صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند 25 سے 28 دسمبر تک دیو کا دورہ کریں گے

Posted On: 24 DEC 2020 5:53PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،24دسمبر ،2020    /  صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند  25 سے 28 دسمبر ، 2020 تک دیو کا دورہ کریں گے۔ 

25 دسمبر 2020 کو  صدر جمہوریہ دیو میں جالندھر سرکٹ ہاؤس کا افتتاح کریں گے۔

26 دسمبر 2020 کو  صدر جمہوریہ ہند دیو میں  ، آئی آئی آئی ٹی  ودودرہ – بین الاقوامی کیمپس دیو، کے پہلے تعلیمی سال  اور کملیشور اسکول ، گھوگھلا کا افتتاح،سود وادی میں ایک اسکول کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنا ، دیو سٹی وال پر 1.3 کلومیٹر کی وراثتی احاطے (زمپا اور مارکٹ کا احاطہ ) کے تحفظ اور مرمت کا کام ؛ فورٹ روڈ پر پھلوں اور سبزیوں کی مارکٹ کی جدید کاری اور دیو ضلعے کے تمام شہری اور دیہی  علاقوں کے ٹھوس کچرے کے بندوبست کا نظام وغیرہ ۔ اسی دن وہ آئی این ایس کھوکھری میموریل  کا بھی افتتاح کریں گے۔

 27 دسمبر 2020،  کو صدر جمہوریہ لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کے انعقاد کےلیے دیو فورٹ جائیں گے۔

صدر جمہوریہ 28 دسمبر 2020 کو نئی دلی واپس آجائیں گے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –8399

 



(Release ID: 1683494) Visitor Counter : 77