وزارت خزانہ
عالمی بینک نے ہندوستان میں سرسبز، مضبوط اور محفوظ شاہراہیں تیار کرنے کے 50 کروڑ ڈالر کے پروجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کئے
Posted On:
22 DEC 2020 8:15PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 22نومبر 2020 / حکومت ہند اور عالمی بینک نے راجستھان، ہماچل پردیش ، اترپردیش اور آندھرا پردیش میں محفوظ اور سرسبز قومی راہ داریوں کی تعمیر کے لئے 50 کروڑ ڈالر کے پروجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس پروجیکٹ سے سڑکوں کو محفوظ بنانے اور انہیں سرسبز رکھنے کی ٹیکنالوجیوں کو قومی دھارے میں لانے کی نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔
گرین نیشنل ہائیویز کوریڈورس پروجیکٹ سے نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت کو مختلف جغرافیائی خطوں میں 783 کلو میٹر شاہراہیں مقامی اور معمولی ساز و سامان، صنعتی ذیلی پیداوار اور دیگر بائیو انجینئرنگ تعمیراتی حل جیسے محفوظ اور گرین ٹیکنالوجی کو مربوط کرکے تعمیر کرنے میں مدد ملے گی۔اس پروجیکٹ سے شاہراہوں کی تعمیر اور ان کی دیکھ ریکھ جی ایچ اخراج کم کرنے میں مدد ملے گی۔
وزارت خزانہ میں اقتصادی امور کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر سی ایس مہا پترا نے کہا کہ حکومت ہند اپنے بنیادی ڈھانچے والے پروجیکٹوں میں ماحولیاتی اعتبار سے پائیدار فروغ کی پابندہے۔اس پروجیکٹ سے محفوظ طورپر گاڑیاں چلانے والی سڑکوں کی تعمیر کا ایک نیا معیار قائم ہوگا۔ اترپردیش، آندھرا پردیش، راجستھان اور ہماچل پردیش ایک منتخب سڑکوں کی تعمیر سے بین ریاستی رابطہ بہتر بنانے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔
معاہدے پر حکومت ہندکی طرف سے ڈاکٹر مہا پترا اور عالمی بینک کی طرف سے ہندوستان نشیں قائم مقام ڈائریکٹر سمیلا گولیانی نے دستخط کئے۔
نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کا حتمی مقصد بے روک رابطہ فراہم کرنا اور ساز وسامان کی لاگت میں کمی لانا ہے۔ حکومت ہند نے سڑکوں کی تعمیر کے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں سرمایہ کاری کے کئی پروگرام شروع کئے۔ جس کامقصد مربوط کارکردگی کو مضبوط اور بہتر بنانا ہے۔ اس پروجیکٹ سے قومی شاہراہوں پر مال برداری کے حجم اور نقل وحمل کے طریقوں کا تجزیہ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔تاکہ رکاوٹوں کا پتہ چل سکے اور ان کے اختراعی مربوط حل فراہم کئے جاسکیں۔ تاریخی اعتبار سے ہندوستان میں نقل وحمل کے شعبے میں خواتین روزگار کے محدود امکانات ہیں۔ اس پروجیکٹ سے وزارت کو اس رخ پر غور کرنے میں مدد ملے گی اور ریاستوں کو ملانے والی راہ داریوں کو سرسبز بنانے کے لئے عورتوں کی قیادت والی چھوٹی صنعتوں میں خواتین کو تربیت اور روزگار فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
اقتصادی ترقی اور پائیدار فروغ کے لئے رابطے ملک کی ترقی کے دو اہم پہلو ہیں۔ یہ کارروائی ان دونوں ترجیحات ہندوستان کی ترقی کی حکمت عملی کی تائید میں یکجا کرتی ہے۔ اس خیال کااظہار ورلڈ بینک کے ہندوستان میں ملکی ڈائریکٹر جناب جنید احمد نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ سے چاروں ریاستوں میں سڑکوں کا استعمال کرنے والوں نقل وحمل کی موثر سہولت فراہم ہوگی۔ بازاروں اور روزگار کے مقامات سے لوگ مربوط ہوں گے۔ تعمیراتی سازو سامان اور پانی کے موثر استعمال کو فروغ ملے گا۔ جن قدرتی وسائل کی قلت ہے ان کی کمی رکے گی اور جی ایس سی اخراج میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔
ہندوستان میں 40 فیصد نقل وحرکت قومی شاہراہوں پر کی جاتی ہے لیکن ان شاہراہوں کے کئی حلقے ایسے ہیں جن کی گنجائشیں نا مناسب ہیں اور وہاں نالوں کا ڈھانچہ کمزور ہے اور حادثوں کے لئے مخدوش ہے۔ اس پروجیکٹ سے موجودہ ڈھانچے مضبوط اور وسیع ہوگا۔ وہاں پیدل چلنے والوں کے لئے نئے راستے بنائے جائیں ۔ نالوں کو درست کیاجائے اور ذیلی راستے نکالے جائیں، جنکشنوں کو بہتر بنایا جائے اور ایسے اقدامات کئے جائیں کہ بذریعہ سڑک سفر محفوظ ہوسکے۔ اہم بات یہ ہے کہ بنیادی ڈھانچے میں ایسی سرمایہ کاری کی جارہی ہے جو سڑکیں ہر موسم کو جھیلنے کی متحمل ہوگی۔ اس رخ پر تقریباً 5 ہزار کلو میٹر قومی شاہراہوں نقصانات کے خطروں کا پروجیکٹ اندازہ لگایا جائے گا۔
تعمیر و ترقی کے بین الاقوامی( آئی بی آر ڈی) کی طرف سے 50 کروڑ ڈالر کاقرضہ ساڑھے اٹھارہ برسوں میں ادا کرنا ہے۔ اس میں 5 سال کی رعایتی مدت بھی شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(۔رض م ن ۔ع س )
U.NO. 8370
(Release ID: 1683268)
Visitor Counter : 225