال کرنے کے ثبوت بھی پائے گئے ہیں، جن کے ساتھ اینٹری آپریٹروں، بچولیوں، کیش ہینڈلرز، مستفدین اور ملوث فرموں نیز کمپنیوں کی تفصیلات بھی ضبط کی گئی ہیں۔پین ڈرائیو، ای میل سمیت ڈیجیٹل اعدادو شمار کے مشاہداتی تجزیے نے اس سلسلے میں مستحکم ثبوت فراہم کئے ہیں۔

ابھی تک 160 کروڑ سے زیادہ رقم کی اینٹری کرنے کے دستاویزاتی ثبوت پائے گئے، جنہیں ضبط کرلیا گیا۔متعلقہ کمپنی نے بھی اس بات کو اپنے بیان میں قبول کیا ہے۔

مزید تحقیقات جاری ہے۔

 

*************

 

ش ح۔اع ۔ ن ع

(U: 331)



(Release ID: 1688189) Visitor Counter : 94