بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے منی پال ہیلتھ انٹرپرائزیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ کولمبیا ایشیاء ہاسپٹلز پرائیویٹ لمیٹڈ کی 100 فیصد حصص کے حصول کی منظوری دے دی

Posted On: 08 JAN 2021 5:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 8 جنوری 2021:منی پال ہیلتھ انٹرپرائزیز پرائیوٹ لمیٹڈ کو کولمبیا ایشیاء ہاسپیٹلز پرائیوٹ لمیٹڈ میں صد فیصد حصص حاصل کرنے کی  کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے منظوری دے دی ہے۔

منی پال ہیلتھ انٹرپرائزز پرائیوٹ لمیٹڈ (ایکوائرر/MHEPL) منی پال ایجوکیشنل اینڈ میڈیکل گروپ کا ایک حصہ ہے اور یہ اسپتال کے کاموں کے ساتھ  ساتھ  کثیر شعبہ جاتی خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔ اس کی توجہ ایک سستی اور اعلی معیار کی صحت کی دیکھ بھال کی منصوبہ بندی تیار کرنے اور اسے ہوم کیئر تک بڑھانے پر مرکوز ہے۔

سی اے ایچ پی ایل ہندوستان سے باہر کسی کاروباری سرگرمیوں میں مصروف نہیں ہے۔ تاہم  یہ انٹرنیشنل کولمبیایو ایس ایل ایل سی کا ایک حصہ ہے  جو صحت کی دیکھ بھال کرنے والا ایک بین الاقوامی گروپ ہے اور  ہندوستان ، چین اور افریقہ کے جدید اسپتالوں کا سلسلہ چلاتا ہے۔

کمیشن کا تفصیلی آرڈر جلد جاری کردیا جائے گا۔

 


 

م ن۔ر ف۔ س ا

U-216

 



(Release ID: 1687173) Visitor Counter : 190