صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدرجمہوریہ نے دیو میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز / سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 26 DEC 2020 3:34PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووِند نے آج (26 دسمبر، 2020 کو) دیو میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور آغاز کیا۔ ان میں آئی ٹی وڈودرا ۔ بین الاقوامی کیمپس، دیو اور گھوگلہ میں واقع کملیشور اسکول کے پہلے تعلیمی سیشن کا آغاز شامل ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سودواڑی میں ایک اسکول کی تعمیر اور دیو سٹی وال پر 1.3 کلو میٹر طویل ہیریٹیج واک وے میں بہتری لانے کے لئے بھی سنگ بنیاد رکھا۔ وہیں ورثہ جاتی مقامات (زمپا اور بازار) کا تحفظ اور موہرے کی بحالی، فورٹ روڈ پر پھل سبزی بازار کی تجدید کاری اور دیو ضلع کے پورے شہری اور دیہی علاقوں کے لئے مربوط میونسیپل ٹھوس فضلہ انتظام کاری نظام کے لئے ترقیاتی پروجیکٹ کا آغاز بھی شامل ہے۔

اس موقع پر صدر جمہوریہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں شہری سہولتوں کی ترقی اور ان کے رکھ رکھاؤ کی کوششوں کے لئے دادر اور ناگر حویلی اور دمن اور دیو کے لوگوں اور انظامیہ کی ستائش کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کوششوں سے گذشتہ چار برسوں میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کو بھارتی حکومت کی مختلف وزارتوں سے سماجی ترقی کے شعبے میں تقریباً 40 ایوارڈس حاصل ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ صدر جمہوریہ نے قدرتی ورثے اور ماحولیات کے تحفظ کے تئیں مقامی انتظامیہ کے ذریعہ کی جارہی کوششوں کے لئے ان کی ستائش کی۔

انہوں نے آگے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی کوششوں کی وجہ سے دیو اب بھارت کا اولین شہر بن گیا ہے جو دن میں اپنی توانائی ضرورتوں کی 100 فیصد ضروریات شمسی توانائی کے توسط سے پوری کرتا ہے۔

صدر جمہوریہ نے اس پر خوشی ظاہر کی کہ مرکز کے زیر انتظام اس علاقے میں ’آتم نربھر بھارت‘ اور ’ووکل فار لوکل‘ کے لئے مہم کافی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی مصنوعات کی فروخت کے لئے ان پہل قدمیوں کے تحت قائم کیا گیا ماحولیات دوست فوڈ اسٹال نہ صرف مقامی افراد کو روزگار فراہم کروائے گا بلکہ سیاحوں کو دیسی ذائقہ سے لطف اندوز بھی کرائے گا۔

صدر جمہوریہ نے آگے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام اس علاقے نے سووَچھ بھارت ابھیان کے نفاذ میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ یہ فخر کی بات ہے کہ مرکز کے زیر انتظام اس علاقے کے تمام تین اضلاع کو کھلے میں رفع حاجت سے مبرا قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ نے ہر ایک گھر سے کچرا اٹھانے کی ذمہ داری لے کر پورے ملک کے لئے ایک مثال قائم کی ہے۔ صدر جمہوریہ نے آگے کہا کہ لوگوں کی فعال شراکت داری اور انتظامیہ کی انتھک کوششوں کی وجہ سے سووَچھ سرویکشن۔2019 میں دمن اور دیو نے پہلا مقام حاصل کیا تھا۔

اس کے علاوہ صدر جمہوریہ نے سبھی گھروں میں پینے کا پانی فراہم کرانے، تمام خواتین کو اُجوولا یوجنا کا فائدہ بہم پہنچانے اور اسکول جانے کی عمر والے تمام بچوں کے اندراج کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر عوامی نمائندوں، افسران، صنعت کاروں کے علاوہ دادر اور ناگر حویلی اور دمن اور دیو کے لوگوں کی کوششوں کی ستائش کی۔

شام کے وقت، صدر جمہوریہ آئی این ایس کھوکھری میمورئیل کا بھی آغاز کریں گے۔

صدر جمہوریہ کی تقریر کو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

 

****

م ن ۔ اب ن

U: 8446



(Release ID: 1683911) Visitor Counter : 207