نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ کی کرسمس کی ماقبل شام قوم کو مبارک باد

Posted On: 24 DEC 2020 2:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،24/دسمبر 2020،  نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج کرسمس کی ماقبل شام قوم کو مبارک باد دی ہے۔ ان کے پیغام کا مکمل متن حسب ذیل ہے۔

‘‘کرسمس کے مبارک موقع پر میں سبھی اہل وطن کو تہہ دل سے مبارک باد دیتا ہوں اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

کرسمس  خدا وند عیسی مسیح کا جشن پیدائش ہے۔ یہ تہوار  حضرت عیسی مسیح کے ذریعے  انسانیت کی روشن خیالی کے لیے سکھائی گئی  رحم دلی اور عفو ودرگزر کی قدروں کے تئیں ہمارے یقین کا اعادہ کرتا ہے۔

  کرسمس ایک خوشی کا موقع ہے، جس میں اہل خانہ اور احباب ایک ساتھ مل کر اس تہوار کو دھوم دھام سے مناتے ہیں، تاہم اس سال پھیلی ہوئی کووڈ-19 کی عالمگیر وبا کے سبب ہمیں اس تہوار کو سادگی سے منانا ہوگا۔

 آئیے، ہم ایک ساتھ مل کرپوری دنیا کے لوگوں کی اچھی صحت اور خوش حالی کےلیے دعا کریں۔ میں دعاگو ہوں کہ یہ تہوار ہماری زندگی میں امن، ہم آہنگی، اچھی صحت اور خوشیاں لے کر آئے۔’’

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-8387

م ن۔ م م ۔  ت ع۔

 



(Release ID: 1683310) Visitor Counter : 227