شہری ہوابازی کی وزارت
پرواز خدمات کے تحت کلبرگی سے تروپتی کے لئے براہ راست فضائی خدمات کا آغاز
Posted On:
11 JAN 2021 7:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی،11 جنوری 2021، ہندستان میں علاقائی سطح پر ہوائی رابطوں کو بہتر بنانے کی سمت میں ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے اسٹار ایئر نے آج سے کرناٹک کے کلبرگی سے آندھراپردیش کے تروپتی کے درمیان یومیہ فضائی پرواز خدمت کا آغاز کیا ہے۔ یہ خدمت حکومت ہند کی اسکیم آر سی ایس –پرواز (علاقائی رابطہ) اسکیم – پرواز ملک کا عام شہری) کے تحت شروع کی گئی ہے۔ پرواز اسکیم کے تحت دو مقاصد کا ہدف ہے ؛ پہلا ہے لوگوں کے لئے ہوائی سفر سستا کرنا اور دوسرا ہے ملک کے زیادہ تر علاقوں کو ہوائی خدمات کے بار ے میں لانا ہے۔ ا س کے لئے اب تک پانچ ہیلی پیڈ اور دو واٹر ایئروڈروم سمیت 53 ہوائی اڈوں اور 305 شاہراہوں پر فضائی خدمات شروع کردی گئی ہیں۔
پرواز اسکیم کے تحت کلبرگی ہوائی کے افتتاح کو حال ہی میں مکمل ہوا ہے۔ یہ ہوائی اڈہ ملک کا سب سے تیزی سے فروغ پانے والا ہوائی اڈہ بن گیا ہے۔ اس ہوائی اڈہ سے اب تک ایک ہزار سے زیادہ پروازیں کی گئی ہیں اور 43 ہزار سے زیادہ لوگوں نے اس کے ذریعہ سفر کیا ہے۔ اس خدمت میں منسلک افسران اور کارکنان کے وقف ہونے کے جذبے کی تقریب منانے کے لئے روٹ کے آغاز کے موقع پر شہری ہوا بازی کی وزارت اور ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے افسران موجود رہے۔
کلبرگی سے لے کر تروپتی کے درمیان راست پرواز خدمات کی مانگ ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کو لگاتار ملتی رہی ہے۔ عام لوگوں کی مانگ کے علاوہ حیدر آباد کرناٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایچ کے سی سی آئی) کی بھی ایک اپیل شامل ہے۔ تروپتی کو آندھراپردیش کی روحانی راجدھانی کہا جاتا ہے۔ تروپتی بالا جی مندر کے نام سے مشہور شری ونکٹیشور سوامی مندر دنیا کے ان مقدس تیرتھ استھانوں میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ تعداد میں عقیدت مند آتے ہیں۔ اس مندر میں یومیہ پچاس ہزار سے ایک لاکھ عقیدت مند ہرروز آتے ہیں۔ تروپتی بالا جی مندر کے علاوہ دیگر تاریخی مندروں اور قابل دید مقامات میں شری وینکٹیشور قومی پارک ڈیئر پارک،، تروپتی اور تالکونہ جھرنا، وغیرہ شامل ہیں۔ ملک کے عقیدت مندوں میں صدیوں پرانے تروپتی مندر کی مقبولیت سب سے زیادہ ہے۔ تروپتی واقع ترومالا ہل دنیا کا دوسرا سب سے پرانا راک ماؤنٹین ہے۔
ان دونوں شہروں کے درمیان براہ راست فضائیہ رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سڑک یا ریل راستے کا متبادل چننا پڑتا تھا۔ تقریباً 630 میٹر طویل اس سفر میں سڑک سے 12 گھنٹے سے زیادہ ٹرین یا بس سے سفر کرنے میں 20 گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگتا تھا اب لوگوں کے پاس فضائی سفر کا متبادل دستیاب ہوگا او ر لوگ اس طویل سفر کو محض 70 منٹ میں پورا کرسکتے ہیں۔
آر سی ایس –پرواز 3 کے تحت نیلامی کے عمل میں گزشتہ سال کلبرگی –تروپتی روٹ پر خدمت شروع کرنے کی بولی اسٹار ایئر نے جیتی تھی۔ ایئر لائن اس راستے پر اسٹار ایئر 3 ہفتہ وار اڑانیں چلائے گی اور اس کے لئے 50 مسافروں کی صلاحیت والے امبریئر-145 لکزری ہوائی جہاز کو خدمت میں لگایا گیا ہے۔ اس پرواز کو شروع ہونے کے ساتھ آر سی ایس –پرواز کے تحت اسٹار ایئر 24 راستوں پر خدمت کو چلارہی ہے۔
اس راستے پر پروازوں کے اوقات درج ذیل ہیں:
سفر کے آغاز کا مقام
|
منزل
|
روانگی
|
آمد
|
فریکوئنسی(کتنی بار)
|
کالا برگی
|
تروپتی
|
09:55
|
11:05
|
پیر ، بدھ، جمعہ ، اتور
|
تروپتی
|
کالا برگی
|
14:25
|
15:30
|
پیر ، بدھ، جمعہ ، اتور
|
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-287
(Release ID: 1687866)
Visitor Counter : 180