ریلوے کی وزارت
ریلوے کی وزارت کے ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او جناب وی کے یادو کو ’’سال 2020 کے لئے سرکردہ انجنئیر ایوارڈ ‘‘ سے نواز ا گیا
یہ ایوارڈ انہیں ہندوستانی ریلویز کی جدید کاری اور اصلاحات کےتئیں ان کی غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں تفویض کیا گیا
Posted On:
30 DEC 2020 6:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم جنوری2021: ریلوے کی وزارت کے ریلوے بورڈ کے چیئر مین اور سی ای او جناب وی کے یادو کو کو ’’سال 2020 کے لئے سرکردہ انجنئیر ایوارڈ ‘‘ سے نواز ا گیاہے۔انجنئیرنگ اور ٹکنالوجی کے ادارے نے ( آئی ای ٹی ) نے انہیں یہ ایوارڈ ہندوستانی ریلوے کی جدید کاری او ر اصلاحات کے تئیں ان کی غیر معمولی خدمات کے لئے دیا ہے ۔
ہرسال انجنئیرنگ اور ٹکنالوجی کا ادارہ ، دہلی مقامی نیٹ ورک 15ستمبر کو ، بھارت رتن سرایم وسویسوریا کی سالگرہ منانے کے لئے’ انجنئیرس ڈے ‘مناتا ہے۔اس موقع پر تکنیکی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ، ادارہ ، انجنئیرنگ اور ٹکنالوجی کے شعبے میں غیرمعمولی کارکردگی کے لئے منتخب انجنئرنگ شخصیات کو ’ سرکردہ انجنئیر کا ایوارڈ ‘بھی پیش کرتا ہے۔
انجنئیرنگ اور ٹکنالوجی کے ادارے کے بارے میں (آئی ای ٹی ) : انجنئیرنگ اور ٹکنالوجی کے ادارہ ( آئی ای ٹی )، کا قیام 1871 میں ہوا ۔ یہ ایک کثیر جہتی پیشہ ورانہ انجنئیرنگ کا ادارہ ہے اور یہ اس سے قبل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل انجنئیرس ( آئی ای ای ) کے نام سے معروف تھا۔یہ دنیا کے انجئیرنگ کے سب سے بڑے اداروں میں سے ایک ہے ، جس کے 150 ممالک میں 168000سے زیادہ ممبران ہیں۔ ادارہ اپنا عظیم الشان 150 واں یوم تاسیس منارہا ہے۔آئی ای ٹی ، چیریٹی ان انگلینڈ اینڈ ویلز ( نمبر 211014) اور اسکاٹ لینڈ (ایس سی 038698) کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔آئی ای ٹی دہلی لوکل نیٹ ورک، جنوبی ایشیا میں اس طرح کے 9 نیٹ ورکوںمیں سے، ایک ہے ، جو کہ آئی ای ٹی کا انڈین بازو ہے۔
*************
م ن۔اع ۔رم
2021)-01-01)
U- 16
(Release ID: 1685316)
Visitor Counter : 154