امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے جموں وکشمیر میں پی ایم – جےصحت کے پروجیکٹ کے آغاز کو جموں وکشمیر کے لئے ایک اہم اور تاریخی دن قرار دیا


جموں وکشمیر کے لئے آج کا دن انتہائی اہم اور مبارک ہے۔ایک  انقلاب آغاز ہونے جارہا ہے جس میں جموں وکشمیر کے ہر شہری کی صحت کا خیال رکھا جائے گا

میں اس کے لئے معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور جموں وکشمیر کے لفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں

یہ اہم آغاز آنے والے دنوں میں جموں وکشمیر کے صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائے گا ، تقریبا 15 لاکھ کنبوں کو 5 لاکھ روپے تک کی صحت کی سہولتیں مفت حاصل ہوں گی

وزیر اعظم کی جموں وکشمیر سے جو محبت ہے، یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ کل سے ہر کشمیری اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکے گا

اس اسکیم سے جموں وکشمیر کے صحت کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کو مزید فروغ حاصل ہوگا اور جموں وکشمیر کے شہریوں کی خدمت کے لئے نجی اور اچھے اسپتال قائم ہوں گے

وہ دن دور نہیں جب جموں وکشمیر کے شہریوں کو  بڑی سے بڑی صحت سہولیات کے لئے جموں وکشمیر سے باہر نہیں جانا پڑے گا

وزیر اعظم جموں وکشمیر کے لئے تین چیزوں پر خصوصی زور دیتے ہیں۔ ان میں سے ایک ترقی ہے دوسری جمہوریت کو بنیادی سطح تک لانا اور تیسری یہ کہ سلامتی اور امن کے ذریعہ ہی ترقی ممکن ہے

جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے 5 اگست سے ان تینوں شعبوں میں شاندار نتائج پیش کئے ہیں

آج تقریبا تمام اسکیمیں تکمیل کے نزدیک ہیں، ا س سے جموں وکشمیر کے لوگوں کو بڑا فائدہ ہوا ہے


Posted On: 26 DEC 2020 7:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی26 دسمبر2020: مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے جموں وکشمیر کے لئے پی ایم-جے صحت پروجیکٹ کے آغاز کو ایک اہم اور تاریخی دن قرار دیا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ آج ویڈیو کانفرنسنگ کے طریقے سے پی ایم- کے صحت اسکیم کے آغاز کی تقریب میں حصہ لیتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ آج کا دن جموں وکشمیر کے لئے بہت اہم اور مبارک دن ہے جب ایک زبردست آغاز ہورہا ہے جس میں جموں وکشمیر کے تمام لوگوں کی صحت کا خیال رکھا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ کل عزت مآب اٹل جی کا یوم پیدائش تھا جسے حکومت ہند اچھی حکمرانی کے آغاز کے طور پر منارہی ہے۔ اٹل جی کو جموں وکشمیر سے ایک خصوصی لگاؤتھا۔ اچھی حکمرانی کے ہفتے میں آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی صحت اسکیم کا آغاز کررہے ہیں۔ میں معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور جموں وکشمیر کے لفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا کا اس کے لئے تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

1.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ اہم شروعات آنے والے دنوں میں جموں وکشمیر کے عوام کے صحت سیکٹر میں انقلابی تبدیلیاں لائے گی۔ تقریبا 15 لاکھ کنبوں کو 5 لاکھ روپے تک کی صحت سہولیات مفت حاصل ہوں گی۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہ اسکیم ملک بھر میں پردھان منتری آیوشمان یوجنا کے نام سے لاگو کی گئی ہے لیکن اس کے فائدے صرف غریبوں کے لئے ہیں۔ 60 کروڑ غریب لوگوں کے لئے یہ اسکیم گزشتہ 2 برس سے نمایاں کام انجام دے رہی ہے اور آج کی تاریخ تک ڈیڑھ کروڑ لوگ اسپتالوں میں داخل کئے گئے جنہیں معمولی سے بڑی تک کئی طرح کی سرجری کی سہولت دی گی ان لوگوں کو مکمل شفایاب ہونے کے بعد گھر واپس آنے تک وزیر اعظم آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت تمام سہولیات فراہم کی گئیں۔

