وزارت خزانہ
انکم ٹیکس کے محکمہ نے کولکاتہ میں تلاشی کی کارروائی کی
Posted On:
08 JAN 2021 8:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 8/جنوری 2021 ۔ انکم ٹیکس کے محکمہ نے 5 جنوری 2021 کو کولکاتہ کے تین ریئل اسٹیٹ اور اسٹاک بروکنگ گروپوں کی تلاشی اور ضبطی کی کارروائی انجام دی۔ تلاشی کی یہ کارروائی محکمہ جاتی ڈیٹابیس میں دستیاب ڈیٹا، ان کے مالی اعلانات (اسٹیٹمنٹس) کے تجزیے، بازار سے حاصل خفیہ معلومات اور فیڈ انکوائریز کی بنیاد پر انجام دی گئی۔
تلاشی کی کارروائی سے متعدد ایسے شواہد اجاگر ہوئے جن سے یہ پتہ چلا کہ متعدد فرضی اداروں کا استعمال فرضی شیئر کیپٹل / غیرمحفوظ قرضہ جات کے حصول کے لئے کیا جارہا ہے۔ آؤٹ آف دی بکس کیش کے لین دین کے ثبوت بھی ملے ہیں۔ مزید برآں، فلیٹوں کی فروخت کے حوالے سے غیر اندراج شدہ بڑی مقدار میں ریوینیو کا بھی پتہ چلا ہے۔ کی گئی جانچ پڑتال کے نتیجے میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران یہ بات ثابت ہوئی کہ گروپ کے افراد کاغذی / فرضی کمپنیوں کا استعمال اپنے غیر محسوب رقم کی واپسی کے لئے کرتے تھے۔ اب تک 365 کروڑ روپئے کی ٹیکس چوری کا معاملہ اجاگر ہوا ہے۔ مشخص الیہ (ایسیسیز) افراد نے 111 کروڑ روپئے کی غیر اعلانیہ آمدنی کا اقرار کیا ہے۔
تلاشی کی کارروائی کے نتیجے میں 3.02 کروڑ روپئے کی غیرمحسوب نقدی اور 72 لاکھ روپئے کے زیورات ضبط کئے گئے۔
مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 231
08.01.2021
(Release ID: 1687254)
Visitor Counter : 100