سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

گڈکری راجستھان میں کل شاہراہوں کے 18 پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے

Posted On: 23 DEC 2020 6:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،23دسمبر ،2020   /     سڑک ٹرانسپورٹ ، شاہراہوں اور ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری  راجستھان میں کل شاہراہوں کے 18 پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اس ورچوئل تقریب کی صدارت راجستھان کے وزیر اعلیٰ جناب اشوک گہلوت کریں گے ۔ اس تقریب میں مرکزی وزرا ، جنرل ریٹائرڈ وی کے سنگھ اور ریاست کے بہت سے وزرا شرکت کریں گے۔ جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا اور سنگ بنیاد رکھا جائے گا وہ تقریباً 1127 کلو میٹر کی طوالت کے حامل ہیں جن کی تعمیر پر 8341 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ راجستھان کی ترقی کا راستہ ہموار کرنے والی ان سڑکوں سے ریاست میں بہتر کنکٹیویٹی ، سہولیات اور معاشی ترقی ہوگی۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –8360

 



(Release ID: 1683225) Visitor Counter : 120