وزارت خزانہ

ٹیکس چوری ؍ بے نامی املاک ؍ غیر ملکی نا معلوم اثاثوں سے متعلق شکایات درج کرانے کے لئے سی بی ڈی ٹی نے ای-پورٹل کاآغاز کیا

Posted On: 12 JAN 2021 7:48PM by PIB Delhi

ای گورننس کی طرف ایک اور اقدام اور شہریوں کو ٹیکس چوری سے روکنے میں اسٹیک ہولڈرز کی حیثیت سے حوصلہ افزائی کرنے کےلئے ٹیکس چوری، غیر ملکی نا معلوم اثاثوں کے ساتھ  بے نامی املاک سے متعلق شکایات موصول کرنے اور ان پر کارروائی کرنے کے لئے مرکزی بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکس نے محکمے کی ای-فائلنگ ویب سائٹ پر ایک خودکار ای-پورٹل کا آغاز کیا ہے۔

ٹیکس چوری ؍ نا معلوم غیر ملکی اثاثے ؍ بے نامی املاک کی شکایات درج کرانے کے لئے اب لوگ   ای-فائلنگ ویب سائٹ  https://www.incometaxindiaefiling.gov.in/ کے ایک لنک کے ذریعے درخواست دائر کر سکتے ہیں۔ اس سہولت سے ایسے سبھی  لوگ شکایات درج کرا سکتے ہیں، جن کے پاس پین کارڈ؍ آدھار کارڈسردست موجود ہو یا نہ ہو۔موبائل یا ای-میل کے ذریعے او پی ٹی کے عمل سے گزرنے کے بعد شکایت گزار انکم ٹیکس ایکٹ مجریہ 1961کی خلاف ورزی، کالا دھن ( نا معلوم غیر ملکی اثاثہ اور آمدنی ) سے متعلق ٹیکس ایکٹ مجریہ 1961 اور بے نامی لین دین روکنے کے ترمیم شدہ ایکٹ کے تحت شکایات درج کرا سکتے ہیں، جس کے لئے 3 الگ الگ فارم بھرنے ہوں گے۔

شکایات کامیابی کے ساتھ  درج کرانےکے بعد محکمہ ہر شکایت گزار کو ایک منفرد نمبر دے گا اور شکایت گزار محکمے کے ویب  سائٹ پر  یہ دیکھ پائے گا کہ اس کی  شکایت  پر کارروائی کس مرحلے میں ہے۔ یہ ای-پورٹل انکم ٹیکس کے محکمے کا ایک ایسا اقدام ہے، جس نے محکمے کے ساتھ لوگوں کے باہمی رابطے کو آگے بڑھایا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ای-حکمرانی کی طرف محکمے کےارادے کو تقویت ملی ہے۔

*************

ش ح ۔ع س۔ ک ا

334U. No.

 


(Release ID: 1688141) Visitor Counter : 280