ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

لداخ کا تسو کر ویٹ لینڈ کامپلیکس اب بین الاقوامی اہمیت کی دلدل (ویٹ لینڈ)


ہندوستان میں رامسر مقامات کی تعداد اب 42 ہوگئی

Posted On: 24 DEC 2020 2:53PM by PIB Delhi

ہندوستان نے لداخ کے تسو کر  ویٹ لینڈ کامپلیکس (دلدلی علاقہ) کو اپنے 42ویں رامسر مقام میں شامل کیا ہے۔ یہ مرکز کے زیر انتظام ریاست لداخ کا دوسرا ایسا مقام ہے۔

وزیر ماحولیات، جنگلات و تبدیلیٔ موسمیات جناب پرکاش جاؤڈیکر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئےآج ایک ٹوئیٹ کے ذریعے اس جانکاری کو مشترک کیا۔

 

تسو کر وادی ایک بہت بلندی پر واقع ویٹ لینڈ کامپلیکس (دلدلی علاقہ)  ہے جہاں پانی  کے دو اہم ذخیرے  ہیں، جو لداخ کے چانگ تھانگ علاقے کے جنوب میںمیٹھے پانی کی جھیل سٹارتسپک تسوتقریباً 438 ہیکٹئر   میں واقع ہے اور شمال میں خود تسو کر میں 1800 ہیکٹئر میں نمکین پانی کی جھیل   واقع ہے۔ اسے تسو کر کہاجاتا ہے جس کا مطلب ہے سفید نمک۔ اس علاقے میں موجود زیادہ تر نمکین پانی کے ابخارات کے سبب کنارے پر سفید نمک کی پرت پائی جاتی ہے۔

برڈ لائف  اانٹرنیشنل کے مطابق تسو کر طاساے-1 زمرے کا پرندوں کا ایک اہم علاقہ (آئی بی اے) اور یہ وسطی ایشیائی فضائی راستے کا ایک اہم مقام ہے۔ یہ مقام ہندوستان میں کالی گردن والے  سارس (گرس نائیگری کولس) کی افزائش کا اہم علاقہ ہے۔ یہ آئی بی اے گریٹ کریسٹڈ گریبے  یعنی بڑی کلغی والی مرغابی(پوڈیسو کرسٹریٹس)، بار-ہیڈڈ گیز یعنی کل ہنس (انسیرنڈکس)، روڈی شیل ڈک یعنی بطخ (ٹاڈورنفریگیونیا)، براؤن ہیڈڈ گل (لارس برونیسے فالس)، لیزر سینڈ –پلوور (چاریڈریسمنگولس) اور کئی دیگر نسلوں کے پرندوں کی افزائش کا اہم خطہ ہے۔

رامسر فہرست کا مقصد  دلدلی زمین کے ایک بین الاقوامی نیٹ ورک کا فروغ اور رکھا رکھاؤ کرنا ہے جو عالمی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور اپنے ماحولیاتی نظام   کےاجزاء، عمل اور فوائد کی بحالی کے ذریعے انسانی زندگی کو برقرار رکھنے کےلئے اہم  ہے۔

دلدلی خطے  خوراک، پانی، فائبر،  زمینی پانی کا ازسرنو ذخیرہ،  پانی کی پاکیزگی، سیلاب کنٹرول،  برف کے کٹاؤکا کنٹرول اور  آب و ہوا کو منضبط کرنے  جیسے اہم وسائل و  ماحولیاتی نظام کی فراہمی کا وسیع احاطہ کرتے ہیں۔ دراصل وہ پانی کا ایک بڑا ذریعہ ہیں اور میٹھے پانی کی ہماری اہم فراہمی  دلدلی  زمین کی قطار سے ہوکر گزرتی ہے جو بارش کے پانی کو  جذب کرنے اور پانی کا از سر نو ذخیرہ  کرنے میں معاون ہوتا ہے۔ ماحولیات، جنگل اور تبدیلی ٔ موسمیات کی وزارت اس خطے کے دانشمندانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لئے  مرکزی کے زیر انتظام ریاست کے ویٹ لینڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

*****

U NO:8428

 



(Release ID: 1683930) Visitor Counter : 271