ارضیاتی سائنس کی وزارت

تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائی کل اور کیرالہ اور ماہے میں ہلکی سے بہت بھاری بارش کا امکان


اگلے چار پانچ دنوں کے دوران شمال مغربی ہندوستان کے زیادہ تر حصوں میں کم از کم درجہ حرارت کے معمول سے نیچے رہنے کا امکان ہے

پنجاب، ہریانہ، چنڈ ی گڑھ اور دلی اترپردیش اور اتراکھنڈ کے کچھ حصوں میں سردی اور کڑاکے کی سردی پڑنے کا امکان

پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دلی اور اترپردیش ، مدھیہ پردیش اور راجستھان کے کچھ علاقوں میں سردی اور کڑاکے کی سرد لہر چلنے امکان

اگلے چار پانچ دنوں کے دوران شمال مغربی ہندوستان کے کچھ مقامات پر گھنے اور بہت گھنے کہرے کے چھانے کا امکان

Posted On: 12 JAN 2021 1:32PM by PIB Delhi

ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے موسم کی یپش گوئی کرنے والے قومی سینٹر کے مطابق

موسم کی اہم خصوصیات

  • نچلے پہلے کرہ ہوائی سطحوں کے کومورین خطے اور پڑوس میں سمندری سرکولیشن کے اثر سے تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائی کل، کیرالہ اور ماہے اور لکشدیپ میں اگلے دو تین دنوں میں اکا دکا مقامات پر بھاری بارش اور آندھی اور بجلی گرنے کا امکان ہے۔ اس کے بعد ان علاقوں میں بارش میں کمی آسکتی ہے۔ 12 اور 13 جنوری کو تمل ناڈو، پڈوچیری میں ہلکی سے بھاری بارش اور کیرالہ اور ماہے میں بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔
  • خشک شمالی، شمال مغربی طوفانی ہواؤں کی موجودگی کے سبب اگلے چار پانچ دنوں میں شمال مغربی ہندوستان کے زیادہ تر حصوں میں کم سے کم درجہ حرارت معمول کے مطابق رہ سکتا ہے اور اس سے پنجاب، دلی،ہریانہ، چنڈی گڑھ، اترپردیش اور اتراکھنڈ کے کچھ حصوں میں اگلے تین دنوں کے دوران سردی اور کڑاکے کی سردی پڑسکتی ہے۔ اگلے تین دنوں میں پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دلی کے علاوہ اترپردیش اور مدھیہ پردیش اور راجستھان میں سرد لہر اور کڑاکے کی سرد لہر کا امکان ہے۔ اگلے دو دنوں میں جنوبی پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ کے کچھ علاقوں میں اور شمالی راجستھان میں پالا پڑسکتا ہے۔
  • اگلے چار پانچ دنوں میں شمالی مغربی ہندوستان کے کچھ مقامات پر گھنا اور بہت گھنا کہرا چھا سکتا ہے۔

اگلے پانچ دنوں میں موسم کی وارننگ

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PXUY.jpg

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024HYM.jpg

موسم کی تفصیلات کے لئے یہاں کل کریں

اثر پر مبنی موسم کی وارننگ کے لئے برائے مہربانی یہاں کلک کریں۔

 

*****************

    ش ح، ح ا، ع ر

12-01-2021

U-321


(Release ID: 1688152) Visitor Counter : 159