سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ریاستی سطح پر مسائل کے حل کے لئے سائنس اور ٹکنالوجی کا بھر پور استعمال کرتا ہے:ڈاکٹر ہرش وردھن کا آئی آئی ایس ایف 2020 میں بیان
ریاستی سائنس اور ٹکنالوجی کو نسلوں کو فعال اور طاقتور بننا چاہئے اور ریاستوں کی ترقی اور فروغ میں اہم کردار ادا کرنا چاہئے:ڈاکٹر ہرش وردھن
Posted On:
24 DEC 2020 4:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی24 دسمبر2020: سائنس ، ٹکنالوجی، ارضیاتی علوم، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ملک کی تمام ریاستوں کے سائنس اور ٹکنالوجی کے وزرا سے اپیل کی کہ وہ اپنی ریاستوں کے مسائل حل کرنے کے لئے سائنس، ٹکنالوجی اور اختراع کا بھرپور استعمال کریں۔
‘‘کووڈ19 تمام لوگوں کے لئے سماج کے چیلنجوں اور ان کے حلوں کو سمجھنے کے لئے ایک موقع ہے۔ سائنس اور ٹکنالوجی کے ذریعہ ہر مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔ ہمارے پاس سائنس کا ایک بڑا بنیادی ڈھانچہ موجود ہے اور ہم تمام پیمانوں پر دنیا کے بہترین ملکوں میں سے ایک ہیں۔ سائنس اور ٹکنالوجی کو ریاستوں کی سطح پر پوری طرح سے استعمال کرنا چاہئے’’۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹول (آئی آئی ایس ایف 2020) کے چھٹے ایڈیشن میں سائنس اور ٹکنالوجی کے ریاستی وزیروں کے کن کلیو میں اپنی تقریر کے دوران یہ بات کہی۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ‘‘سائنس اور ٹکنالوجی کی ریاستی کونسلوں کو متحرک اور طاقتور ہونا چاہئے اور ریاستوں میں ترقی اور فروغ کے لئے اہم کردار ادا کرنا چاہئے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ سائنس اور ٹکنالوجی ہر قسم کے مسائل بشمول زراعت ، پینے کے پانی، توانائی، صحت وغیرہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ملک کے سب سے طاقتور شعبوں میں سے ایک ہے۔مسائل کو حل کرنے کے لئے سائنس کو ان شعبوں سے جوڑنے کی ضرورت ہے۔ سائنس کے بنیادی ڈھانچے کو تمام ریاستیں استعمال کریں تاکہ ملک کی تمام ریاستیں سائنس سے فائدہ اٹھا سکیں‘‘۔
سائنس سے متعلق امور پر حکومت ہند کے مشیر اعلیٰ پروفیسر کے وجے راگھون نے کہا کہ سائنس روزمرہ کی زندگی کے لئے حل پیش کرتی ہے اور ہمارے شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بناتی ہے جبکہ DST کے ایس ای ای ڈی ڈویژن کے سربراہ ڈاکٹر دیبہ پریہ دتہ نے کہا کہ زیادہ طویل اور زیادہ پرمسرت زندگی کو یقینی بنانے کے لئے سائنس سب سے بڑی مشترکہ کاوش ہے۔ سائنس اور ٹکنالوجی کے ریاستی وزرا کا کن کلیو آئی آئی ایس ایف کے حصے طور پر ہرسال ہوتا ہے اور مرکز اور ریاستوں کے مابین سائنس اور ٹکنالوجی کے تعاون کے لئے کلیدی ساجھیداروں اور متعلقہ فریقوں کے درمیان مذاکرات کا موقع فراہم کرتا ہے۔ وزیر موصوف نے سائنس اور ٹکنالوجی کو نسلوں کے بارے میں ایک کتابچے کا اجرا بھی کیا اور اس کے ویب پورٹل کا افتتاح کیا۔
******
م ن۔ ر ف ۔ س ا
U: 8390
(Release ID: 1683478)
Visitor Counter : 155