وزارت آیوش

ندرا اور یوگ پر وزارت آیوش کے ویبینار میں اچھی صحت کو بنائے رکھنے کے لئے نیند کے رول پر روشنی ڈالی گئی

Posted On: 11 JAN 2021 5:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی:11،جنوری، 2021:وزارت آیوش کے تحت ایک خود مختار ادارہ سیٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یوگا اینڈ نیچروپیتھی (سی سی آر وائی این) کے ذریعے ‘‘ندرا- یوگا اور نیند’’کے موضوع پر ایک ویبینار میں صحت کے ایک اہم، لیکن اکثر نظرانداز کردیے جانے والے سبب یعنی نیند پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ویبینار 7 جنوری 2021 کو منعقد کیا گیا تھا۔ اس ویبینار میں نیند کے ماہرین نے حصہ لیا، جس میں نیرولوجسٹ، ماہرین نفسیات، ڈاکٹروں، ماہروں اوریوگا اور نیچروپیتھی معالجین شامل تھے۔ سائنٹفک سیشن میں، ماہرین نے نیند، اس کی اہمیت اور یوگا ندرا کے فوائد سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

ویبینار میں حصہ لینے والے متعدد ماہرین میں، ایمس ، نئی دہلی کے سابق پروفیسر ڈاکٹر ایچ این ملک نے نیند اور حیاتیاتی گردش کی اہمیت، نیند کی فیزیولوجی اور جسم کی داخلی گھڑی کی گردش کو متاثر کرنے والے عوامل کے بارے میں بات کی۔ ایمس، رشی کیش کے شعبہ نفسیات اورڈویزن آف سلیپ میڈیسن کے ایڈیشنل پروفیسر ڈاکٹر روی گپتانے اندرا کے مختلف پہلوؤں  اور صحت پر اس کے اثرات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے ان باتوں پر زور دیا جو نیند میں سدھار کرسکتی ہیں، جیسے وزن کم کرنا، سانس لینے سے متعلق ورزش، یوگا اور پرنایام اور علاج کے دیگر طور طریقے۔  اے ایف ایم سی،  پُنے میں اسپورٹس میڈیسن اینڈ کوآرڈینیٹر ڈپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن کی پروفیسر ڈاکٹر کرونا دتاّ نے بھی اندرا شکار مریضوں میں یوگ ندرا کو شامل کرنے سے متعلق اپنے تجربات مشترک کیے۔

وزارت آیوش کے ڈائرکٹر جناب وکرم سنگھ نے ایک عام آدمی کے نقطہ نظر کو جوڑا، اور ایک اچھی نیند کے پیٹرن کی وضاحت کی جس سے روز مرہ کی زندگی میں پیداواریت میں اضافہ ہوا۔ کووڈ-19 کے بعد نئے عام حالات میں نیند زیادہ اہم ہوگئی ہے اور ہم سبھی کو اس پر اور دھیان دینے کی ضرورت ہے۔

نیند کے معیار کو بہتر بنانے میں یوگا کیسے مدد کرتا ہے، اس پر روشنی ڈالتے ہوئے، سی سی آر وائی این کے ڈائرکٹر ڈاکٹر راگھویندر راؤ نے کینسر اور کووڈ پازیٹیو مریضوں میں یوگا اور سلیپ ماڈیولیشن کے اثرات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے اس بات کو تفصیل سے بتایا کہ صحتمند افراد کے مقابلے میں کووڈ پازیٹو مریضوں میں سانس لینے کی شرح میں تغیر زیادہ تھا۔ مختلف موضوعات پر ماہرین کے ذریعے ایک اچھی بحث کرنے اور پرزنٹیشن پیش کرنے کے بعد سائنٹفک سیشن نیند کے مختلف پہلوؤں پر  سائنسی مطالعے میں  اضافہ کرنے اور مناسب نیند اور اچھی صحت کے درمیان رشتے کے عہد کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ سی سی آر وائی این نے اس موضوع پرتحقیقی منصوبوں کو مربوط کرنے کا عزم کیا، جس میں ‘‘یوگ ندرا’’ کے خصوصی توجہ مرکوز کرنا شامل ہیں۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:273



(Release ID: 1687818) Visitor Counter : 122