سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

گڈکری نے یکم جنوری2021 سے فاسٹیگ کو لازمی قرار دینے کا اعلان کیا

Posted On: 24 DEC 2020 5:09PM by PIB Delhi

 

سڑک نقل و حمل، شاہراہوں اور ایم ایس ایم ای اکائیوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج اعلان کیا کہ فاسٹیگ کو سال نو سے لازمی کیا جا رہا ہے۔ آج ایک ورچووَل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، فاسٹیگ یکم جنوری 2021 سے نافذالعمل ہوگا۔ اس کے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس کا نفاذ مسافرین کے لئے فائدہ مند ہوگا کیونکہ انہیں نقد ادائیگی کے لئے ٹول پلازا پر رُکنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس سے وقت اور ایندھن کی بچت بھی ہوتی ہے۔

فاسٹیگس سال 2016 میں لانچ کیے گئے تھے اور چار بینکوں نے مل کر تقریباً ایک لاکھ فاسٹیگس جاری کیے تھے۔ 2017 تک، ان کی تعداد بڑھ کر سات لاکھ ہوگئی۔ سال 2018 میں 34 لاکھ سے زائد فاسٹیگس جاری کیے گئے۔

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نے اس سال ماہ نومبر میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے تحت یکم جنوری 2021 سے فاسٹیگس کو لازمی قرار دیا گیا۔ سی ایم وی آر 1989 میں ترامیم کے توسط سے،فاسٹیگ کو، یکم دسمبر 2017 سے قبل فروخت کی گئیں گاڑیوں کے لئے بھی لازمی قرار دیا گیا۔

مرکزی موٹر گاڑی قوائد، 1989 کے مطابق یکم دسمبر 2017 سے فاسٹیگ کو نئی چار پہیوں والی گاڑیوں کے رجسٹریشن کے لئے لازمی قرار دیا گیا اور اسے گاڑی مینوفیکچرر اور ان کے ڈیلروں کے ذریعہ دستیاب کرایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی لازمی قرار دیا گیا کہ نقل وحمل والی گاڑیوں کے لئے فاسٹیگ متعین کیے جانے کے بعد ہی فٹنس سرٹیفکیٹ کی تجدیدکی جائے گی۔نیشنل پرمٹ وہیکلس کے لئے، فاسٹیگ کو یکم اکتوبر 2019 سے لازمی قرار دیا گیا۔

اس امر کو بھی لازمی قرار دیا گیا کہ فارم 51 (بیمہ کی سند)میں ترمیم کے توسط سے تیسری پارٹی بیمہ حاصل کرتے ہوئے درست فاسٹیگ لازمی ہے، جس میں فاسٹیگ آئی ڈی کی تفصیلات محفوظ کی جائیں گی۔ یہ یکم اپریل 2021 سے نافذ العمل ہوگا۔

یہ اس امر کو یقینی بنانے کے لئے ایک بڑا قدم ہوگا کہ ٹول پلازا پر الیکٹرانک ذرائع سے فیس کی ادائیگی 100 فیصد ہوگی اور گاڑیاں ٹول پلازاپر بلا رکاوٹ گزر سکیں گی۔ پلازا پر طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا اور اس سے ایندھن کی بھی کفایت ہوگی۔

مختلف چینلوں پر فاسٹیگ کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے فزیکل لوکیشنوں اور آن لائن نظام کے توسط سے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہری اپنی سہولت کے حساب سے آئندہ دو مہینوں میں انہیں اپنی گاڑیوں سے مربوط کر سکیں۔

****

م ن ۔ اب ن

U: 8405


(Release ID: 1683397) Visitor Counter : 284