نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

جناب کرن رجیجو نے ، 8 کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسیلنس کا ورچوئلی افتتاح کیا


ناگالینڈ، ارو ناچل پردیش، تلنگانہ، منی پور، میزورم، اڈیشہ، کرناٹک اور کیرل سمیت 8 ریاستیں شامل

Posted On: 22 DEC 2020 8:33PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،22؍دسمبر:  نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے  ملک بھر میں  8  کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر  آف ایکسیلنس (کے آئی ایس سی ای ایس) کا  ریاستوں کے معزز کھیل وزراء  کی موجودگی میں ورچوئلی افتتاح کیا۔ ان 8  ریاستوں میں  ناگالینڈ، ارو ناچل پردیش، تلنگانہ، منی پور، میزورم، اڈیشہ، کرناٹک اور کیرل سمیت 8 ریاستیں شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AKQZ.jpg

 

ارونا چل پردیش کے کھیلوں کے وزیر جناب مامانٹنگ،  ناگالینڈ میں نوجوان وسائل اور  کھیلوں  (وائی آر ایس) کے مشیر جناب جالے نکھا، منی پور کے وزیر کھیل جناب لیٹپاؤ ہاؤ کپ،  میزورم کے وزیر کھیل جناب  رابرٹ روماویا اور تلنگانہ کے وزیر کھیل ڈاکٹر  وی  شرینواس گوڑ کے علاوہ  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بی ایس یدی یورپا  ورچوئل طور پر  افتتاحی تقریب میں شامل تھے۔  اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا   کے ڈائریکٹر جنرل جناب  سندیپ پردھان کے ساتھ  سکریٹری  (کھیل)  جناب روی متل بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00295Z8.jpg

 

جناب کرن رجیجو نے  کہا ، ’’یہ ہندوستان میں کھیلوں کے لئے ایک بہت ہی اہم دن ہے اور یہ ملک میں کھیلوں کے کلچر  اور  بہترین طریقے سے  ترقی کے لئے ایک بہت ہی  ضروری  شروعات ہے۔ ہندوستان میں نوجوان حکومت ہند  اور  ریاستی  حکومتوں کی پہل کا انتظار کرر ہے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودجی نے کہا ہے کہ تمام ہندوستانیوں کے لئے کھیل کود  طرز زندگی کا ایک طریقہ  بننا ہوگا اور حکومت ہند  سبھی لوگوں کے لئے بنیادی  سہولیات  بنانا چاہتی ہے۔ قومی  ایکسیلنس مراکز کے علاوہ  کھیلو انڈیا  اسٹیٹ سینٹر آف  ایکسیلنس کو  شروع کیا جار ہا ہے۔‘‘

مرکزی وزیر نے  اعادہ کیا کہ  ہندوستان کو  لاس اینجلس اولمپک  2028  میں  چوٹی کے 10 میں دیکھنے کا خواب ہے۔ جناب رجیجو نے کہا کہ ، ’’ مرکز اور  ریاستی حکومتو کو ایک سال مل کر کام کرنا ہوگا اور  ہم  سبھی ضروری  مالی تعاون   دیں گے تاکہ  وہ  مناسب بنیادی ڈھانچے  اور مین پاور ،  کھیل سائنس اور  اعلیٰ کوالٹی  کی تربیت  اور  دیگر سہولیات  فروغ دے سکیں۔ ہم صرف ایک  دو تمغوں سے  مطمئن نہیں ہوسکتے،  ہمیں 2028  اولمپک میں  چوٹی کے  10 میں آنا ہی ہوگا۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003C5UK.jpg

 

کرناٹک کے وزیراعلیٰ جناب  بی ایس یدی یورپا  نے  کے آئی ایس  سی  ای  قائم کرنے کے لئے  حکومت ہند کا  شکریہ ادا کیا اور  ملک میں  کھیلوں کے لئے  ضروری ڈھانچے اور ماحول بنانے میں  مکمل طور پر  مدد کرنے کا یقین دلایا۔  جناب  یدی یورپا نے کہا ، ’’میں  بھارت کے وزیر کھیل  جناب کرن رجیجو جی  کو جے پرکاش  نارائن قومی  یووا کیندر  بینگلورو کو  ایک کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر  آف ایکسیلنسی کے طور پر  مختص کرنے کے لئے  تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کرناٹک حکومت ہمیشہ سے ان مراکز ، ہاسٹلز اور  دیگر  تنظیموں کو سدھار نے کے لئے  بھاری سرمایہ کاری  کرتی رہی ہے۔ ہم تمام  تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کی  بھی مدد کرر ہے ہیں اور  مجھے یقین ہے کہ  یہاں  کے آئی ایس  سی ای  اور زیادہ  عالمی پیمانے کے کھلاڑیوں کو تیار کرے گا،  جو اپنی  کامیابیوں سے ہندوستان کا نام روشن کریں گے۔‘‘

 وزارت کھیل نے  کھیلو انڈیا  اسٹیٹ سینٹر آف  ایکسیلنس (کے آئی ایس سی ای)  کے طور پر  ترقی دینے کے لئے  ان 8 ریاستوں میں  کھیل کود سہولیات کی  پہچان کی ہے۔ نشان دہ مراکز اس طرح ہیں:

1-      ناگالینڈ – اسٹیٹ اسپورٹس اکیڈمی،  آئی جی اسٹیڈیم  کوہیما۔

2-      منی پور- کھومان لمپک اسپورٹس کمپلیکس،  امپھال۔

3-      ارونا چل پردیش – سانگی لہاڈین اسپورٹس اکیڈمی،  چمپو، ایٹا نگر۔

4-      میزورم  - راجیو گاندھی  اسٹیڈیم ، آئیزول۔

5-      اڈیشہ – کلنگ اسٹیڈیم،  بھوبنیشور۔

6-      تلنگانہ – ریجنل اسپورٹس اسکول،  حاکم پیٹ۔

7-      کرناٹک – شری جے پرکاش نارائن  راشٹریہ یووا کیندر، بینگلورو۔

8-      کیرل – جی وی راجا  سینئر سیکنڈری اسپورٹس اسکول، ترواننت پورم۔

ہندوستان کو  2028  اولمپک میں  چوٹی کے 10 ملکوں میں  سے  ایک ملک بننے کے ویژن کے ساتھ،  کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر  آف ایکسلنس یہ  یقینی بنائے گا کہ کسی ایک خاص کھیل میں  ماہر کھلاڑیوں کو عالمی پیمانے کی  خصوصی تربیت  دی جاسکے اور یہ مرکز ترجیح والے کھیلوں میں،  جس کے لئے انہیں  نشان دہ  کیا گیا ہے،  کھلاڑیوں کو  تربیت دینے کے لئے ملک کی سب سے بہترین  سہولیات بنیں گے۔

مرکزوں کو  یہ مدد بنیادی ڈھانچے کو  فروغ دینے،  کھیل سائنس مراکز قائم کرنے کی شکل میں  دی جائے گی۔ یہاں پر کوالٹی  سے لیس تربیت کاروں اور کھیل سائنس فروغ انسانی وسائل  جیسے  - فیزیو تھراپسٹ، اسٹرینک اینڈ  کنڈیشننگ ایکسپرٹس اور دیگر  کی شکل میں سافٹ کمپوننٹ بھی دستیاب کرایا جائے گا۔ ان مرکزوں میں  کھیل سائنس کے استعمال اور مظاہر ہ انتظام سے متعلق کوالٹی  کو یقینی بنانے کے  لئے ہائی پرفارمنس مینجر بھی  ہوں گے۔ کے آئی ایس سی ای  قائم کرنے  سے  وسیع بنیاد پر  ہنر کی پہچان کرنے میں بھی مدد ملے گی، کیونکہ ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقے  ہر کھیل میں ہنر مند کھلاڑیوں کو پہچانیں گے اور اُن کو  فروغ دیں گے، جس کے لئے مالی امداد حاصل کرتے ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن- ش ت- ق ر)

U-8342



(Release ID: 1682894) Visitor Counter : 190