امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کوئلہ کان کنی کے شعبے میں ’سنگل ونڈو کلیئرینس سسٹم ویب پورٹل‘ کا افتتاح کیا، ملک کی پہلی کمرشیل کوئلہ کان کنی نیلامی کے کامیاب بولی لگانے والوں کو چارٹر آف لیٹرس سپرد کئے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آتم نربھر بھارت کے خواب کی تکمیل کی سمت میں کوئلہ کے شعبہ نے آج ایک اہم مرحلہ طے کیا
آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر 2022 تک پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف حاصل کرنے میں کوئلہ کے شعبے کا انتہائی اہم رول ہوگا
ایک طویل عرصہ سے کوئلہ کے شعبہ کے عدم استحکام کو دور کرنے اور اس میں شفافیت لانے کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی، جسے مودی حکومت میں پورا کیا گیا
کمرشل کوئلہ کان کنی نیلامی سے اب چھوٹے اور متوسط صنعتوں کو بھی آسانی سے کوئلہ مل سکے گا
2014 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے متعدد تبدیلیاں کیں اور آج کوئلے کے شعبہ میں مکمل شفافیت کے ساتھ ہی سب کے لئے مساوی مواقع دستیاب
پہلی کمرشیل کوئلہ کان کنی نیلامی کے تحت 19 کامیاب بولی لگانے والوں کو کانوں کا الاٹمنٹ، اس سے ریاستوں کو سالانہ تقریباً 6500 کروڑ روپئے کا تخمینہ ریوینیو حاصل ہوگا اور 70000 سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے
کمرشیل کوئلہ کان کنی نیلامی طریقہ کار سے ملک کے وسطی اور مشرقی قبائلی علاقوں میں ترقی کی راہیں کھلیں گی
کانوں کے قریب رہنے والے لوگوں کے لئے 46000 کروڑ روپئے کے ڈسٹرکٹ منرل ڈیولپمنٹ فنڈ کی تخلیق، اس سے ان علاقوں میں رہنے والے آدی واسی، دلت، پسماندہ اور غریب لوگوں کی ترقی کا کام ہوا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت سرکار نے کورونا بحران کے دوران دو محاذوں پر کامیاب لڑائی لڑی: ایک کورونا کے خلاف اور دوسری کساد بازاری کے خلاف
حکومت نے، تعلیم، خلا، معیشت اور کیمیاوی کھادوں سمیت کئی شعبوں میں اہم فیصلے کرتے ہوئے متعدد پالیسی جاتی تبدیلیاں کیں، آج شروع ہوئی اسکیم بھی اسی پالیسی کا حصہ ہے
Posted On:
11 JAN 2021 6:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11/جنوری 2021 ۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں کوئلہ کان کنی شعبے میں ’سنگل ونڈو کلیئرینس سسٹم ویب پورٹل‘ کا افتتاح کیا۔ جناب امت شاہ نے ملک کی پہلی کمرشیل کوئلہ کان کنی نیلامی کے کامیاب بولی لگانے والوں کو چارٹر آف لیٹرس سپرد کئے۔ پروگرام میں کوئلہ، کان کنی اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی اور متعدد سینئر افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آتم نربھر بھارت کے خواب کی تکمیل کی سمت میں کوئلہ کے شعبے نے آج ایک اہم مرحلہ طے کرلیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر 2022 تک پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف حاصل کرنے میں کوئلہ کے شعبے کا انتہائی اہم رول ہوگا۔ جناب شاہ نے کہا کہ ایک طویل عرصہ سے کوئلہ کے شعبہ کے عدم استحکام کو دور کرنے اور اس میں شفافیت لانے کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی، جسے مودی حکومت کے دوران پورا کیا گیا۔ کمرشیل کوئلہ کان کنی نیلامی سے اب چھوٹے اور متوسط صنعتوں کو بھی کامیابی سے کوئلہ مل سکے گا۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ 2014 تک کوئلہ کا شعبہ بیوروکریسی میں گرفتار دکھائی دیتا تھا، شفافیت کا فقدان تھا، بدعنوانی کے متعدد الزامات بھی لگے تھے۔ اس وقت تک اس شعبے میں کام کرنا انتہائی مشکل تھا، لیکن 2014 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے متعدد تبدیلیاں کیں اور آج کوئلہ کے شعبے میں مکمل شفافیت کے ساتھ ہی سب کے لئے مساوی مواقع دستیاب ہیں۔ ہمارے پاس سب سے زیادہ ذی شعور اور تعلیم یافتہ نوجوان، محنت کش مزدور ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شفاف جمہوریت بھی ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ آزادی سے آج تک کوئلہ کے شعبے میں کیے گئے کاموں کا جائزہ لینے پر پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ 6 سال میں مودی جی کی قیادت میں غیرمعمولی کام ہوا ہے۔ پیداوار میں اضافہ سب سے زیادہ آزادی کے بعد انھیں 6 برسوں کے اندر ہوا ہے۔ 2014 میں تقریباً 560 میٹرک ٹن کوئلے کی پیداوار ہوتی تھی، جبکہ 2020 میں یہ 729 میٹرک ٹن تک پہنچ گیا ہے۔ کوئلہ کان کنی کی رفتار کو بڑھانے پر زور دیتا ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ شعبے کی رفتار جتنی زیادہ بڑھے گی ملک کے اقتصادی نظام کو اتنا ہی فائدہ ہوگا اور پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کوئلہ، کان کنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے قابل ذکر کام کیا ہے اور انھیں انتہائی مسرت ہورہی ہے کہ آج ملک ایک نئے مستقبل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ملک کی پہلی کمرشیل کوئلہ کان کنی کی ناکامی کے تحت آج 19 کامیاب بولی لگانے والوں کو کانوں کا الاٹمنٹ ہوا ہے۔ اس سے ریاستوں کو سالانہ تقریباً 6500 کروڑ روپئے کا تخمینہ محصول ملے گا اور 70000 سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ ساتھ ہی 8000 کروڑ سے 10000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری بھی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ کوئلہ کے 3 پی ایس یو پلان کے تحت اگلی ایک دہائی میں تقریباً 2.50 لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری ہوگی اور پی ایس یو – پرائیویٹ پلان کے تحت تقریباً 4 لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری ہونے کی امید ہے۔ اس کے لئے لائحہ عمل بھی تیار ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ کمرشیل کوئلہ کان کنی نیلامی کے عمل سے ملک کے وسطی اور مشرقی قبائلی علاقوں میں ترقی کی راہیں کھلیں گی۔ مودی حکومت سے قبل مغربی بھارت کے مقابلے میں مشرقی بھارت کی ترقی اتنی رفتار سے نہیں ہوئی جتنی ہونی چاہئے تھی۔ مودی حکومت نے ملک کے ہر خطے کے ساتھ ساتھ سماج کے سبھی طبقات کی ترقی کو یقینی بنایا ہے۔ حکومت نے کوئلہ کانوں کےقریب رہنے والے لوگوں کے لئے 46000 کروڑ روپئے کا ڈسٹرکٹ منرل ڈیولپمنٹ فنڈ بنایا ہے، اس میں اضلاع کی ترقی اور ان میں سب سے کم ترقی یافتہ گاؤں پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔اس سے تین علاقوں میں رہنے والے آدی واسی، دلت، پسماندہ اور غریب لوگوں کی ترقی کا کام ہوا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ سال 2020میں پوری دنیا کورونا کی وبا سے پریشان تھی، پوری نسل انسانی اس بحران سے پریشان ہوئی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت سرکار نے بحران کی اس گھڑی میں دو محاذوں پر کامیاب لڑائی لڑی: ایک کورونا کے خلاف اور دوسری کساد بازاری کے خلاف۔ حکومت نے زراعت، تعلیم، خلا، معیشت اور کیمیاوی کھادوں سمیت کئی شعبوں میں اہم فیصلے کرتے ہوئے پالیسی جاتی تبدیلیاں کیں۔ ساتھ ہی بنیادی ڈھانچے کے شعبے کو مضبوط کرنے کے لئے بہت ساری اسکیمیں لائی گئیں اور کاروبار کو آسان بنانے کے لئے ڈھانچہ تیار کرنے کا کام ہوا۔ ان میں سے کئی اسکیموں کا نفاذ ہوچکا ہے اور باقی اسکیموں کا نفاذ دھیرے دھیرے کیا جارہا ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ آج شروع کی گئی اسکیم بھی اسی پالیسی کا حصہ ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 289
(Release ID: 1687814)
Visitor Counter : 248