وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ماہی گیری سے متعلق ہندوستان - سری لنکا مشترکہ ورکنگ گروپ کی چوتھی میٹنگ کا انعقاد
Posted On:
30 DEC 2020 7:52PM by PIB Delhi
نئی لّی ، 30دسمبر 2020/ ماہی گیری سے متعلق ہندوستان - سری لنکا مشترکہ ورکنگ گروپ کا چوتھا اجلاس آج ورچوئل انداز میں منعقد ہوا۔ ہندوستانی وفد کی سربراہی ڈاکٹر راجیو رنجن ، سکریٹری محکمہ ماہی گیری ، وزارت ماہی گیری ، انیمل ہسبینڈری اور ڈیری نے کی۔ ہندوستانی وفد کے دیگر ممبران میں ماہی گیری ،انیمل ہسبینڈری اور ڈیری ، وزارت خارجہ ، وزارت داخلہ ، تامل ناڈو کی حکومت ، پانڈوچیری ، ہندوستانی بحریہ اور بھارتی کوسٹ گارڈ کے سینئر نمائندے شامل تھے۔
سری لنکا کے وفد کی قیادت وزارت ماہی گیری، حکومت سری لنکا میں سکریٹری محترمہ آر ایم آئی رتنائیکے نے کی۔ سری لنکا کے وفد کے دیگر ممبران میں وہاں کی وزارت خارجہ ، محکمہ فشریز اینڈ ایکویٹک ریسورسیز ، نیوی ، کوسٹ گارڈ اور اٹارنی جنرل کے محکمہ کے اعلی عہدیدار شامل تھے۔
اس اجلاس میں ماہی گیروں اور ماہی گیری کی کشتیوں سے متعلق تمام معاملات کا احاطہ کیا گیا ،جو کئی سالوں سے ہندوستان اور سری لنکا کے مابین دوطرفہ بات چیت کے ایجنڈے پر ہیں۔ یاد رہے کہ 26 ستمبر 2020 کو وزیر اعظم نریندر مودی اور سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجاپکسا کے مابین ورچوئل دوطرفہ اجلاس کے دوران ، دونوں رہنماؤں نے ماہی گیروں سے متعلق امور کو باقاعدہ مشاورت اور دوطرفہ چینل کے ذریعہ حل کرنے کے لئے بات چیت کے عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔
سکریٹری ، فشریز ، حکومت ہند ، نے اجاگر کیا کہ ہندوستانی فریق سری لنکا کے ساتھ مچھیروں سے تعلق رکھنے والے تمام مسائل اور ان کے ذریعہ معاش سے متعلق انسانی بنیاد پر اور ماضی کی تفہیم کے مطابق حل کرنے کے لئے تعمیری کام کرنے کا پابند ہے۔
سری لنکا نیوی کے ذریعہ 40 ماہی گیروں اور 6 کشتیوں کی حالیہ ضبطی کا ذکر کرتے ہوئے ، ہندوستانی وفد کے رہنما نے سری لنکا کی جانب سے ان کی جلد رہائی کو یقینی بنانے اور اس وقت تک قونصلر رسائی اور ضروری مدد سمیت ضروری سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ہندوستانی فریق نے سری لنکا کی تحویل میں ماہی گیری کی تمام کشتیاں نومبر 2019 میں سری لنکا کے صدر کے ہندوستانی دورے کے دوران دیئے گئے عزم کے مطابق آزاد کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے مابین گشت میں تعاون کی صورتحال ، کوسٹ گارڈز کے مابین موجودہ ہاٹ لائن اور اس سے متعلق آپریشنل امور ، سمندری ماحول کے تحفظ میں تعاون کے ساتھ ساتھ جے ڈبلیو جی کے پانچویں اجلاس کے شیڈول کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستانی فریق نے سری لنکائی فریق کے ساتھ تعمیری جذبے کے ساتھ کام کرنے کے اپنے پُرخلوص عزم سے آگاہ کیا اور اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ فریقین کے ماہی گیری وزراء مابین ایک میٹنگ کا جلد انعقاد ہو۔
دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کووڈ - 19 وبائی امراض کے نتیجے میں درآئی پابندیوں کے درمیان ورچوئل میڈیم پر جے ڈبلیو جی کے اجلاس سے موجودہ دوطرفہ طریقہ کار کو بروئے کار لانے اور ماہی گیروں سے متعلق تمام امور کو حل کرنے کے لئے تعمیری کام کرنے کی مشترکہ خواہش کی عکاسی ہوتی ہے۔
سکریٹری ، فشریز ، حکومت ہند ، نے پالک خلیج میں ماہی گیری کے دباؤ کو متنوع اور کم کرنے کے لئے، نئی پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا اور حکومت ہند کی دیگر اسکیموں اور تمل ناڈو اور پانڈوچیری کی حکومتوں کے ذریعے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خاص طور پر پالک خلیج خطے کے ماہی گیروں ، گہری سمندری مچھلی پکڑنے میں سہولیات پیدا کرنے والے انفراسٹرکچر ، سمندری کاشت کے ذریعہ متبادل معیشت کے فروغ ، میریکلچر اور مختلف قسم کی آبی زراعت کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی بتایا اورگہری سمندری ماہی گیری میں تنوع لانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
یاد رہے کہ مشترکہ ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ 31 دسمبر 2016 کو نئی دہلی میں ہوئی تھی۔ دوسری مشترکہ ورکنگ گروپ کی میٹنگ 7/اپریل 2017 کو کولمبو میں، جبکہ تیسری میٹنگ 13 اکتوبر 2017 کو نئی دہلی میں ہوئی تھی۔
*******
( م ن ۔ج ق ۔ ت ع )
( 30-12-2020 )
U. No. 8563
(Release ID: 1685039)
Visitor Counter : 154