ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سی پی سی بی نے این سی آر ریاستوں کے آلودگی کنٹرول سے متعلق بورڈ سے ہوا کی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرنے کے لیے کہا
سی پی سی بی نے عوم سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ سمیر(ایس اے ایم ای ای آر) ایپ کے ذریعے آلودگی سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں فیڈ بیک فراہم کریں
آنے والے دنوں میں ہوا کا معیار نہایت خراب رہے گا
Posted On:
31 DEC 2020 5:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی،4/جنوری 2021، آلودگی کو کنٹرول کرنے سے متعلق مرکزی بورڈ سی پی سی بی دلی –این سی آر میں ہوا کے معیار اور موسمیاتی منظر نامے کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کی جانب سے موصولہ پیش گوئی کے مطابق آلودگی کے اخراج کے سبب دلی میں وینٹی لیشن کے حالات خراب رہنے کا امکان ہے، جس کے سبب آنے والے دنوں میں ہوا کے معیار کا اشاریہ (اے کیو آئی ) کے نہایت خراب زمرے میں رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
نئے سال کی تقریبات کے دوران بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے پیش نظر اور ہوا کے خراب ہوتے ہوئے معیار کے سبب سی پی سی بی نے 23 دسمبر 2020 کو ایک حکم نامہ جاری کیا تھا، جس کے ذریعے دلی میں آلودگی کنٹرول کرنے سے متعلق کمیٹی ڈی پی سی سی اور این سی آر میں واقع ریاستوں ہریانہ، اترپردیش اور راجستھان کی ریاستی آلودگی کنٹرول کرنے سے متعلق بورڈ کو درج ذیل باتوں کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔
* 2 جنوری 2021 تک ہاٹ مکس پلانٹ اور پتھر توڑنے کی تمام سرگرمیاں ہر وقت بند رہیں گی۔
* زیادہ دھول پیدا کرنے والی سڑکوں پر خاص طور سے روڈ کی صفائی اور پانی چھڑکنے کی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے۔
* تعمیراتی سائڈوں پردھول کم کرنے کے لیے رہنما خطوط / معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کی خلاف ورزی کی صورت میں خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ مثلاً ان کے اوپر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اسی طرح تعمیراتی سرگرمیوں کو عارضی طور پر بند کردیا جائے گا۔
* یہ ایجنسیاں پٹاخوں کی فروخت پر ممانعت اور پٹاخوں کے استعمال سے متعلق معزز عدالتوں اور نیشنل گرین ٹریبونل کے احکامات کی لازمی طور پر بجا آوری کو یقینی بنائیں گے۔
اتکرش پنوار بنام آلودگی کنٹرول کرنے سے متعلق مرکزی بورڈ کے معاملے میں 15 اکتوبر 2019 کے نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) کے حکم نامے کے مطابق قومی خطہ راجدھانی میں تمام اینٹ کے بھٹے پہلے سے ہی بند ہیں۔
سی پی سی بی نے اس سال 15 اکتوبر کی تاریخ سے دلی-این سی آر میں حالات کا معائنہ کرنے کے لیے 50 ٹیمیں تعینات کی ہیں، جو کہ زمینی سطح پر صورت حال کا جائزہ لے رہی ہیں اور دلی-این سی آر میں فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے موثر اقدامات کے نفاذ کو یقینی بنارہی ہیں۔ یہ ٹیمیں دلی- این سی آر خطے میں آلودگی سے متعلق اہم مقامات اور دیگر علاقوں کا دورہ کررہی ہیں اور متعدد رہنما خطوط / ضابطوں کی خلاف ورزی سے متعلق رپورٹ سمیر ایپ کے ذریعے کررہی ہیں۔
این سی آر ریاستوں کے ڈی پی سی سی، ایس پی سی پی اور متعدد مرکزی و ریاستی ایجنسیوں سے فوری طور پر موثر اقدامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے، جس سے آلودگی کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
سی پی سی بی نے عوام سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ سمیر ایپ کے ذریعے آلودگی پھیلانے والی سرگرمیوں کے بارے میں فیڈ بیک مہیا کرائیں۔ اینڈرائیڈ فون اور آئی او ایس کے لیے سمیر ایپ کو گوگل پلے اسٹور (https://play.google.com/store/apps/details?id=com.cpcb) سے اور ایپ اسٹور سے بالترتیب (https://apps.apple.com/in/developer/central-pollution-control-board/id1186664743?l=hi) ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-83
م ن۔ م ع ۔ ت ع۔
(04-01-2021)
(Release ID: 1685944)
Visitor Counter : 225