امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
صارفین کے امور ، خوراک اور سرکاری نظام تعلیم کی وزارت چھتیس گڑھ خطے میں MSP کے تحت دھان کی سرکاری خرید
Posted On:
03 JAN 2021 5:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی 3 جنوری 2021: حکومت ہند ، ریاستی حکومت اور فوڈ کارپوریشن کے مابین ڈی سی پی اور غیر ڈی سی پی ریاستوں میں مرکزی پول کے تحت کسانوں سےے دھان خرید نے کے لئے ایک اقرار نامے پر دستخط کئے گئے ہیں۔
DCP ریاست کے مفاہمت نامے کی دفعہ تین کے مطابق ‘‘اس صورتحال میں کہ اگر ریاست MSP سے اوپر براہ راست یا بالواسطہ طور پر بونس یا مالی رعایت دے دیا ہو، اگر ریاست کی مجموعی سرکاری خرید حکومت ہند کے ٹی پی ڈی ایس/ اور ڈبلو ایس کے تحت مجموعی الاٹمنٹ سے زیادہ ہو تو یہ زیادہ مقدار مرکزی پول باہر سمجھی جائے گی’’۔
ابتدائی نشا نے ریاستوں کے ساتھ طے شدہ تخمینے ہی ہیں اور ریاستوں سے پوچھا گیا ہے کہ وہ رعایت دے رہے ہیں یا نہیں مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ سمیت چند ریاستیں رعایت دیتی پائی گئی ہیں لہذا مرکزی حکومت کی خرید اس مقدار تک محدود ہے جو ماضی میں بنا بونس یا رعایت خریدی گئی تھی۔ مرکزی حکومت یکساں پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے اور ملک بھر کے کسانوں کی مدد کررہی ہے۔ چھتیس گڑھ میں خرید کے لئے بھی یہی طریقہ اپنایا گیا ہے۔
کے ایم ایس 2020-21 کے دوران چھتیس گڑھ کی حکومت نے 17 دسمبر 2020 کو ایک اشتہار/پریس ریلیز جاری کی تھی جس میں راجیو گاندھی کسان نیائے یوجنا کی تفصیل شامل تھی کہ وہ کسانوں سے کے ایم ایس 2020-21 کے دوران دس ہزار روپے فی ایکڑ کی ادائیگی کے ساتھ ڈھائی ہزار روپے فی کوئنٹل کے حساب سے چاول خریدیں گے اور یہ MSP سے زیادہ کی بالواسطہ ریاعت ہے جو کہ چاول کی خرید پر بونس جیسا ہی اچھا ہے۔
لہذا کے ایم ایس 2020-21 کے دوران فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کو 24 لاکھ میٹرک ٹن چاول پہنچانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو گزشتہ برسوں میں منظور شدہ مقدار کے برابر ہے۔
****
م ن ۔ ر ف- س ا
U: 70
(Release ID: 1685919)
Visitor Counter : 239