قبائیلی امور کی وزارت

جناب ارجن منڈا  نے گواہاٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر  نیوٹرائبس ا نڈیاآؤٹ لیٹ کاای۔افتتاح کیا


جناب ارجن منڈا نے کہا کہ مجموعی ترقی(سب کا ساتھ سب کا وکاس) ہماری حکومت کا بنیادی مقصد رہاہے

ٹرائیفیڈ نئی ہم آہنگی کاجائزہ لیتا ہے- ڈی آئی وی آئی این آئی ٹی آئی کے ساتھ اقرار نامہ  کےتبادلہ کامقصد مصنوعات کااپ مارکیٹ برانڈ سامنے لانا ہے

Posted On: 22 DEC 2020 7:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،23دسمبر:  قبائلی  امو رکے مرکزی وزیر ارجن منڈا نے آج گواہاٹی میں لوک پریہ گوپی ناتھ بردولائی ا نٹرنیشنل ایئرپورٹ کے روانگی والے لاؤنج میں قبائلی ہندوستان کے ساز وسامان کے ایک نئے آؤٹ لیٹ کا ای۔افتتاح کیا۔اس موقع پر قبائلی امور کی وزیرمملکت محترمہ رینوکاسنگھ،  ٹرائیفیڈ کے چیئرمین جناب رمیش چندمینا، ٹرائیفیڈ کی وائس چیئرمین محترمہ پرتبھا برہما، ٹرائیفیڈ کے انتظامی ہدایت کار جناب پراویر کرشنا اور ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا ، گواہاٹی کے ڈائریکٹر موجودتھے۔

 اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب ارجن منڈا نے کہا کہ مجموعی ترقی  (سب کا ساتھ سب کا وکاس) ہماری حکومت کا بنیادی مقصد رہا ہے۔ اس میں تمام  حلقوں کی ترقی شامل ہے۔ ان حلقوں میں قبائلی بھی شامل ہیں جو  غیر مراعات یافتہ لوگوں میں اپنا ایک بڑا حصہ رکھتے ہیں۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ قبائلی امور کی وزارت کے تحت ٹرائیفیڈ مثالی کام کررہاہے جس میں  قبائلیوں کی زندگی اوران کی روٹی روزی کو بہتربنانے کے لئے صرف قبائلی پیداوار اور مصنوعات کے فروغ اورمارکیٹنگ پر ہی توجہ محدود نہیں بلکہ ہم خیال تنظیموں کو بھی اس سرگرمی میں شامل کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری خوش نصیبی ہے کہ میں گواہاٹی میں ہندوستانی قبائلیوں کے 126 ویں شوروم کاافتتاح کررہا ہوں جس سے قبائلی دستکاری  اور ہینڈلوم  اور قوت مدافعت بڑھانے والی فطری جنگلی  اشیاکی مارکیٹنگ میں مدد ملے گی۔

 

 

اس موقع پر ایک اور ٹرائیفیڈ پہل سامنے لائی گئی جس کا قبائلیوں کی زندگی پر زبردست اثر  پڑے گا۔ قبائلیوں کو بااختیار بنانے کے  مشن کے ایک حصہ کے طور پر ٹرائیفیڈ ہم خیال تنظیموں کے ساتھ ہم آہنگی اور ساجھیداری کاجائزہ لے رہا ہے۔ اس سلسلہ میں ٹرائیفیڈ نے شری سورنم ڈی وائن پروڈکٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ (ڈی آئی وی آئی این آئی ٹی آئی) کے ساتھ اقرار نامہ کا تبادلہ کیا۔

ٹرائیفیڈ اور شری سورنم ڈیوائن پروڈکٹس پرائیویٹ لمٹیڈ (ڈی آئی وی آئی این آئی ٹی آئی) نے  قبائلی مصنوعات کی موجودہ رینج کی جگہ  مصنوعات کا بازار میں کشش رکھنے و الا  ایک برانڈ سامنے لانے کے لئے ساجھیداری سے اتفاق کیا ہے جس کا نام ٹرائیفیڈ-ڈیوی نیتی اعلی رینج رکھا جائے گا۔ یہ تنظیمیں مستقبل کے پیداواری ذرائع اور انہیں تیار کرنے کی پیکیجنگ اور ان قبائلی مصنوعات کی مارکیٹنگ پر تحقیق کے شعبوں میں اشتراک بھی کریں گی جس کا مقصد آگے چل کر قبائلی کاریگروں کوفائدہ پہنچانا ہے۔ ٹرائیفیڈ ڈیو ی نیتی کی اعلی رینج کی تمام مصنوعات کی تمام ہندوستانی قبائلی شوروم، ای بازاروں، کارپوریٹ اداروں اور سرکاری و سرکاری زمرے کے اداروں میں مارکیٹنگ کی جائے گی۔

ٹرائیفیڈ مارکیٹنگ اور قبائلی مصنوعات کی پیداوار کے تعاون کے ذریعہ قبائلی کاریگروں کی روزی روٹی کو بہتربنانے کی اپنی کوششوں کے ایک حصہ کے طور  پر گواہاٹی میں اس چوتھے نئے آؤٹ لیٹ کے ذریعہ ملک بھر میں اپنی خوردہ فروشی کادائرہ وسیع کررہا ہے۔ قبائلیوں کی مجموعی ترقی اور بہبود کو اگلے منطقی مرحلے پر لے جانے کے لئے ٹرائیفیڈ قبائلی عوام کی روزی روٹی کی پائیداری  اورآمدنی کے امکانات کو بہتر بنانے  کے ارادہ سے مختلف وزارتوں ، محکموں اور مہارت رکھنے والے اداروں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے سرگرم طور پر کوشاں ہیں۔

ٹرائیفیڈ قبائلی ذریعہ معاش  پروگرام کے سا تھ ہنر مندی کے فروغ اور چھوٹے صنعتی پروگرام کا دائرہ وسیع کرنے کاارادہ رکھتاہے۔  اسے آتم نربھر ابھیان، گوووکل فار لوکل اور دیگر وزارتی پروگراموں کی طرح قومی سطح پر ایک  ایسی پہل کی شکل دینا ہے جو  دور تک ا حاطہ کرتی ہے۔  اس اشتراک کے کامیاب نفاظ اور مستقبل کی دیگر ہم آہنگیوں کے علاوہ قبائلی مصنوعات کو بازار رخی تعاون فراہم کرکے ٹرائیفیڈ امید کرتا ہے کہ   وہ قبائلی پیداوار کرنے والوں کو ان کی ہنرمندی بہتر بنا کر اور آمدنی اور معاش کے مواقع پیدا کرنے میں مدد کرکے انہیں با اختیار بنائے گا جس کے  نتیجہ میں ملک میں قبائلی زندگی اور معاش میں مکمل انقلاب برپا ہوجائے گا۔

 

****************

)م ن ۔ ع س۔ف ر)

U-8332



(Release ID: 1682875) Visitor Counter : 153