2.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ آیوشمان بھارت اسکیم کو صحت کے ساتھ جوڑ کر یہ اسکیم ہر کشمیری بھائی ،بہن اور جموں وکشمیر کے تمام شہریوں کے لئے شروع کی جارہی ہے۔ غالباً جموں وکشمیر ایسی اولین ریاست ہے جہاں یہ اسکیم ہر شہری کا احاطہ کررہی ہے۔ یہ وزیر اعظم کے جموں وکشمیر کے عوام سے لگاؤ اور لفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جی کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ کل سے ہرکشمیری اس اسکیم سے فائدہ حاصل کرسکے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کے 229 سرکاری اور 35 پرائیویٹ اسپتالوں کو اس اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جموں یا کشمیر میں جو بھی ان اسپتالوں میں جائے گا، حکومت ہند اور جموں وکشمیر انتظامیہ 5 لاکھ روپے تک کے علاج سے تمام اخراجات برداشت کرے گا۔ جناب امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ اس اسکیم سے جموں وکشمیر میں صحت کے شعبے کے بنیادی ڈھانچے کو مزید فروغ ملے گا اور نئے نجی اور اچھے اسپتالوں میں جموں وکشمیر کے عوام کو علاج کی سہولت ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب جموں وکشمیر کے شہریوں کو خصوصی صحت خدمات کے لئے جموں وکشمیر سے باہر کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔

3.jpg

لفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو کووڈ بندوبست کے لئے مبارکباد دیتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ جموں وکشمیر جیسے دشوار گزار جغرافیائی علاقے میں کووڈ کے بندوبست کا نتیجہ ہی ہے کہ جس نے جموں وکشمیر کو بچالیا۔ سیاحت کے شعبے میں اچھی کارکردگی کی یہی وجہ ہے کہ جموں وکشمیر کو کووڈ سے محفوظ رکھا گیا ۔

4.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ میں جموں وکشمیر کے بھائیوں بہنوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وزیر اعظم جب بھی میٹنگ کرتے ہیں وہ جموں وکشمیر کے لئے تین چیزوں پر خصوصی زور دیتے ہیں۔ پہلی چیز ہے ترقی۔ ترقی غریب ترین شخص تک پہنچنی چاہئے ، ہمیں تمام لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ دوسری بات ہے جمہوریت کو بنیادی سطح تک لے جانا: جب جمہوریت ڈیموکریسی بنیادی سطح تک پہنچتی ہے تب ہی جمہوریت کا میاب ہوتی ہے اور ترقی صرف سیکورٹی اور امن کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔ لہذا جموں وکشمیر میں سیکورٹی اور امن رہنا چاہئے۔ جناب شاہ نے کہا کہ 5 اگست کے بعد ان تین شعبوں میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔ ترقی کے لحاظ سے انفرادی منصوبے ہوں، بنیادی ڈھانچے کا فروغ ہو یا حکومت ہند کی اسکیموں پر عملدرآمد ، ان تمام حوالوں سے جموں وکشمیر انتظامیہ نے تینوں شعبوں میں پانچ اگست کے بعد قابل دید رفتار دکھائی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ انفرادی اسکیموں کے تحت تقریبا ہر بیوہ کو مدد ملنا، ہر شخص کو ضعیفی پنشن ملنا، ہر طالب علم کو اسکالر شپ پہنچانا اور حکومت ہند کی جانب سے تمام انفرادی بہبودی اسکیمیں جموں وکشمیر میں پہنچانے کا کام بہت ہی مؤثر ڈھنگ سے اور تیزی کے ساتھ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج تقریبا ساری اسکیمیں تکمیل نے نزدیک ہیں۔ اس سے جموں وکشمیر کے عوام کو زبرست فائدہ پہنچا ہے۔

******

 

م ن۔ ر ف ۔ س ا

U:8458

 



(Release ID: 1684076) Visitor Counter : 104