سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سائنس کے پالیسی سازوں نے نوجوانوں کو سائنس کی طرف راغب کرنے اور ان میں اختراعی جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا
Posted On:
24 DEC 2020 4:12PM by PIB Delhi
آئی آئی ایس ایف – 2020
سائنس سے متعلق پالیسی سازوں نے ڈی ڈی نیوز پر ایک مذاکرے میں بہت ہی کم عمر میں نوجوانوں کو سائنس کی طرف راغب کرنے اور ان میں اختراعی جذبہ پیدا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شیکھر سی مانڈے نے سائنس ، ٹکنالوجی ، اختراع اور اس کو آگے لے جانے کے رول پر بات چیت کرنے سے متعلق ڈی ڈی نیوز کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ’’سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ نوجوانوں کو ابتدائی عمر سے ہی سائنس کی طرف راغب کیا جائے تاکہ ملک کی ترقی کےلیے بھارت کی صلاحیت کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جا سکے۔ ‘‘
اس مذاکرے کا اہتمام ملک کی ترقی کے لیے سائنس ، ٹکنالوجی اور اختراع کا استعمال کرنے سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کے بعد کیا گیا۔ یہ خطاب انہوں نے انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول ، آئی آئی ایف ایس 2020 کے چھٹے ایڈیشن کے افتتاح کے دوران کیا تھا۔
ڈاکٹر مانڈے نے مذاکرے میں کہا ’’ملک میں ہمارے پاس سائنس و ٹکنالوجی کی مالا مال روایت ہے۔ اس میدان میں ہماری کامیابیاں بے مثال ہیں اور آج جہاں ہم ہیں اس میں اس نے ایک اہم رول ادا کیا ہے۔ ‘‘
جناب مانڈے نے زور دے کر کہا ’’ہمارے پاس صلاحیت کی کمی نہیں ہے اور کووڈ – 19 اس بات کی ایک بڑی مثال ہے کہ ہم نے مختلف طبی آلات تیار کرنے اور یہاں تک کہ انہیں درآمد کرنے کی کوششوں میں کس طرح اضافہ کیا ۔ ملک میں سائنسداں ، صلاحیت ، لیاقت اور ہنر مندی کے حامل ہیں کہ وہ وزیراعظم کے آتم نربھر خواب کو پورا کر سکیں۔ ‘‘
وزنن بھارتی، کے نیشنل آرگنائزنگ سکریٹری جناب جینت سہسربُدّے نے بھی مذاکرے میں شرکت کی۔ انہوں نے خود کفیل بننے میں سائنس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –8398
(Release ID: 1683492)
Visitor Counter : 151