ریلوے کی وزارت

ریلویز اور کامرس نیز صنعت اور صارفین امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر ،جناب پیوش گوئل نے بنگلور مضافاتی ریلوے پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا


پروجیکٹ کی منصوبہ بندی بنگلورو جیسے شہر کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کےمستقبل کے مدنظر کی جانی چاہئے

مضافاتی پروجیکٹ میک اِن انڈیا پالیسی پر مبنی اور آتم نر بھر بھارت مشن کو تقویت دینے والا ہونا چاہئے

اس پروجیکٹ کی مجموعی لمبائی 148 کلومیٹر ہے اور اس کی لاگت 15767کروڑ روپے ہے


یہ پروجیکٹ 2026ء تک مکمل کیا جانا ہے


کابینہ نےاس پروجیکٹ کی منظوری 21؍اکتوبر 2020ء کو دی تھی

Posted On: 11 JAN 2021 7:04PM by PIB Delhi

ریلویز اورکامرس نیزصنعت اورصارفین امور، خوراک اورعوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج بنگلور مضافاتی ریلوے پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ پروجیکٹ کی منصوبہ بندی بنگلورو جیسے شہر کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کےمستقبل کے مدنظر کی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہامضافاتی پروجیکٹ میک اِن انڈیا پالیسی پر مبنی اورآتم نر بھر بھارت مشن کو تقویت دینے والا ہونا چاہئے۔

اس میٹنگ میں ریلوے بورڈ اور کرناٹک سرکارکےسینئر حکام نے شرکت کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت ہند نے بنگلور شہر میں ، بنگلورومضافاتی ریل پروجیکٹ (بی ایس آر پی) کی تعمیر کے لئے ریلوے کی تجویز کو اکتوبر 2020ء میں منظوری دی تھی۔

اس پروجیکٹ کے تحت 4مضافاتی ریل کوریڈور کی تعمیر کی جائے گی، جن کی مجموعی لمبائی 148.17کلو میٹر ہے۔اس پروجیکٹ کا نفاذ ، ریل بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی کمپنی(کرناٹک)لمٹیڈ(کے آر آئی ڈی ای)کرے گی، جوکہ ریلوے کی وزارت نے کرناٹک کی سرکار کے ساتھ ایک مشترکہ پروجیکٹ کمپنی کے طورپر قائم کی ہے اور جو ایک خصوصی مقصد کو آگے بڑھائے گی۔اس پروجیکٹ کی تکمیل 6 سال میں کی جائے گی اور اس پر تخمیناً 15767کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

اس پروجیکٹ کا مقصد بنگلورو  شہر میں  ایک مخصوص مضافاتی ریلوے نظام وضع کرنا ہے، جو  ایک محفوظ ، قابل رسائی اور آرام دہ عوامی نظام نقل و حمل فراہم کرے گا۔اس پروجیکٹ سے ٹریفک کا جماؤ کم ہوگا، دیہی-شہری کنکٹی وٹی میں اضافہ ہوگا اور روزانہ سفر کرنے والے لاکھوں افراد کو ایک آسان ذریعہ ٹرانسپور حاصل ہوگا۔یہ بنگلور کے گارڈن سٹی کو ایک سستا ، کارگر اور ماحول دوست نقل و حمل کا متبادل فراہم کرے گا۔ یہ بنگلور کی ٹرانسپورٹ کے بڑے مسئلے کو ختم کرے گا اور شہر کے تمام علاقوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرے گا۔بنگلور بین الاقوامی ہوائی اڈے ،آئی ٹی کے مراکز اور تجارتی مراکز تک تیز رسائی فراہم کرکے یہ ریل پر مبنی نیٹ ورک ، سفر کے اوقات میں تخفیف کرکے پیداواریت اور شرح نمو میں اضافہ کرے گا۔

یہ میٹرو ، ریلویز اور بس ٹرانسپورٹ کے کثیر رخی موڈز کو مربوط کرے گا، جو بین- تبدیلی ہب کی تعمیر کے ذریعے کیا جائے گا۔یہ روزانہ سفر کرنے والے لاکھوں صارفین کے لئے سہل اور بلا رکاوٹ ٹرانسپور کی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

توقع ہے کہ اس پروجیکٹ سے ایک محفوظ ، کارگر اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام دستیاب ہوگا، سفری اوقات میں تخفیف ہوگی، ایندھن کی کھپت میں تخفیف ہوگی۔ سڑک بنیادی ڈھانچے پر بوجھ میں کمی ہوگی، آلودگی اور حادثات میں کمی ہوگی،  بڑے پیمانے پر ترسیلی فروغ (ٹی او ڈی) ہوگا،  کوریڈور میں زمین کی قدر میں اضافہ ہونے کے علاوہ اس سے اضافی محصول اور روزگار کے مواقع وغیرہ بھی وضع ہوں گے۔

توقع ہے کہ یہ پروجیکٹ 2026ء تک مکمل کرلیا جائے گا۔

 

*************

 

(U: 299)


(Release ID: 1687855) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil