ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ایئر کوالٹی کمیشن نے دلی کے 13 ٹول پلازاؤں میں آر ایف آئی ڈی سسٹم سخت سے نافذ کئے جانے کی اپیل کی


آر ایف آئی ڈی ٹیگ کے بغیر یا ٹیگ میں ناکافی رقم کے بغیر کمرشیل گاڑیوں کو یکم جنوری سے داخلے کی اجازت ن ہیں دی جائے گی

دلی میں داخل ہونے والی گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی کو کم کرنے میں مدد کا ایک قدم

Posted On: 29 DEC 2020 5:14PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  29  دسمبر 2020،           ریڈیو فریکوئنسی آئڈینٹی  فکیشن  (آر ایف آئی ڈی) سسٹم دلی میں داخل ہونے والی کمرشیل گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی پر قابو پانے کے لئے  دلی میں 13 ٹول  پلازاؤں پر  قائم کیا گیا تھا۔ اس 13 ٹو پلازاؤں سے  قومی راجدھانی خطہ دلی میں داخل ہونے والی تقریباً 70 فیصد کمرشیل گاڑیاں گزرتی ہیں۔

قومی راجدھانی خطہ دلی اور  اس سے متصل  علاقوں کے لئے  ہوا کی کوالٹی کے بندوبست کے  کمیشن   کو بتایا گیا تھا کہ  دلی کے 13 ٹول پلازاؤں میں  14 اگست 2020 سے  آر ایف آئی ڈی  پوری طرح نافذ نہیں کیا جارہا ہے اور ایسے آر ایف آئی ڈی ٹیگ کے بغیر یا ٹیگ میں ناکافی رقم والی کمرشیل گاڑیوں کو چھوٹ دی جارہی ہے۔

 دلی میں آلودگی کی صورتحال پر غور کرتے ہوئے اور اس حقیقت  کو ملحوظ رکھتے ہوئے کہ آلودگی پھیلانے میں کمرشیل گاڑیوں کا اہم رول ہوتا ہے، ساؤتھ دلی میونسپل کارپوریشن (ایس ڈی ایم سی) نے  یکم جنوری 2021 سے 13 ٹول پلازاؤں پر  آر ایف آئی ڈی پر عمل کو یقینی بنانے اور  بغیر آر ایف آئی ڈی ٹیگ یا ٹیگ میں ناکافی رقم والی  گاڑیوں کے داخلے کی اجازت نہ دینے کی ہدایت  جاری کی ہے۔

ایس ڈی ایم سی نے  دلی میں داخل ہونے والی کمرشیل گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی پریشانی کو کم کرنے  کےلئے خاطر خواہ تشہیر   اور پیشگی اطلاع کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ا گ۔ن ا۔

U-8513

                          


(Release ID: 1684429) Visitor Counter : 140