خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین اور بچوں کی ترقی اور ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر اور مرکزی وزیر تعلیم نے مشترکہ طور پر ٹوائے کتھون-2021 کا آغاز کیا
ٹوائے کتھون کا مقصد کھلونے تیار کرنے کے معاملے میں ملک کو خود کفیل بنانے کے لئے بھارتی اقدار پر مبنی اختراعی کھلونوں کا تصور تیار کرنا ہے
اسکول کے بچے کھلونوں کے سلسلے میں اختراع کریں گے، انہیں ڈیزائن کریں گے اور انہیں تیار کریں گے
اس میں شرکت کرنے والے طلباء اور فیکلٹی ارکان کو 50 لاکھ تک کا انعام دیا جائے گا
Posted On:
05 JAN 2021 5:51PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 05، جنوری ، 2021 : خواتین اور بچوں کی ترقی اور ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی اور مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج یہاں مشترکہ طور پر ٹوائے کتھون – 2021 کا آغاز کیا۔ اس ٹوائے کتھون کا مقصد بھارتی اقدار پر مبنی اختراعی کھلونوں کا تصور تیار کرنا ہے، جو کہ بچوں میں مثبت روئے اور اچھے اقدار کو فروغ دے سکیں۔ اے آئی سی ٹی ای کے چیئرمین پروفیسر انل سہسر بدھے، سکریٹری جناب پروین کمار اور وزارت تعلیم کے چیف انوویشن آفیسر ڈاکٹر ابھے جیرے، ٹوائے کتھون – 2021 کا آغاز کئے جانے کے دوران موجود تھے۔ مرکزی وزراء نے اس موقع پر ٹوائے کتھون پورٹل بھی مشترکہ طور پر لانچ کیا۔
اس موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ اسمرتی ایرانی نے کہا کہ بھارت 80 فیصد کھلونے در آمد کرتا ہے اور حکومت اس شعبے میں ملک کو خود کفیل بنانے کے لئے ملک کی کھلونا صنعت کو فروغ دینے کے لئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم کے تعاون نے ہمارے ملک میں ایم ایس ایم ای کی ضرورتوں کے سلسلے میں طلباء ، تمام اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی شرکت کے لئے راہ ہموار کی ہے۔ وزیر موصوف کی پہل کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘‘ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اسکولی بچے خصوصی صلاحیتوں والے ‘دیویانگ بچوں’ کے لئے بھی کھلونوں کا اختراع، ڈیزائن اور تصور تیار کریں گے’’ انہوں نے بتایا کہ ٹوائے کتھون میں شرکت کرنے والے طلبا اور فیکلٹی ارکان 50 لاکھ تک کا انعام حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامرس کی وزارت اور ایم ایس ایم ای کی وزارت نے کھلونے تیار کرنے والی صنعت کے تحفظ اور اسے مسابقتی بنانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘محفوظ کھلونے، جو کہ کیمیکل اعتبار سے خطرناک نہیں ہیں، کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت اور وزارت تعلیم خصوصی اقدامات کررہی ہیں۔
محترمہ اسمرتی ایرانی نے صنعتوں کے اُن شرکاء کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے وزیراعظم کی اپیل پر مثبت جواب دیا اور کھلونے تیار کرنے کے اس زمرے میں آتم نربھر بھارت کی حمایت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہا کہ ٹوائے کتھون بھارت کو عالمی طور پر کھلونے تیار کرنے کا مرکز بنانے کے لئے منعقد کیا جار ہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں کھلونوں کے بازار کا سائز تقریبا ایک بلین امریکی ڈالر کا ہے لیکن بد قسمتی سے 80 فیصد کھلونے در آمد کئے جاتے ہیں۔ آج ٹوائے کتھون کا آغاز کھلونوں کی گھریلو صنعت اور مقامی مینوفیکچررس کے لئے ایک ایکو سسٹم تیار کرنے ، اب تک استعمال نہ کئے جانے والے وسائل کو استعمال کرنے کی ایک کوشش ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کے پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کے ویژن کا ذکر کرتے ہوئے اور ملک میں کھلونوں کے بازار کے زبردست امکانات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ کھلونوں کے صنعت کے معاملے میں بھارت کو ‘آتم نر بھر ’ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 بھی پرائمری تعلیم سے ہی شروع کرتے ہوئے آموزش میں اختراع اور تحقیق پر زور دیتی ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی کے مقاصد کی مطابقت کرتے ہوئے ٹوائے کتھون کا بھی مقصد ملک بھر کے 33 کروڑ طلباء کی اختراعی صلاحیتوں کا فائدہ اٹھانا ہے۔
ٹوائے کتھون – 2021 کے بارے میں :
‘آتم نربھر بھارت’ بننے کی راہ میں ایک زبردست اقدام کرتے ہوئے وزارت تعلیم ، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت، ٹیکسٹائل کی وزارت، کامرس وصنعت کی وزارت، ایم ایس ایم ای کی وزارت، اطلاعات ونشریات کی وزارت اور تکنیکی تعلیم کی کُل ہند کونسل (اے آئی سی ٹی ای) نے مشترکہ طور پر ٹوائے کتھون – 2021 کا آغاز کیا۔
یہ ایک خصوصی قسم کا ہیکاتھون ہے، جہاں اسکولوں اور کالجوں کے طلبا اور اساتذہ، ڈیزائن ماہرین، کھلونوں کے ماہرین اور اسٹارٹ اپس بھارتی ثقافت اور اقدار ، مقامی لوک کہانیوں اور ہیروز اور بھارتی اقدار پر مبنی کھلونے اور کھیل تیار کرنے کے لئے تصورات جمع کرنے کے مقصد سے یکجا ہوئے ہیں۔ اس زبردست اقدام سے بھارت کو کھلونوں اور کھیلوں کا مرکز بنانے میں بڑی مدد ملے گی۔ اس سے ہمارے بچوں کو بھارتی اخلاقیات اور بھارتی ثقافت کے اقدار کو سمجھنے میں بھی مدد ملے گی جیسا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں بھی کوشش کی گئی ہے۔
ٹوائے کتھون 9 موضوعات یعنی بھارتی ثقافت، تاریخ، بھارت کا علم اور اخلاقیات، آموزش، تعلیم اور اسکولنگ، سماجی اور انسانی اقدار، پیشے اور خصوصی میدان، ماحولیات ، دیویانگ، فٹنس اور کھیل کود، غیر رسمی تخلیقی اور منطقی سوچ اور روایتی بھارتی کھلونوں کی پھر سے کھوج کرنا یا انہیں پھر سے ڈیزائن کرنے پر مبنی ہے۔
ٹوائے کتھون میں تین طرح کے ٹریک ہوں گے۔ جونیئر لیول ، سینئر لیول اور اسٹارٹ اپس لیول اور اس میں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا اور اساتذہ کے علاوہ اسٹارٹ اپس کے لوگوں اور کھلونوں کے ماہرین کو شرکت کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ اپنے خیالات جمع کرنے کے لئے شرکاء کو دو متبادل دئے جائیں گے۔ وہ اپنے خیالات شائع شدہ مسئلے سے متعلق بیان یا نئے کھلونے کے تصور کے زمرے کے تحت جمع کراسکتے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم بہترین تخلیقی ذہنوں کو استعمال کریں اور اپنی بھارتی ثقافت، روایت، وراثت ، اور قدیم بھارت کی کہانیوں کی بنیاد پر اپنے کھیل تیار کریں ، جن سے لوگوں کے سامنے اپنے اعتقادات اور روایتوں کی نمائش ہوسکے۔
ٹوائے کتھون – 2021 میں شرکت کے لئے برائے مہربانی: https://toycathon.mic.gov.in. دیکھیں ۔ تجاویز 5 جنوری سے 20 جنوری 2021 تک آن لائن جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
Click here to access the PPT on Toycathon-2021
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ا گ ۔ ق ر )
U.NO. 147
(Release ID: 1686500)
Visitor Counter : 251