وزارت دفاع

یوم جمہوریہ منانے کے لئے وزارت  دفاع اور مرکزی وزارتوں کی سرگرمیاں

Posted On: 12 JAN 2021 8:47PM by PIB Delhi

72ویں یوم جمہوریہ کے تقریبات کے حصے کے طور پر وزارت دفاع اور دیگر مختلف مرکزی وزارتوں نے ملک  بھر میں تیوہار اور حب الوطنی کا مزاج پیدا کرنے کے لئے ایک سے زیادہ سرگرمیوں کا منصوبہ بنایا ہے۔ ان سرگرمیوں کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

  • 1971 میں بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے موضوع پر آن لائن کوئز مقابلہ

اس مقابلے کا اہتمام وزارت دفاع نے MyGovکے اشتراک سے کیا ہے، جو 11 جنوری سے 22 جنوری

2021تک جاری رہے گا۔

  • ملک بھر میں  لائیو بینڈٖ کی محفلیں سجائی جائیں گی۔

اس کا اہتمام ہندوستانی فوج، ہندوستانی بحریہ، ہندوستانی فضائیہ اور پولیس محکمے نے کیا ہے، جو 10 سے 22 جنوری 2021 تک جاری رہے گا۔

  • ترمیم شدہ گیلنٹری ایوارڈ انٹر ایکٹیو ویب سائٹ کا آغاز

25؍جنوری 2021 کو وزارت دفاع کے ذریعہ

  • مختصر فلموں کا مقابلہ

اس کا اہتمام اطلاعات و نشریات کی وزارت نے کیا ہے 16 سے 24 جنوری  2021 تک۔

  • آن لائن نیشنل اسپورٹس ویبینار

اس کا اہتمام اسپورٹس کے محکمے نے کیا ہے، جو 20 تا 30 جنوری 2021 تک جاری رہے گا۔

  • آن لائن بھارت پَرو

اس کا اہتمام وزارت سیاحت نے کیا ہے۔ یہ سلسلہ 26 سے 31 جنوری تک جاری رہے گا۔

*************

ش ح ۔ع س۔ ک ا

U. No. 335


(Release ID: 1688145) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi , Manipuri