وزارت سیاحت
سیاحت کی وزارت نے گوا میں ڈومیسٹک ٹورزم روڈ شو کا انعقاد کیا
Posted On:
19 DEC 2020 9:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19؍ دسمبر ، بھارت سرکار کی سیاحت کی وزارت نے آج گوا میں اندرون ملک ٹورزم روڈ شو کا انعقاد کیا۔ یہ روڈ شو گوا میں انڈیز ٹورزم کے دفتر کے ذریعے کیا گیا۔اس تقریب کا اہتمام گوا ٹورزم اور گوا کی ٹریول اینڈ ٹورزم ایسوسی ایشن (ٹی ٹی اے جی) نے مل کر کیا تھا۔
یہ بی2 بی تقریب اندرون ملک ٹورزم روڈ شوز کے سلسلے کی دوسری تقریب تھی جس کا منصوبہ کووڈ-19 وبائی بیماری پھیلنے کے بعد مغربی اور وسطی علاقے میں سیاحت کی وزارت نے بنایا تھا۔ اس کا افتتاح سیاحت کی وزارت کی ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل محترمہ روپیندر برار نے کیا۔
اس روڈ شو کے دوران مہاراشٹر اور گوا کے ٹور آپریٹروں کے درمیان مفید صلاح ومشورہ ہوا۔ سیاحت کی وزارت کے ممبئی آفس (مغربی اور وسطی علاقے) میں جو روڈ شوز کا سلسلہ چل رہا ہے یہ ان میں سے ایک تھا۔ مہاراشٹر کے ٹور آپریٹروں کا وفد 15 ٹور آپریٹروں پر مشتمل تھا جو موٹر گاڑیوں کے ذریعے گوا گئے اور سڑک کے سفر کا لطف لیا۔ اب چونکہ پورے ملک میں سفر کی سہولتیں کھل گئی ہیں اس لیے سڑک کے ذریعے سفر پرکشش بنتا جارہا ہے۔ گوا کی ٹریول اینڈ ٹورزم ایسوسی ایشن (ٹی ٹی اے جی) کے 30 ارکان نے روڈ شو میں شرکت کی۔
اپنی اہم تقریر میں ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل روپیندر برابر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اندرون ملک سیاحت ، جب بین الاقوامی سیاحت کے مطابق بامعنی ، دیر پا اور لازمی طریقے پر فروغ پا لے گی تو بھارت میں پورے سال سیاحت کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم فراہم ہوجائے گی۔ انھوں نے کہا ’’ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ معیار، موسم کے لحاظ سے رہائشی سہولت، میزبانی یا صارفین کی خدمات کاانتھک عزم کرنا ہوگا‘‘۔ انھوں نے ان بہت سے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا جو سیاحت کی وزارت ،سیاحت کو فروغ دینے اور دیکھو اپنا دیش مہم نیز مشہور دیکھو ا پنا دیش ویبینار سلسلے کو مضبوط کرنے کے لیے اٹھا رہی ہے۔
گوا سرکار کے سیاحت کے سکریٹری جناب جے اشوک کمار نے نومبر 2020 میں گوامیں سیاحت سے متعلق نئی پالیسی کے اجرا کے بارےمیں اطلاع دی۔ اس پالیسی کا مقصد ریاست میں سیاحت پر توجہ ، ساحلی علاقوں سے منتقل ہو کر عقبی علاقوں کو دی جائے گی۔ انھوں نے بیچوں کی صفائی کے لیے ریاست کی ایک خصوصی ایجنسی کے بارے میں بتایا۔ اور تمام بیچوں کے لیے ایک خصوصی پولیس فورس کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی بھی تفصیل بتائی۔
گوا کی سیاحت کی ترقیاتی کارپوریشن نے گوامیں چھٹیوں میں تفریح کرنے والوں کے لیے لاتعداد متبادل طریقوں کے بارے میں ایک مقالہ پیش کیا اور خاص طور پر سیاحت کی ان نئی مصنوعات کے بارے میں بتایا جنھیں ریاست ترقی دے رہی ہے۔
گوا کی ٹریول اینڈ ٹورزم ایسوسی ایشن (ٹی ٹی اے جی) کے صدر جناب نلیش شاہ نے شرکت کرنے والوں کا خیر مقدم کیا۔ یہ ایسوسی ایشن گوا میں ہوٹل اور ٹریول ٹریڈ کی سب سے بڑی نمائندہ ایسوسی ایشن ہے۔ ٹی ٹی اے جی ہوٹل کا کاروبار کرنے والووں، ٹریول ایجنٹوں، ٹور آپریٹروں، ایئر لائنس اور دیگر متعلقہ اداروں پر مشتمل ہے۔
اس روڈ شو کے انعقاد میں گوا ٹورزم، انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ، گوا، ٹی ٹی اے جی نے بڑی مدد کی۔
***************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:8246
(Release ID: 1682177)
Visitor Counter : 103