قبائیلی امور کی وزارت
ٹرائیفیڈ نےپی ایم –ایم ایف آئی اسکیم کے ذریعےقبائلی افراد کی ترقی کے لئےایم او ایف پی آئی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کئے
Posted On:
24 DEC 2020 5:35PM by PIB Delhi
قبائلی امور کی وزارت کے تحت ٹرائیفیڈ قبائلیوں کو بااختیار بنانے اور ان کے رہن سہن و روزگارکو بہتر بنانےکے بنیادی مقصد کے لئے ہم خیال تنظیموں کے ساتھ ہم آہنگی اور شراکت کے امکانات تلاش کررہا ہے۔ اس سلسلے میں ٹرائیفیڈ نے سرکاری محکموں اور دیگر ہم خیال تنظیموں کے ساتھ کام کرنا شروع کردیا ہے۔ ان میں ایک ڈبہ بند خوراک کی صنعت کی وزارت (ایم اوا یف پی آئی) بھی ہے ، جس کے ساتھ ٹرائیفیڈ نے معاہدہ کیا ہے۔ وزیراعظم مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم-ایف ایم ای) اسکیم کا نفاذ ایم او ایف پی آئی کررہی ہے۔ یہ اسکیم بہت چھوٹی سطح پر خوراک کی صنعتوں، پیداوار کرنے والی کسان تنظیموں (ایف پی او)، اپنی مدد آپ کرنے والے گروپ (ایس ایچ جی) اور کو آپریٹیو اداروں کی مدد کرنے کے لئے ’آتم نربھر بھارت‘ مہم کے تحت ایک بہت بڑی پہل ہے۔ قبائلی ذیلی منصوبہ، پی ایم- ایف ایم ای کا ایک اہم جز ہے۔
اس اسکیم کے نفاذ میں ہم آہنگی کے میکانزم کی وضاحت کے لئے قبائلی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب دیپک کھانڈیکر اور وزارت ڈبہ بند خوراک کی صنعت کی سکریٹری محترمہ پشپا سبرمنیم نے ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے۔ 18 دسمبر 2020 کو اس موقع پر قبائلی یامور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا اور زراعت و فوڈ پروسیسنگ کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کے علاوہ سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت، فوڈ پروسیسنگ کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی اور ٹرائیفیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب پرویر کرشنا بھی موجود تھے۔
اس کے علاوہ تعاون کے کلیدی شعبوں کی تفصیل کے لئے ٹرائیفیڈ اور ڈبہ بند خوراک صنعت کی وزارت کے مابین ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کئے گئے۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ قبائلیوں کی ترقی کے لئے ایک نوڈل ایجنسی کی شکل میں کام کرنے والی ٹرائیفیڈ قبائلی فوڈ مصنوعات کی ایک نئی رینج ٹرائی فوڈ تیار کرے گا۔
خوراک کی ڈبہ بند صنعت کی وزارت کی پی ایم- ایف ایم ای اسکیم کے تحت ٹرائی فوڈ کے لئے ضروری فنڈ مہیا کرایا جائے گا۔ وہیں ٹرائیفیڈ اسے تیار کرکے اس کی برانڈنگ اور پیکیجنگ کرے گا۔ اس کے علاوہ اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ ون دھن یوجنا کے تحت کام کرنے والے اپنی مدد آپ گروپس کی بھی پی ایم –ایف ایم ای سکیم کے تحت معاونت جائے گی۔ ان میں ہینڈ ہولڈنگ، تربیت، سرمایہ کاری اور ورکنگ سرمایہ شامل ہے۔ ٹرائیفیڈ اہل ایس ایچ جی اور ان کے ممبروں نیز ون دھن یوجنا گروپوں کی شناخت کرے گا اور اس امر کی نگرانی کرکے کہ گروپ کے ممبران خوراک کی صنعت میں مصروف کار ہیں، ایک فہرست ترتیب دے گا۔ جس میں ان کی ضروری معلومات کے ساتھ ان کی سرگرمیوں کی سطح، مصنوعات کی قسم، مارکیٹنگ چینلز، پیداوار کے ذرائع، پیداواری سہولیات اور تربیت وغیرہ کی شامل ہیں۔ ان معلومات کو ٹرائیفیڈ ریاستی حکومت اور فوڈ پروسیسنگ وزارت کے ساتھ مشترک کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ فیصلہ کیا گیا کہ پی ایم- ایف ایم ای اسکیم کے تحت ڈبہ بند خوراک کی صنعت کی وزارت، خوراک پروسیسنگ میں قبائلیوں کو تربیت دلانے اور ان کی استعداد کو بڑھانے کے لئے ٹرائیفیڈ کو ضروری فنڈ مہیا کرائے گی۔ اس کے علاوہ قبائلی فوڈ مصنوعات کی ترقی اور اس کی بہتر پیکیجنگ کے لئے بھی ٹرائیفیڈ کو فنڈ فراہم کرایا جائے گا۔
اس کے علاوہ ٹرائیفیڈ قبائلی ایس ایچ جی، ون دھن ایس ایچ جی اور ان کے ممبران کو ڈی پی آر تیار کرنے، درخواست کرنے کے طریقے کی معلومات، ضروری تکنیکی تربیت وغیرہ کے حصول میں بھی مدد کرے گی۔تاکہ انہیں پی ایم- ایف ایم ای اسکیم کی مختلف شقوں کے تحت سرمایہ کاری سمیت دیگر فوائد حاصل کرنے کے قابل بنایاجاسکے۔
قبائلی بہبود اور ترقی کو اگلے منطقی مرحلے تک لے جانے کے لئے مختلف وزارتوں، محکموں اور ماہر اداروں جیسے دیہی ترقی کی وزارت، چھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیانہ صنعت کی وزارت (ایم ایس ایم ی)، ڈی ایم ایف، آئی سی اے آر اور وزارت آیوش کے ساتھ منصوبہ بندی کی جارہی ہے، جس کا مقصد دیگر رابطوں سےقبائلیوں کے لئے پائیدار روزگار مہیا کرنا اور آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔
وزارت فوڈ پروسیسنگ کے ساتھ اس باہمی تعاون کے کامیاب نفاذ اور آنے والے دیگر اشتراک کے سلسلے میں ٹرائیفیڈ کو امید ہے کہ ان سے ملک بھر کے قبائلیوں کے رہن سہن اور ان کی معاشی حیثیت میں تبدیلی رونما ہوگی۔
*****
م ن۔ ن ر
U NO:8430
(Release ID: 1683888)
Visitor Counter : 207