نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے کل سے شروع ہونے والے نئے سال 2021 کی قوم کو مبارکباد دی ہے

Posted On: 31 DEC 2020 2:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،31/ دسمبر ،نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کل سے شروع ہونے والے نئے سال 2021 کی لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ ان کے پیغام کا پورا متن مندرجہ ذیل ہے:

’’ہم جبکہ نئے سال 2021 میں داخل ہو رہے ہیں میں تمام شہریوں کو اپنی پرخلوص مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

نیا سال ایک ایسا موقع ہوتا ہے جس کا ہم انتظار کرتے ہیں۔ یہ ایک ایسا موقع ہوتا ہے جو پرامیدی، امید اور خوش مزاجی کے ہمارے جذبے کو تقویت دیتا ہے۔

ہمیں نئے سال کا امید کے اُسی جذبے سے خیر مقدم کرنا چاہئے جس سے ہم ایک ایسے سال کو رخصت کر رہے ہیں جس نے ہمیں حالیہ یادداشت میں ایک انتہائی خلل انگیز وبائی بیماری کے ذریعے زندگی کے بہت سے سبق سکھائے ہیں۔

ہمیں  پوری گرمجوشی کے ساتھ یہ امید کرنی چاہئے کہ ہم قوت برداشت، اعتماد، یکجہتی اور  ابھرنے کی قوت کے ساتھ چیلنجوں پر قابو پالیں گے۔خدا کرے 2021 کا سال ہمارے لئے پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ صحتمند، خوشگوار اور ہم آہنگی والا سال ثابت ہو۔

ہمیں نئے سال میں اس وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے اور اسے شکست دینے کے لیے نئے عہد اور امید کے ساتھ داخل ہونا چاہئے۔ اب جبکہ ویکسین جلد ہی کسی وقت فراہم ہوسکتی ہے، ہمیں 2021 کا نئے جوش وخروش اور مثبت انداز سے خیر مقدم کرنا چاہئے۔

 جیساکہ ویدک صاحب بصیرت افراد نے 2000 سال پہلے پراتھنا کی تھی، ہمیں یہ امید کرنی چاہئے کہ آنے والے سال میں  مبارک خبریں سنیں گے، خوشگوار چیزوں کو دیکھیں گے اور اپنے زندگی کو بامعنی اور پر امن طریقے پر گزاریں گے‘‘۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:8570      

 



(Release ID: 1685208) Visitor Counter : 131