وزارت خزانہ

ڈی جی جی آئی گروگرام نے 8 کروڑ روپے کا اِنپُٹ ٹیکس قرض دھوکہ دہی سے حاصل  کرنے کے لیے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے

Posted On: 08 JAN 2021 7:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،08 جنوری ، 2021 / جی ایس ٹی انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر جنرل ڈی جی جی آئی گروگرام زونل یونٹ ہریانہ نے نئی دلی کے رہنے والے ایک شخص سنجے گوئل کو گرفتار کیا ہے۔ اسے بغیر کوئی چیز سپلائی کیے ان پٹ ٹیکس قرض غیرقانونی طور پر حاصل کرنے اور آگے بڑھانے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

ابھی تک کی گئی تحقیقات کی بنیاد پر  سنجے گویل نے میسرز ریڈامینسی ورلڈ  کمپنی کی پروپرائٹرشپ کے ذریعے ایسی کمپنیوں سے چیزوں کی  خریداری دکھائی ہے جن کا وجود ہی نہیں ہے۔ یہ خریداری ایسے جعلی بلوں کا استعمال کر کے دکھائی گئی ہے جن کے عوض کسی چیز کی سپلائی نہیں کی گئی اور ان بلوں میں ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے جعلی ریکارڈ بھی دکھائے گئے ہیں۔

یہ تحقیقات دلی این سی آر علاقے میں کئی جگہوں پر کی گئی اور دستاویزی شواہد اور ریکارڈ کیے گیے بیانات کی بنیاد پر یہ پایا گیا کہ سنجے گویل فرضی کمپنیوں اور ٹرانسپورٹرز کے نیٹ ورک میں ایک بنیادی کردار ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

08.01.2021

U –225

 



(Release ID: 1687246) Visitor Counter : 127