وزارت خزانہ

مالی سال 2020-21 کے لئےبھارت سرکار کے حسابات کا نومبر 2020 تک کا ماہانہ جائزہ

Posted On: 31 DEC 2020 3:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،31/ دسمبر ،بھارت سرکار کے حسابات کا نومبر 2020 تک کا ماہانہ جائزہ  جوڑ دیا گیا ہے اور اس سے متعلق رپورٹیں شائع ہوگئی ہیں۔ اس کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:

بھارت سرکار نے نومبر2020 تک 830851 کروڑ روپئے وصول کئے ہیں (2020-21کے بجٹ تخمینےکے 37 فیصد کے برابر) اس میں 688430 کروڑ روپئے ٹیکس مالیے ، 124280 کروڑ روپئے غیر ٹیکس مالیے اور 18141 کروڑ روپئے ناٹ ڈیٹ کیپٹل رسید کے طورپر ہیں۔ ناٹ ڈیٹ کیپٹل رسید قرضوں کی وصولیابی(11962 کروڑ روپئے) اور سرکاری شیئرز بیچنے (6179 کروڑ روپئے) پر مشتمل ہیں۔

بھارت سرکار نے نومبر 2020 تک ریاستی حکومتوں کو ٹیکسوں میں ان کے حصے کے طور پر 334407 کروڑ روپئے منتقل کئے ہیں۔

بھارت سرکار کا کل خرچ 1906358 کروڑ روپئے ہے (2020-21 کے بجٹ تخمینوں کے 63 فیصد کے برابر)، اس میں سے 1665200 کروڑ روپئے ریوینیو اکاؤنٹ اور 241158 کروڑ روپئے کیپٹل اکاؤنٹ کے طور پر ہے۔ مالیے کے کل اخراجات میں سے 383425 کروڑ روپئے سود کی ادائیگی کے طور پر ، 202119 کروڑ روپئے بڑی سبسڈیز کے طور پر ہیں۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:8573      

 



(Release ID: 1685212) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Marathi , Punjabi