صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے ملک کے پہلے نیمونیا کی روک تھام کے ٹیکہ کا افتتا ح کیا


” ملک میں تیار ہوا یہ ٹیکہ آتم نربھر بھارت کی طرف ایک قدم ہے جو مقامی لوگوں کے لئے دستیاب ہوگا “

Posted On: 28 DEC 2020 7:03PM by PIB Delhi

نئی دلی،28 ،دسمبر2020:  مرکزی وزیرصحت  و خاندانی فلاح  و بہبود  ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج  ملک کے پہلے نمونیا کی روک تھام  کے ٹیکہ پینو موکوکل کانجو گیٹ ویکسین ( پی سی وی ) کا افتتاح کیا۔  پینوموسل نامی یہ ٹیکہ سیرم انسٹی ٹیو ٹ آف انڈیا  پرائیویٹ لمیٹیڈ ( ایس آئی آئی پی ایل ) نے اپنے بل اینڈ ملینڈا  گیٹس فاؤنڈیشن جیسے شراکت داروں کے تعاون سے تیا رکیا ہے ۔

image001IP07.jpg 1.jpg

 

ایس آئی آئی پی ایل کے زریعہ بڑی تعداد میں عالمی سطح پر ٹیکہ کی خوراک تیار کرنے اور ہندوستان کی معیشت میں  اس کے تعاون کا ذکر کرتے  ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ سیرم  انسٹی ٹیو ٹ  کے زریعہ تیار کردہ ٹیکے 170 ممالک میں استعمال کیے جاتے ہیں اور دنیا کے ہر تیسرے بچے کو اس کا تیار کیا ہوا ٹیکہ لگایا جاتا ہے ۔ انہوں نے شرکا کو یاد دلایا کہ اب ایس آئی آئی پی ایل نے کووڈ - 19 جیسی وبا کے دوران لاک ڈاؤن میں وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کے ویژن آتم  نربھر بھارت  کوتعبیر آشنا کرتے ہوئے نہ صرف ملک  میں نمونیا کے خاتمے کا پہلا ٹیکہ تیار کر لیا بلکہ حکومت ہند سے اس کا لائسنس بھی حاصل کر لیا ۔ اس حوالے سے انہوں نے نمونیا مخالف ٹیکہ کی تیاری میں ہندوستان کو خود کفیل بنانے کی سمت میں وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود کی جانب سے کی جانے واکی غیر معمولی کوششوں کا بھی ذکر کیا ۔

ہندوستا ن کی ضروریات کے مطابق ٹیکہ تیار  کرنے کے تعلق سے  ایس آئی آئی پی ایل کی حصولیابی  کی تفصیل دیتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ  سیرم  انسٹی ٹیوٹ  کا تیار کردہ یہ نمونیا کے خاتمہ  کا ٹیکہ پینو موکوکل کانجو گیٹ ویکسین ( پی سی وی )  بازار میں اپنے برانڈ نام پینو موسل کے نام سے مناسب قیمت پر  محض  ایک خوراک ( وائل یا پہلے سے بھری ہوئی سرینج) کی شکل میں دستیاب ہو گی اور  کثیر خوراک( وائل ) کی شکل میں بھی یہ دستیاب ہوگا ۔ اس کے 5 عدد کلینیکل تجربہ بھی ہو چکے ہیں اور  اسے ہندوستان اور افریقہ جیسے  بڑی آبادی والے ملکوں کے لئے مفید پایا گیا ہے جہاں پینوموسل بالغوں اور بچوں کو نیمونیا کے ٹیکے پہلے سے دیے جاسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تجربہ کہ دوران پینوموسل کو محفوظ اور نیمونیا جیسی بیماری کی روک تھام کے لئے موثر پایا گیا ۔ اور اسی بنیاد پر سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی ( ایس ای سی ) کی منظوری کے بعد ڈرگ کنٹرولر  جنرل ( انڈیا ) نے اسے جولائی 2020 میں لائسنس دے دیا ۔

image002I0P2.jpg 2.jpg

 

 

 وزیر اعظم کے آتم نربھر بھارت کے  عہد  اور ان کے میک ان انڈیا  فار دی ورلڈ  کے وژن کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے و ڈاکٹر ہرش وردھن نے  کہا کہ پینو موسل ہندوستا ن کی تحقیق و ترقی اور  اعلی  معیار کی  ویکسین تیار کرنے کی صلاحیت کی ایک بہترین مثال ہے ۔ در حقیقت کووڈ 19 جیسی وبا کے دوران یہ ایک سنگ میل کی حیثیت  رکھنے والا کارنامہ ہے جو ہمارے ملک کے لئے قابل فخر بات ہے  کیوں کہ  اس سے پہلے تک ہم نمونیا کی روک تھام کے لئے غیر ملکی ٹیکوں پر انحصار کرتے تھے جو مہنگی قیمتوں پر ملتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ  نمونیا ایک ایسی بیماری ہے جس سے دنیا بھر میں 5 سال تک  کے بچے متاثر ہوتے ہیں  اور اس سے علمی سطح پر تقریبا 10 لاکھ  اموات ہوتی ہیں ۔

 ملک کے سائنس دانوں اور ادویہ سازوں کو مبار کباد  دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ سیرم انسٹی ٹیوٹ  آف انڈیا کی موثر ٹیم  اور سائنس داں  و  ادویہ تیار کرنے والی برادری کے افراد  مستقبل میں اسی طرح زندگی بچانے والے ٹیکے تیار کرتے رہیں گے ۔

image003U6ZI.jpg 3.jpg

 

ڈاکٹر منوہر اگنانی ، ایڈیشنل سیکریٹری ( ایم اؤ ایچ ایف ڈبلیو) اور وزارت کے دوسرے حکام اس تقریب میں موجود تھے ۔

پونا والا گروپ آف انڈسٹریز  اور سیرم  انسٹی ٹیو ٹ آف انڈیا  پرائیوٹ لیمیٹڈ ( ایس آئی آئی پی ایل ) کے بانی ڈاکٹر سائرس پونا والا اور  سی ائی آئی پی ایل کے چیف اگزیکیوٹیو آفیسر جناب آدر پونا والا  بھی اس تقریب میں شریک تھے ۔

 

                                                                                                                                    (ج۔ق۔ ر۔ب۔)

U: 8493


(Release ID: 1684319) Visitor Counter : 275