صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندستان میں گزشتہ 7 مہینوں کے دوران اب تک کے سب سے کم نئے معاملے درج کئے گئے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12584 نئے مثبت معاملوں کی جانکاری ملی
25 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ کے 19 کے سرگرم معاملوں کی تعداد 5 ہزار سے کم
برطانیہ میں پائے گئے نئے طرح کے کورنا وائرس سے ملک میں اب تک کل 96 لوگ متاثر،، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی نیا معاملہ نہیں
Posted On:
12 JAN 2021 2:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی،12 جنوری 2021./ ہندستان نے کورونا وبا کے خلاف لڑائی میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ یومیہ بنیاد پر کووڈ-19 کے نئے معاملے آج ریکارڈ نچلی سطح پر آگئے۔
تقریباً سات ماہ بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف 12584 نئے معاملے سامنے آئے ۔ 18 جون 2020 کو یومیہ نئے معاملوں کی تعداد 12881 تھی۔
سماج اور حکومت دونوں کے تعاون سے مرکز کے ذریعہ اپنائی گئی موثر حکمت عملی کی وجہ سے کووڈ-19 معاملوں میں لگاتار کمی آرہی ہے۔ کووڈ سے روزانہ مرنے والوں کی تعداد بھی کم ہورہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ سے 167 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
ملک میں کووڈ کی سرگرم معاملوں کی تعداد آج گھٹ کر 2 لاکھ 16 ہزار 558 رہ گئی۔ کل مثبت معاملوں میں سرگرم معاملوں کی تعداد میں اور کمی آئی ہے اور یہ 2.07 فی صد پر محدود ہوگئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کل سرگرم معاملوں میں 5968 کی کمی واقع ہوئی ہے۔
قومی سطح پر کئی گئی اجتماعی کوششوں سے 25 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سرگر م معاملے 5 ہزار سے کم ہیں۔
دوسری جانب ، 32 ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتظام علاقوں مین سرگرم معاملے دس ہزار سے کم ہیں۔
جانچ کی سہولیات میں توسیع سے مثبت معاملوں میں بھی کمی آئی ہے۔
ملک میں ہفتہ وار سطح پر مثبت معاملے 2.06 فی صد رہ گئے ہیں۔ 22 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں مثبت معاملے قومی اوسط سے بھی کم ہیں۔
صحت یاب ہوئے کل لوگوں کی تعداد 1.01 کروڑ سے زیادہ (10.111.294) ہوچکی ہے۔ جس میں صحت یاب ہونے کی سطح 96.49 فی صد پر پہنچ گئی ہے۔ سرگرم معاملوں کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والوںکی تعدا مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اورم وجودہ وقت میں یہ فرق 9894736 پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18385 لوگ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں
ان میں 80.50 فی صد صحت یاب ہونے کے نئے معاملے دس ریاستوں اور مرکز کے زیرا نتظام علاقوں سے رہے ہیں۔
ایک دن میںسب سے زیادہ ٹھیک ہونے والے معاملوں میں مہاراشٹر پہلے نمبر پر رہا۔ یہاں ایک دن میں 4286 لوگ صحت ہوئے ۔ کیرل 3922 ایسے ہی معاملوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا 1255 لوگوں کے ساتھ چھتیس گڑھ تیسرے نمبر پر رہا۔
70.08 فی صد نئے معاملے سات ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے رہے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوںکے دوران سب سے زیادہ یومیہ نئے 3110 معاملے کیرل میں سامنے آئے۔ مہاراشٹر 2438 ایسےمعاملے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ چھتیس گڑھ میں 853 نئے معاملے سامنے آئے۔
برطانیہ میں پائے گئے نئے طرح کے وائرس سے متاثر اب تک ملک میں کل 96 لوگ متاثر ہوئےہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایسا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔
گزشتہ 24 کے دوران کورنا سے موت کے جو 167 معاملے سامنے آئے ہیں ان میں سے 62.228 فی صد پانچ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے رہے۔ مہاراشٹر میں کورونا سے 40 لوگوں نکی موت ہوئی جبکہ کیرل میں 20 اور مغربی بنگال میں 16 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-323
(Release ID: 1688125)
Visitor Counter : 270