امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ نے آسام میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا


انہوں نے گوہاٹی میں نئے میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھا اور آسام کے مختلف حصوں میں 9لاء کالج تعمیر کئے جائیں گے

آسام، جو کبھی اپنے اسلحہ اور شورشوں کی وجہ سے جانا جاتا تھا، آج ملک کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے

وہ سبھی نوجوان جو کبھی احتجاج کرتے تھے، آسام کی ترقی کے عمل میں شامل ہوگئے ہیں اور اب آسام کو بھارت کی ترقی کا انجن بنانے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں

آسام کی ثقافت ملک کا نگینہ ہے؛ آسامی ادب اور آرٹ کے بغیر بھارت کا ادب اور آرٹ نامکمل ہے

مودی جی نے رائلٹی کے مسئلے کو حل کرکے آسام کی ترقی کے لئے بہت کام کیا ہے

میں گینڈے کے تحفظ کے لئے حکومت آسام کو مبارکباد دیتا ہوں ، یہ آسام کے لئے فخر کی بات ہے

Posted On: 26 DEC 2020 10:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  26  دسمبر 2020،           مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ نے  آج آسام میں  کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔جناب امیت شاہ  نے گوہاٹی میں نئے میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھا۔  یہ گوہاٹی شہر میں دوسرا میڈیکل کالج ہوگا جو کہ تقریباً 850 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ جناب شاہ نے  9لاء کالجوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا جو آسام کے مختلف حصوں میں تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے آسام درشن پروگرام کے تحت  8 ہزار نام گھروں (آسام کے  ویشنوو کی روایتی عبادت گاہیں) کے لئے  مالی امداد بھی تقسیم کی۔ آسام کے وزیراعلی جناب سربا نندا سونووال  اور ان کے کابینہ کے ساتھی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Image

اپنے  خطاب میں جناب امیت شاہ نے کہا کہ آسام، جو کبھی اپنے اسلحہ اور شورشوں کی وجہ سے جانا جاتا تھا، آج ملک کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی  قیادت میں  ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ مشرقی بھارت میں  کئی طرح کی تحریکیں اور تشدد ہوئے ہیں۔ مختلف گروپ ہاتھوں میں اسلحہ لئے دیکھے جاتے تھے۔ آج  وہ سبھی مین اسٹریم میں شامل ہوگئے ہیں اور  وہ سبھی نوجوان جو کبھی احتجاج کرتے تھے، آسام کی ترقی کے عمل میں شامل ہوگئے ہیں اور اب آسام  کو  بھارت کی ترقی کا انجن  بنانے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں  امن کےلئے کئی کوششیں ہوئی ہیں  جن میں بنگلہ دیش معاہدہ  اور برو ریانگ معاہدہ شامل ہے۔ جناب نریندر مودی نے  طول مدت سے  چلنے والی تحریک  کو حل کرنے کے لئے راہ ہموار کرنے کے واسطے بوڈو لینڈ گروپوں کے ساتھ بھی معاہدہ کیا۔ جناب امیت شاہ نے کہا کہ  میں تمام بوڈو گروپوں  اور عوام کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کیونکہ  انہوں نے مودی جی کی قیادت پر  اعتماد کرتے ہوئے معاہدہ کیا۔ جناب امیت شاہ نے کہا کہ  حال ہی میں  بوڈو لینڈ ٹیریٹوریل کونسل  (بی ٹی سی)  الیکشن  میں این ڈی اے کی  زبردست کامیابی  اس اعتماد کی علامت ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آسام میں جلد ہی انتخابات کرائےجائیں گے۔ انتہاپسند جلد ہی ابھر کر سامنے آئیں گے۔ اپنے چہروں پر ماسک لگاکر  اور گمراہ کن شکل بناکر لوگوں  کے  پاس پہنچیں گے اور وہ لوگوں کو گمراہ کریں گے۔ آج  میں ان سے پوچھنے آیا ہوں کہ  آپ نے احتجاج کرتے ہوئےآسام کو کیا دیا؟ آپ نے  صرف آسام کو نوجوانوں کو  قتل کرایا ہے۔

Image

 

 

جناب امیت شاہ نے کہا کہ  آسام کی ثقافت ملک کا نگینہ ہے؛ آسام ایسی ریاست ہے جسے  ثقافت ، زبان اور موسیقی سے محبت ہے۔ بھوپین ہزاریکا کو  بھارت بھر میں نہ صرف آسام بلکہ پورے شمال مشرق  کے ادب اور آرٹ کی علامت سمجھا جاتاہے۔ لیکن بھوپن جی کو کوئی احترام نہیں ملا۔ نریندر مودی جی نے  بھوپن جی کو  بھارت  رتن دیا جو کہ  ہمارے ادب اور آرٹ کے فروغ کے لئے ان کے تعاون پر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا ہمیشہ ریاستوں کی شناخت ، ثقافت، زبان  اور آرٹ پر زور دینے میں یقین رہا ہے کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ جب تک ریاستوں کی ثقافتوں  اور زبانوں کو فروغ نہیں دیا جائے گا، بھارت کبھی عظمت حاصل نہیں کرسکتا۔آسامی ادب اور آرٹ کے بغیر بھارت کا   ادب اور آرٹ نامکمل ہے۔

Image

جناب امیت شاہ نے کہا کہ  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہمیشہ  شمال مشرقی کی ترقی کو ترجیح دی ہے۔ حکومت آسام پر  برسوں سے  گیس رائلٹی کی  8000 کروڑ  روپے   کی رقم بقایہ تھی۔ سابق وزیراعظم جناب منموہن سنگھ  جو کہ خود 18 برسوں تک  یہاں سے  ایم پی رہے،  لیکن رائلٹی کے مسئلے کو حل نہیں کرسکے۔ مودی جی نے رائلٹی کے مسئلے کو حل کرکے  موجودہ آسام حکومت کے قیام سے بھی پہلے آسام کی ترقی کے لئے بہت کام کیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی جی نے  6 برسوں کی مدت میں 30 بار شمال مشرق کا دورہ کیا اور  ہر ایک دورے پر انہوں نے  عوام کو ایک تحفہ دیا ہے۔ چاہے اروناچل ہو یا آسام، تمام ریاستوں کی ترقی کو یقینی بنانے میں  بے مثال کامیابی ملی ہے۔پورے شمال مشرق کو  سڑکوں، ریلویز سے جوڑا گیا۔ ایئر کنکٹی وٹی کو بہتر بنایا گیا اور نوجوانوں کے لئے ترقی کے راستے  تیار کئے گئے۔

Image

جناب امیت شاہ نے کہا کہ میں  گینڈے کے  تحفظ کے لئے حکومت آسام کو مبارکباد دیتا ہوں ، یہ آسام کے لئے فخر کی بات ہے۔ ماضی میں  ریاست کی پشت پناہی سے حوصلہ پاکر  شکاری  آسام کے فخر کو  مٹانے میں  لگے ہوئے تھے۔ آج حکومت آسام سخت محنت کرکے  قاضی رنگا کو  غیر قانونی قبضہ کرنے والوں سے آزاد کرالیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ا گ۔ن ا۔

U-8449

                          



(Release ID: 1683979) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Telugu