قبائیلی امور کی وزارت

ٹرائیفیڈ نے مدھیہ پردیش میں ٹرائی فوڈ پارکوں کے قیام کے لئے اکھل بھارتیہ ونواسی کلیان آشرم کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کئے

Posted On: 04 JAN 2021 5:48PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،04جنوری :

قبائلیوں (جنگل میں رہنے والے اور کاریگر دونوں) کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے اور قبائلیوں کو بااختیار بنانے کی سمت میں کام کرنے کے اپنے مشن کو جاری رکھتے ہوئے قبائلی امور کی وزارت کے تحت ٹرائفیڈ نے مختلف مواقع سے فائدہ اٹھانے اور اکھل بھارتیہ ونواسی کلیان کیندر کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ونواسی کلیان کیندر 1952 سے مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ میں قبائلیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں تنظیموں کے درمیان 3 جنوری 2021 کو مفاہمت نامہ کا تبادلہ ہوا جس میں مل کر مدھیہ پردیش کے 5 اضلاع میں ٹرائفڈ پارکس کے قیام کے لئے کام کرنے پر اتفاق رائے ہوا۔ مدھیہ پردیش کے بیتول سے ممبر پارلیمنٹ شری درگا داس اویکی کی موجودگی میں ٹرائفیڈ کے ایم ڈی شری پرویر کرشنا اور شری یوگیش باپت ، جنرل سکریٹری، اکھل بھارتیہ ونواسی آشرم کے ذریعہ مفاہمت نامہ پر دستخط کئے گئے۔

اس موقع پر بولتے ہوئے شری پرویر کرشنا نے کہا کہ ٹرائفیڈ فعال طور پر ہم خیال تنظیموں کے ساتھ جڑ کر کام کرنے کے امکانات کی تلاش کر رہا ہے تاکہ قبائلیوں کے ذریعہ معاش میں اضافہ کے لئے اپنے مشن کو جاری رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ونواسی کلیان آشرم کے ساتھ جڑنے سے معنی خیز کام کرنے کے مواقع ملیں گے۔ اس کے علاوہ زراعت، باغبانی، پھولوں کی کھیتی، دواؤں اور خوشبودار پودوں کی پیداوار وغیرہ سے لے کر مختلف معاشی سرگرمیوں میں شامل ہو کر قبائلیوں کے لئے سال بھر آمدنی حاصل ہونے کے مواقع یقینی ہوں گے۔

قبائلی لوگوں کے ذریعہ معاش میں اضافہ کرنے اور سیلف ہیلپ گروپوں (ایس ایچ جی)، ون دھن وکاس کیندر (وی ڈی وی کے)/ وی پی سی/ ٹرائی فوڈ پارک کے توسط سے ون دھن یوجنا کے نفاذ کے مقصد سے دونوں تنظیمیں مل کر مختلف اقدامات کر کے ایک ساتھ کام کریں گی۔ سرپرست تنظیم کے طور پر ٹرائیفڈ کے ساتھ یہ اتفاق رائے ہوا ہے کہ ونواسی کلیان آشرم قبائلی علاقوں میں سیلف ہیلپ گروپوں کی پہچان کر کے ٹریننگ کا انعقاد، بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر، مشینری اور آلات اور دیگر مدد فراہم کر کے نئے ون دھن کیندر بنائے جائیں گے۔

***************

 

م ن ۔ ن ا۔ م ف

U.No: 99



(Release ID: 1686248) Visitor Counter : 155