ارضیاتی سائنس کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے‘ ڈیجیٹل  اوقیانوس’ کاافتتاح کیا۔ ارضیاتی سائنس کی وزارت کے آئی این سی او آئی ایس محکمہ کی جانب سے یہ اوقیانوس ڈیٹا مینجمنٹ کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے


ڈاکٹر ہرش وردھن نے  کہا کہ ڈیجیٹل اوقیانوس ڈیجیٹل ہندوستان کے رخ پر  ایک بڑا قدم ہے جس سے نیلگوں معیشت کو وسعت دینے اور آتم نربھر بھارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی

Posted On: 29 DEC 2020 5:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  29 /دسمبر 2020۔  ارضیاتی سائنس، سائنس اور ٹیکنالوجی، صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ویب پر مبنی  ایپلی کیشنز ڈیجیٹل اوقیانوس( www.do.incois.gov.in) کا آج  ایک غیر روایتی  جلسے میں افتتاح کیا،جسے ارضیاتی سائنس کے محکمے آئی  این سی او آئی ایس نے تیار کیا ہے۔ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر ایم راجیون، ارضیاتی سائنس کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر وپن چندر، آئی این سی او آئی  ایس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹی سرینواسا اور ارضیاتی سائنس کی وزارت اور آئی این سی او آئی ایس کے کئی اعلی عہدیداروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

1.jpg

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ڈیجیٹل اوقیانوس اپنی نوعیت کا پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔ جس کا ذریعہ بحراوقیانوس کے اعداد وشمار کانظم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل اوقیانوس وزیراعظم کی ڈیجیٹل ہندوستان کے تصور کی طرف ایک بہت بڑا قدم ہے یعنی ملک کو ڈیجیٹل طریقے سے ایک بااختیار معاشرے اور علم کی معیشت میں بدلنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دنوں میں وہی قوم طاقتور کہلائے گی جس کے پاس اعداد وشمار کاخزانہ ہوگا اور اس پر عمل درآمد اور معنی خیز  تشریح کرنے کی صلاحیت ہوگی۔

2.jpg

3.jpg

 وزیر موصوف نے کہا کہ سمندر لا محدود علم کا ذخیرہ ہے اور ڈیجیٹل‘ اوقیانوس’ بڑے پیمانے پر   صارفین کے ساتھ اس علم سے ایک دوسرے کو آگاہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ان صارفین میں ترقی کے ادارے، آپریشنل ایجنسیاں، حکمتوں سے  استفادہ کرنے والے صارفین، علمی برادری اور سمندری صنعت اور پالیسی ساز شامل ہیں۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے ڈیجیٹل اوقیانوس کی تعریف کی جو عام لوگوں کو بھی مفت معلومات فراہم کرتا ہے۔

ڈیجیٹل اوقیانوس کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ ہمارے سمندروں کے پائیدار انتظام اور ہماری  ‘نیلگوں معیشت’ کے رخ پر کئے جانے والے اقدامات کا دائرہ وسیع کرے گا۔مزید یہ کہ بحر اوقیانوس کے گرد واقع تمام ملکوں کے لئے  اوقیانوس کے  اعداد وشمار کے نظم سے متعلق صلاحیت بڑھانے کے ایک پلیٹ فارم کے طور پر ڈیجیٹل اوقیانوس کو فروغ دیاجائے گا۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے انکشاف کیا کہ آج ہم  گہرے سمندر کی دولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے ایک سے زیادہ امکانات دیکھ رہے ہیں۔ جیسے بحر اوقیانوس کی گہرائی کاپتہ چلانے کامشن، توانائی کے متبادل  ذرائع، اس کی معدنی دولت  اور منجملہ اور چیزوں   کے خوراک کے وسائل۔اوقیانوس کی گہرائی تک پہنچنے کا مشن سمندر کی طاقت کااندازہ لگانے میں معاون ثابت ہوگا۔ جس کااظہار اعداد وشمار کے ذریعہ ہوگا۔وزیر موصوف نے وضاحت کی کہ  ان اعداد وشمار کی تقسیم ہماری معیشت کو مضبوط بنانے کے بہتر نتائج کے حصول کے اہم عوامل کاحصہ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس طرح آتم نربھر بھارت کے ہمارے تصور کو فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے مختلف جدید قسم کی ٹیکنالوجیاں اختیار کرنے اور تیار کرنے پر آئی این سی او آئی ایس کی ستائش کی۔ ان ٹیکنالوجیوں کاتعلق تقریباً بروقت بحر اوقیانوس سے متعلق اطلاعات فراہم کرنے اور مشورتی خدمات مہیا کرنے سے ہے۔ جن میں ماہی گیری والے خطے سے متعلق معلومات فراہم کرنا ،سنامی کی پیشگی وارننگ دینا  وغیرہ شامل ہیں۔

ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر ایم راجیون نے کہا کہ ڈیجیٹل اوقیانوس مختلف ذرائع سے اعداد وشمار کا پتہ چلانے اور معیاری ڈاٹا کا نظم کرنے کی ضرورت کا نتیجہ ہے۔ڈیجیٹل اوقیانوس،  سمندروں کے تعلق سے کام کرنے کی ہماری تفہیم کو بہتر بنانے میں معاون کردار ادا کرے گا۔

آئی این سی او  آئی ایس کے ڈائریکٹر ٹی سرینواسا کمار نے کہا کہ ڈیجیٹل اوقیانوس ایک نیا اور جدید ڈاٹا پلیٹ فارم ہے اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا پلیٹ فارم ہے جو ایک ہی جگہ پر سمندری ڈاٹا سے متعلق خدمات فراہم کرے گا۔

آئی این سی او آئی ایس نے سمندری معلومات  اور مشاورتی خدمات بروقت فراہم کرنے پر مرکوز سمندری تحقیق کا ذریعہ متعدد جدید ترین ٹیکنالوجیوں اور اوزاروں کو نہ صرف اپنایا ہے بلکہ تیار بھی کیا ہے۔اس میں ممکنہ فیشنگ زون( پی ایف زیڈ)،  مشاورت،  اوقیانوس کی حالت سے متعلق پیشن گوئی( او ایس ایف) ،   اونچی سمندری لہروں سے متعلق وارننگ، سنامی کی پیشگی وارننگ،  طوفان کی شدت اور تیل سے متعلق مشورے وغیرہ شامل ہیں۔

ڈیجیٹل اوشین پلیٹ فارم بحر اوقیانوس کے ڈاٹا مینجمنٹ(www.do.incois.gov.in)   کا اپنی نوعیت کا پہلا پلیٹ فارم  ہے۔ اس میں متعدد سمندری  وہ جغرافیائی اعداد وشمار کو منظم کرنے اور سامنے لانے کے لئے تیار کردہ ایپلی کیشنوں کا ایک سیٹ شامل ہیں یہ کام جغرافیائی ٹیکنالوجی میں تیزی سے پیش رفت اختیار کرتے ہوئے کیاجاتا ہے۔یہ اعداد وشمارکو یکجا کرنے ، 3 ڈی  اور 4 ڈی ( وقت کی حرکت پذیری کے ساتھ 3 ڈی  ان اسپیس )  ڈاٹا سامنے لانے   اور اس کا تجزیہ کرنےکے لئے آن لائن انٹر ایکٹیو ویب پر مبنی ماحول کی سہولت فراہم کرتا ہے تاکہ بحری خصوصیات کا  ارتقاء، ڈاٹا فیوزن اور متعدد ذرائع سے مختلف ڈاٹا کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے طریقے جیسے اندرونی، دور دراز کی سینسنگ اور ماڈل ڈاٹا کاجائزہ لیاجاسکے۔ڈیجیٹل اوقیانوس کے یوزر مینجمنٹ کے ذریعہ  اعلی صارفین، ان کے کردار اور مختلف اعداد وشمار تک ان کی رسائی، ڈاٹا شیئر کرنے کے رہنما اصولوں کے مطابق ان کی درجہ بندی ، میٹا ڈاٹا مینجمنٹ ، میل مینجمنٹ ، استعمال کے اعداد وشمار، سسٹم کے اعداد وشمار ،  مشاہداتی پلیٹ فارم کی نگرانی وغیرہ کی توثیق کی جاتی ہے۔ ڈیجیٹل اوشین صارفین کی وسیع پیمانے پر ڈاٹا سے متعلق تمام ضروریات کی تکمیل کے لئے ایک ایسی جگہ فراہم کرے گا جہاں ساری  ضرورتیں پوری ہوجائے۔

 

******

 

 

م ن۔  ع س۔ ر ض

U-NO.8519



(Release ID: 1684556) Visitor Counter : 264