وزارت خزانہ

 مرکزی  جی ایس ٹی دہلی ویسٹ کمشنریٹ نے تقریبا  831.72 کروڑ روپئے کی ٹیکس چوری کے الزام میں ایک شخص  کو گرفتار کیا

Posted On: 03 JAN 2021 1:12PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 3 جنوری      مرکزی جی ایس ٹی دہلی ویسٹ کمشنریٹ نے بغیر کسی اندراج اور ٹیکس  کی ادائیگی کے گٹکھا / پان مسالہ / تمباکو مصنوعات کی تیاری اور خفیہ سپلائی کر  کے جی ایس ٹی  چوری  کا پردہ فاش کیا ہے۔ تیار کی جانے والی جگہ  کی تفتیش کی بنیاد پر ، یہ پتہ چلا کہ گٹکھا/ پان مسالہ / تمباکو مصنوعات کی غیر قانونی تیاری کی جارہی ہے ، جس کا ثبوت احاطے میں واقع ایک گودام ، مشینیں ، خام مال اور تیار شدہ مصنوعات ہیں۔ غیر قانونی فیکٹری میں تقریبا 65 مزدور کام کرتے پائے گئے۔ گٹکھے کی تیار شدہ مصنوعات ہندوستان کی مختلف ریاستوں کو فراہم کی جارہی ہے۔ تلاشی کے نتیجے میں تیار شدہ گٹکھا اور کچا مال جیسے چنا ، سادہ کتھا ، تمباکو کے پتے وغیرہ ضبط ہوئے  ہیں جن کی مالیت تقریبا 4.14 کروڑ روپے ہے۔

اکٹھا کیے گئے شواہد کی بنا پر ، ذخیرے کو ضبط کر لیا گیا اور اعترافی بیانات ریکارڈ کیے گئے کہ مجموعی طور پرٹیکس کی چوری تقریبا 831.72  کروڑ روپے  بتائی جارہی ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

اس معاملے میں ایک شخص کو ٹیکس سے بچنے کے ارادے کے ساتھ بغیر کسی اندراج کے سامان کی تیاری اور فراہمی میں ملوث ہونے کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے ، مذکورہ اشیاء کا  نقل و حمل ، ہٹانا ، جمع کروانا ، چھپانا ، فراہمی ، یا   خرید و فروخت مرکزی جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کے سیکشن 132 (1 (i) (اور (h) کی دفعات کی خلاف ورزی ہے اور سیکشن 132 (5) کے تحت قابل سزا اور ناقابل ضمانت ہیں۔ ملزم شخص کو 2 جنوری2021 کو گرفتار کر کے  میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ (ایم ایم) ، پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے سامنے پیش کیا گیا ہے اور ایم ایم نے اسے 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ اس کیس کے اہم سازشی / شخص کی نشاندہی کرنے اور ٹیکس واجبات کی وصولی کے لئے مزید تفتیش جاری ہے۔

جی ایس ٹی کی چوری روکنے کے لئے دہلی زون مستقل کوششیں کر رہا ہے ، جس کے نتیجے میں رواں مالی سال میں 4،327 کروڑ روپے کا سراغ لگایا گیا ہے اور ان معاملات میں 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن ۔ رض (

U-66

 

 

 

 

 



(Release ID: 1685834) Visitor Counter : 166