وزارت دفاع
CVRDEکا تیار کردہ سازوسامان صارفین کو سونپا گیا
Posted On:
10 JAN 2021 5:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی 10 جنوری 2021: دس جنوری 2021کو ڈی آر ڈی او لیباریٹری، لڑاکا گاڑیوں کی تحقیق اور ترقی کے ادارے(CVRDE) میں تپس اور سوفٹ یو اے وی کے لئے ری ٹریکٹبل لینڈنگ گیئرسسٹم اور پی-75 آبدوز کے لئے 18 قسم کے فلٹر سونپنے کی رسم ادا کی گئی۔ اس موقع پر معزز رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کلاندھی ویر سوامی، پارلیمانی قائم کمیٹی کے رکن برائے دفاع ڈاکٹر جی ستیش ریڈی، ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سکریٹری اور DRDO کے چیئرمین اور جناب پی کے مہتا ڈی جی (اے سی ای ) موجود تھے۔
CVRDE نے تپس یو اے وی کے لئے تین ٹن ری ٹریکٹبل لینڈنگ گیئر(RLG)سسٹم ملک کے اندر ہی ڈیزائن اور تیار کیا ہے ۔ اس گیئر سسٹم کے ڈیزائن ، تیاری اور جانچ کا کام CEMILAC کے اشتراک سے اور DGAQA سے سرٹیفکیشن انجام پایا۔ ٹرائی سائیکل نوز وہیل ٹائپ کثیر جہتی ہائیڈوالیکٹرو میکنکل سسٹم اب کوئمبٹور میں ایک انڈسٹری تیار کررہی ہے۔ انڈسٹری کے ذریعہ تیاری ٹریکٹبل لینڈنگ گیئر سسٹم کا پہلا سیٹ CVRDE، چنئی کے ڈائریکٹر نے بنگلورو کے ADE کے ڈائریکٹر کے حوالے کیا۔
CVRDE نے سوفٹ کے نام سے مشہور ایک مختلف قسم کے UAV کے لئے ایک ٹن ری ٹریکٹبل لینڈنگ گیئر سسٹم بھی ڈیزائن کیا اور تیار کیا۔ یہ سسٹم ہندوستانی صنعت کی مدد سے CEMILAC اور DGAQA کے معائنے اور سرٹیفکیشن کے ساتھ ہے۔ یہ سسٹم بھی ADE بنگلورو کو سونپا گیا۔
پی-75 ابدوز کے لئے اندرون ملک 18 قسم کے ہائیڈرولک ، لبریکیشن، سی۔وائراور فیول سسٹمCVRDE نے ڈیزائن کئے اور تیار کئے۔ یہ فلٹر اب حیدرآباد اور چنئی میں واقع ہندوستانی صنعتوں کی مدد سے تیار کئے جارہے ہیں۔ اس پروجیکٹ کو DRDO اور بحریہ نے مشترکہ طور پر رقومات فراہم کیں اور ٹکنالوجی کو کامیابی کے ساتھ صنعت کو منتقل کردیا گیا۔ ان فلٹرز کے دو سیٹ جو DQA(این) سے مصدقہ ہیں ، ہندوستانی بحریہ کو سونپے گئے تھے۔
ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سکریٹری نے اندرون ملک ڈیزائن کی کوششوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ان صنعتوں کی تعریف کی جنھوں نے ان کلیدی نوعیت کے کل پرزوں کے لئے مینوفیکچرنگ مراکز قائم کئے ہیں۔
****
م ن۔ر ف۔ س ا
U-256
10.01.2021
(Release ID: 1687559)
Visitor Counter : 245