وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
کیرالہ میں بطخوں میں ایویان انفلوئنزا کی اسٹیٹس رپورٹ اور ملک میں کووں، جنگلی اور باہر سے آنے والے پرندوں میں ایویان انفلوئنزا کی رپورٹ
Posted On:
06 JAN 2021 8:12PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،06جنوری:
یہ رپورٹ کیرالہ کے الاپوجھا ضلع کے تھالاواڑی جنوب، تھاکازی، پالی پیڈ اور کرووٹین اور کوٹایم ضلع کے نیندور گاوں میں ایویان انفلوئنزا پر قابو پانے اور ان کی روک تھام سے متعلق چلائی گئی مہم کے تازہ ترین اسٹیٹس کے بارے میں ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، پرندوں کو مارنے کے لئے الاپوجھا ضلع کے درج بالا چار ایپی سینٹرز میں کل5 آر آر ٹی اور کوٹایم ضلع کے نیندورن ایپی سینٹر میں آٹھ آر آر ٹی تعینات کئے گئے ہیں۔
کل 17326 پرندوں (پالی پاڈ میں 9066، کاروٹا میں 8260) کو مارا گیا ہے اور الاپوجھا ضلع کے مراکز میں 1570 کلو گرام دانے تباہ کئے گئے ہیں۔ کوٹایم ضلع کے مرکز میں 4229 پرندوں کو مارا گیا ہے اور 6 جنوری 2021کو 8 کلو گرام دانے اور 42انڈے تباہ کئے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں، راجستھان میں جے پور کے کالے ہنومان جی فاریسٹ نکا سے کووں کے کچھ نمونوں میں ایچ 5 این 8 انفلوئنزا وائرس کے انفیکشن پائے گئے ہیں۔ اس کے مطابق ریاستوں کو ایڈوائزری جاری کی گئی ہے تاکہ پولٹری تک اس بیماری کے پھیلاو کو روکا جا سکے۔ آج ہریانہ میں 7111 گھریلو پرندوں، مدھیہ پردیش میں 150 جنگلی پرندوں، گجرات میں 10 کووں اور ہماچل پردیش میں 336 باہر سے آنے والے پرندوں کی اموات ہوئی ہیں۔
ہریانہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، پچھلے 25 دنوں میں پنچکولہ کے بروالا میں کل 430267 پرندوں کی موت ہوئی ہے اور جانچ کے لئے نمونے متعینہ لیباریٹری میں بھیجے گئے ہیں۔ نتائج کا ابھی انتظار ہے۔ بیماری پر قابو پانے اور اس کی روک تھام کے لئے ریاست نے 59 آر آر ٹی تشکیل دی ہے۔
******
م ن۔ ن ا۔ م ف
U.NO:166
(Release ID: 1686754)
Visitor Counter : 177