قبائیلی امور کی وزارت

ٹرائبس انڈیا کلیکشن میں جڑا تمل ناڈو کے ملیالی قبائلیوں کا خصوصی شہد جائنٹ راک بی ہنی

Posted On: 28 DEC 2020 2:54PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،28 دسمبر 2020/ ٹرائبس انڈیا کے آؤٹ لیٹس  اور اٹھویں ’ہمارے گھر سے آپ کے گھر‘ اس کی ویب سائٹ میں 35 سے  زیادہ نئی دلکش ، قوت مدافعت بڑھانے والی مصنوعات شامل کی گئی ہیں۔  یہ مہم قبائلی امور کی وزارت  کے تحت  ٹرائفیڈ کے ذریعہ  8 ہفتے  پہلے شروع کی گئی تھی۔  اس مہم کا مقصد  پورے ملک کے   مختلف قبائلی  گروپوں سے  کارگر  ، قدرتی  اور دلکش مصنوعات کو منانا ہے   تاکہ  ان مصنوعات کی پہنچ   مختلف طرح کے   لوگوں تک ہوسکے۔

اس ہفتے کے خصوصی  پروڈکٹس میں  ملیالی قبائل کا قدرتی تازہ آرگینک پروڈک  جوائنٹ راک بی ہنی اہم ہے۔  یہ شہد   جوار،  املی،  اور کالی مرچ کے رس سے  تیار ہوتا ہے۔   ملیالی  قبائلی   گروپ  شمالی تمل ناڈو میں  مشرقی گھاٹ سے  آتا ہے۔    اس علاقے میں   ان کی آبادی  تقریباً  358000 ہے اور سب سےبڑ ے قبائلی گروپ ہیں۔ قبائلی لوگ   عام طور  سے پہاڑی کسان ہیں   اور مختلف  طرح کی  جوارمصنوعات  تیار کرتے ہیں۔

قبائلی گروپ سے موصولہ  دیگر مصنوعات میں دلکش باریک مالوں سے بنے زیور (خاص طور سے گلے کی خوبصورتی والے) ہیں،  جسے   مدھیہ پردیش کے  پتیلیا  قبلے کے لوگ تیار کرتے ہیں۔  ان لوگوں کا اہم بنیادی پیشہ  کھیتی ہے لیکن  جھابوا کے  دستکاروں کے ذریعہ    بنائے گئے   خوبصورت رنگین  زیور   ان کی   غیر معمولی   دستکاری کو  ظاہر کرتے ہیں۔    دیگر مصنوعات میں  آرگینک دال اور مسالے ہیں،   جو گجرات کے   وساوا قبائلی لوگوں سے حاصل ہوئے ہیں۔      دیگر  مصنوعات میں شہد، جیم  اور  جھارکھنڈ کے   کھروار  اور اورراؤ قبائلی لوگوں کے ذریعہ اگائے گئے   دو خصوصی   قسم کے  چاول  اور جھارکھنڈ کے  قدیم قبائلی لوگوں  اور لوہرا  قبیلے کے ذریعہ  تیار   پروڈکس   (چکلا اور بیلن)  اور دھات سے بنی ہوئی جالیاں ہیں۔

گزشتہ ہفتے  حاصل  تمام نئے پروڈکٹس  ٹرائبس انڈیا کے   125 آؤٹ لیٹس، ٹرائبس انڈیا موبائل وین اور  ٹرائبس انڈیا  ای-مارکیٹ پلیس (tribesindia.com )اور ای- ٹیلرس جیسے  آن لائن  پلیٹ فارموں پر   دستیاب ہیں۔   ہندستان کا   سب سےبڑا  دستکاری  اور آگینک  مارکیٹ پلیس-ٹرائبس انڈیا  ای مارکیٹ پلیس-حال ہی میں لانچ کیا گیا ہے  ۔ اس کا مقصد  5 لاکھ  قبائلی صنعتوں کو قومی   اور  بین الاقوامی    بازاروں سے جوڑنا، ان کی قبائلی   مصنوعات اور دستکاریوں کی نمائش کرنا  ہے تاکہ  ملک بھر کے    صارفین تک پہنچایا جاسکے۔

مختلف قسم کے قدرتی  اور مستقل   مصنوعات کے ساتھ   ٹرائبس انڈیا ای مارکیٹ پلیس ہمارے  قبائلی بھائیوں کی   صدیوں پرانی روایات کو دکھاتی ہیں۔   market.tribesindia.com   پر جائیں ، بائی لوکل بائی ٹرائبل۔

 

م ن۔ ش ت۔ج

Uno-8483



(Release ID: 1684204) Visitor Counter : 153