وزارتِ تعلیم

وزیر اعظم کا دوسرے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹول کی الوداعی تقریب سے خطاب


نئی تعلیمی پالیسی میں بہتر افراد تیار کرنے پر توجہ دی گئی ہے: وزیر اعظم
وزیر اعظم نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ نرم روی اور سیکھنے کے اختراعی فارمیٹ کا فائدہ اٹھائیں جو نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2020 کے ذریعے فراہم کی گئی ہے

Posted On: 12 JAN 2021 5:20PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دوسرے قومی یوتھ پارلیمنٹ فیسٹول کی الوداعی تقریب سے خطاب کیا۔ یہ تقریب سینٹرل ہال میں منعقد ہوئی اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس فیسٹول کے تین نوجوان قومی فاتحین کے خیالات بھی سنے۔ اس موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا، تعلیم کے وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کرن رجیجو بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نوجوان پارلیمنٹرین سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے ان پارلیمینٹرین اور ملک کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ نرم روی اور سیکھنے کے اختراعی فارمیٹ کا فائدہ اٹھائیں جو نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2020 کے ذریعے فراہم کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں ایک ایکو سسٹم پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کے نہ ہونے سے اکثر نوجوان بیرون ملکوں کی طرف دیکھتے ہیں، جو نوجوانوں کو بہتر انٹرپرائز مواقع اور عزت واحترام کی پیشکش کرتا ہے۔

سوامی وویکانند کو ان کی سالگرہ پر یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سوامی وویکانند کا اثر ورسوخ اور تأثر آج بھی ہماری زندگیوں میں پوری طرح قائم ہے۔ ملک کی تعمیر اور ملک پرستی یعنی نیشنل ازم کے بارے میں سوامی جی کے خیالات اور لوگوں کی خدمت کرنے سے متعلق ان کی تعلیمات کے علاوہ دنیا کی خدمت کرنے سے متعلق ان کی تعلیمات ہمیں تحریک دیتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی سوامی جی کے رابطے میں آئے وہ متاثر ہوئے بغیر نہ رہ پائے اور انہوں نے ادارے قائم کیے اور انہوں نے نئے ادارے تعمیر کرنے والے تیار کیے۔ اس طرح ادارے کی تعمیر کی ترقی کا یہ سلسلہ شروع ہوا۔

تعلیم کے وزیر جناب رمیش پوکھریال نے سوامی جی کے اس پیغام کا ذکر کیا کہ نوجوان ہمارے ملک کی سب سے بڑی طاقت ہیں اور اس ملک کا مستقبل اس کے نوجوانوں کی کوششوں کے ذریعے ہی بدلتا ہے اور ایک نئی شکل لیتا ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ نوجوان جمہوری نظام میں ایک اہم رول ادا کرتے ہیں، جناب نشنک نے ہر ایک سے اپیل کی کہ وہ ذمہ دار شہری بنیں اور سوامی جی کے نظریات کو اپناتے ہوئے ملک کی تعمیر میں تعاون کریں اور اپنی زندگیوں میں سوامی جی کے اقدار کو اپنائیں۔

جناب پوکھریال نے کہا کہ ہندوستان دنیا میں ایک سب سے بڑی جمہوریت ہے اور اس نے ہمارے آئین سے طاقت حاصل کی ہے، جس نے سماج میں رہنے والے شخص کو بااختیار بنانے کی راہ ہموار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمہید ہمارے آئین کا سب سے اہم حصہ ہے۔ دستور کے تمہید کا پہلا لفظ ‘ہم’ ہے۔ یعنی ہم بھارت کے لوگ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جملہ ہندوستانی معاشرے میں جم گیا ہے اور ایک قومی جذبے کے لئے معاشرے کو ایک ساتھ جکڑ کر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی زبردست طاقت، توانائی، امنگوں اور خوابوں کو استعمال کریں اور یہ سب کچھ ملک کے مستقبل کو نئی شکل دینے کے دوران قوت دے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں 21 ویں صدی کی نوجوان نسل سورنم بھارت کی مضبوط بنیاد بنائے گی۔

...............................................................

 

 

                                                                                               

    ش ح، ح ا، ع ر

U-319



(Release ID: 1688114) Visitor Counter : 153