امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 21-2020 کے دوران کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی)کی کارروائیاں
کے ایم ایس خریداری عمل کے تحت 16865.81 کروڑ کےایم ایس پی مالیت کے کپاس کی5783122 گانٹھوں کی خریداری سے 1124252 کسانوں کو فائدہ پہنچا
Posted On:
20 DEC 2020 5:46PM by PIB Delhi
جاری خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 21-2020 کے دوران، حکومت نے موجودہ کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) اسکیموں کے مطابق کسانوں سے ایم ایس پی پرخریف سیزن 21-2020 فصلوں کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے۔
خریف 21-2020 کے لئے کپاس کی خریداری پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، اتراکھنڈ، تمل ناڈو، چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر، کیرالہ، گجرات، آندھراپردیش، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، بہار اور جھاڑ کھنڈ جیسی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بلا روک ٹوک سے جاری ہے۔ گذشتہ سال کے 337.74لاکھ میٹرک ٹن کے مقابلے اس سال 19دسمبر 2020 تک412.91 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ کپاس کی خریداری کی جاچکی ہے۔ اس طرح پچھلے سال کے مقابلے کپاس کی خریداری میں 22.25 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر412.91 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری میں اکیلے پنجاب نے اس سال 30 نومبر 2020 کو خریداری عمل کے مکمل ہونے تک 202.77 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی ہے، جو مجموعی خریداری کا49.10 فیصد ہے۔
کل 77957.83 کروڑ روپے کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی مالیت کے ساتھ جاری خریف مارکیٹنگ سیزن کے دوران خریداری کی کارروائیوں سے تقریباً 48.56 لاکھ کسانوں کو پہلے ہی فائدہ ہوچکا ہے۔
مزید برآں، خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کیلئےریاستوں سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پرتمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھراپردیش ریاستوں کیلئے امدای قیمت اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت51.00 لاکھ میٹرک ٹن دالیں اور تلہن کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ آندھراپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ ریاستوں کے لئے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی پی ایس ایس کے تحت تجویز موصول ہوجانے پر دالوں ، تلہن اور کوخپرا کی خریداری کو منظوری دی جائے گی، تاکہ سال 21-2020 کے لئے اندراج شدہ کسانوں سےبراہ راست نوٹیفائیڈ ایم ایس پی پر ان فصلوں کی ایف اےکیو گریڈ خرید اری کی جاسکے۔ البتہ اگر مارکیٹ کے ریٹ سے کٹائی کی مدت کے دوران متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایم ایس پی سے کم ہوتے ہیں، تو فصلوں کی خریداری، ریاست کی نامزد خریداری ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے کی جائے گی۔
19 دسمبر 2020 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے1050.08کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر والی مونگ، اڑد، مونگ پھلی اور سویابین 195899.38 میٹرک ٹن کی خریداری کی ہے،جس سے تمل ناڈو، مہاراشٹر، گجرات، ہریانہ اور راجستھان کے108310 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔
اسی طرح 19 دسمبر 2020 تک52.40 کروڑ روپے کے ایم یس پی قدر پر 5089 میٹرک ٹن کوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خریداری کی گئی ہے، جس سے کرناٹک اور تمل ناڈو کے 3961 کسان مستفید ہوئے ہیں، جبکہ گذشتہ سال اسی مدت کے دوران 293.34 میٹرک ٹن کوپرے کی خرید کی گئی تھی، جہاں تک کوپرا اور اڑد کا تعلق ہے، ان کے ریٹ زیادہ تر بڑی پیداوار ی ریاستوں میں ایم ایس پی سے زیادہ ہیں۔ متعلقہ ریاستیں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں طے شدہ تاریخ سے خریداری شروع کررہی ہیں، جس کا فیصلہ خریف کی فصل دالیں اور تلہن کے سلسلےمیں آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعے کیا گیا ہے۔
پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات،تلنگانہ، آندھراپردیش، اڈیشہ اور کرناٹک ریاستوں میں ایم ایس پی کے تحت کپاس کے بیج (کپاس) کی خریداری کا عمل بلا روک ٹوک جاری ہے۔ 19 دسمبر 2020 تک5783122کپاس کی گانٹھوں کی خریداری کی گئی، جن کی قیمت 16865.81 کروڑ روپے ہے، اس سے 1124252 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔
******
م ن۔ ج ق ۔ ت ع
U-NO.8381
(Release ID: 1683282)
Visitor Counter : 189