پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے ایک گروپ سے مکالمے میں کہا کہ اوڈیشہ عالمی سرگرم اقتصادی مرکز بننے جارہا ہے

Posted On: 21 DEC 2020 5:40PM by PIB Delhi

پیٹرولیم،قدرتی گیس اور اسٹیل کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج وی ایس ایم سیریز میں ’’سی اے: دی کیٹالسٹ ۔ لرننگ ۔ ان لرننگ اینڈ ری لرننگ‘‘ پر ایک ویبنار سے خطاب کیا۔ اس کا اہتمام آئی سی اے آئی کی راوڑکیلا ، سمبل پور اور جارسگوڈا برانچ نے کیا تھا۔

جناب پردھان نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اڈیشہ عالمی سطح پر سرگرم اقتصادی مرکز بننے کے لئے منفرد طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ معدنیات کے بھرپور وسائل ، آبادی کے سودمند تناسب اور مارکیٹ کے ساتھ ، اوڈیشہ عالمی منڈیوں میں مستقبل کے امکانات سے فائدہ اتھانے کیلئے سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کوویڈ 19 کے بحران سے نکل رہا ہے اور آہستہ آہستہ بحران کے بعد کے دور میں داخل ہورہا ہے۔ پچھلے تین مہینوں میں  ہم نے جو معاشی اشارے دیکھے ہیں ان کے مطابق بحالی کے واضح امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواہ یہ بجلی کی کھپت ہو یا تیل اور گیس کی کھپت یا جی ایس ٹی جمع کرنا، سب تیزی سے بحالی کی طرف اشارہ کررہے ہیں۔

مشرقی خطے کے ترقیاتی وژن کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مشن پُروودیہ سے فائدہ اٹھانے کے لئے منفرد طور پر مشرقی ہندستان اور اڈیشہ کی ترقی کو غیرمعمولی ترجیح دی ہے۔ اور اڈیشہ ُروودیہ مشن سے فائدہ اٹھانے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ اڈیشہ ملک کو لوہا، خام لوہا اور دیگر اشیا  بڑے پیمانے پر فراہم کرتا ہے۔ ہمیں عالمی سپلائی چین کے ساتھ  خود کو زیادہ سے زیادہ مربوط کرنا ہوگا۔

وزیر نے اوڈیشہ کی طاقت کو نشاندہی کرتے ہوئے کہا ، "اڈیشہ زراعت سے مالا مال ہے۔ اوڈیشہ سیاحت میں بھی بے پناہ امکانات رکھتا ہے۔ تعلیم اوڈیشہ کے لوگوں کی فطری طاقت ہے۔ اڈیشہ میں بہت سے ادارے ہیں جو قومی شہرت کے حامل ہیں۔ ٹکنالوجی نئے مواقع پیدا کررہی ہے اور اڈیشہ کو انوکھا مقام دیا گیا ، اوڈیشہ میں رہ کر کوئی  دنیا میں کہیں بھی کام کرسکتا ہے۔

******

م ن۔ س ا ۔ ر ف

U:8289


(Release ID: 1682535) Visitor Counter : 95