ریلوے کی وزارت

ریلویز ، کامرس وصنعت اورصارفین کے امور، خوراک اورسرکاری نظام تقسیم کے وزیرجناب پیوش گوئل نے مشرقی اورمغربی دونوں راہداریوں پرڈی ایف سی میں زیرتکمیل مختلف سیکشنوں کی پیش رفت کاجائزہ لیا


وزیرموصوف نے کہاکہ اس بات کو یقینی بنانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی کہ مکمل شدہ پروجیکٹ جون 2022تک قوم کو سونپ دیاجائے

Posted On: 04 JAN 2021 9:35PM by PIB Delhi

ریلویز اورسرکاری وصنعت اورصارفین کے امور، خوراک اورسرکاری نظام تقسیم کے وزیرجناب پیوش گوئل نے آج مشرقی اورمغربی دونوں راہداریوں پرڈی ایف سی میں زیرتکمیل مختلف سیکشنوں کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔

وزیرموصوف نے کہاکہ اس بات کویقینی بنانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی کہ مکمل کئے پروجیکٹ کو جون 2022تک قوم کے سپردکردیاجائے ۔

جب انھیں سیکشنوں پر، مقررہ وقت سے پہلے کام مکمل کرانے میں ریلویز کو درپیش چیلنجوں نے واقف کرایاگیا تو وزیرموصوف نے کہاکہ تمام متعلقہ فریقوں کو یکجا ، کرنے میں ہرممکن کوشش کی جائے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ جون ، 2022 کی حتمی مدت تک کام مکمل کیاجاسکے ۔

انڈین ریلویز مال بردارٹرینوں کے لئے خاص طورپر تیزرفتار نقل وحرکت فراہم کرنے کی غرض سے مال برداری کے لئے مخصوص راہدایاں تعمیرکررہی ہے ۔

عزت مآب وزیراعظم جناب نریندرمودی نے 29دسمبر2020کو مال برداری کے لئے مخصوص مشرقی راہداری کے 351کلومیٹرطویل خورجہ –نیوبھاؤ پورسیکشن کاافتتاح کیاتھا۔

پہلے مرحلے میں ڈی ایف سی سی آئی ایل مغربی ( ڈی ایف سی ( 1504روٹ کلومیٹر) اورمشرقی ڈی ایف سی ( 1856روٹ کلومیٹر ) کی تعمیر کررہی ہے ۔جس میں سون نگر۔دن کنی سیکشن کا پی پی پی سیکشن شامل ہے ۔

ای ڈی ایف سی ، پنجاب میں لدھیانہ کے نزدیک ساہنیول سے شروع ہوکر پنجاب ، ہریانہ ، اترپردیش ، بہاراورجھارکھنڈ ریاستوں سے ہوتے ہوئے مغربی بنگال میں دن کنی پرختم ہوگا۔ مغربی راہداری کوممبئی میں جواہرلال نہروبندرگاہ جے این پی ٹی سے جوڑے گی اور یہ ڈبلیو ڈی ایف سی اورای ڈبلیوایف سی کے اترپردیش ، ہریانہ ، راجستھان ، گجرات اور مہاراشٹر سے گزرے گی ۔ ( ان میں سون نگر ۔ دن کنی پی پی پی سیکشن شامل نہیں ہیں )۔ اور2800کلومیٹر طویل اس راہداری پرجون 2022تک آمدورفت شروع ہوجائے گی ۔

 

**************

(م ن ۔   ع م ۔ع آ )

U-114ंंa


(Release ID: 1686194) Visitor Counter : 136